کتابستان ورلڈ اٹلس

کتابستان ورلڈ اٹلس

 

مصنف : پروفیسر نذیر احمد خالد

 

صفحات: 144

 

علم جغرافیہ کا شمار دنیا کے قدیم ترین علوم میں ہوتا ہے کیونکہ جب انسان لکھنے پڑھنے سے بھی واقف نہیں اس وقت بھی علم جغرافیہ اور نقشہ کی ضرورت تھی اور انسان اس فن سے بخوبی واقف تھا کیونکہ علم جغرافیہ کا مطلب ہے’’کیا۔کہاں اورکیوں‘‘ اور ان الفاظ کی اہمیت جتنی قدیم دور میں تھی اس سے کہیں زیادہ آج ہے کیونکہ صنعتی ومعاشی ترقی کے اس دور میں انسانی‘ معدنی اور صنعتی وسائل کی تقسیم‘ استعمال اور تجارت سے واقفیت کے بغیر کسی ملک کا گزارہ نہیں خواہ وہ ترقی یافتہ ملک ہو یا پسماندہ کیونکہ اگر پسماندہ ممالک کو در آمدات کے لیے دنیا کے وسائل سے واقفیت ضروری ہے تو ترقی یافتہ ممالک کو اپنی برآمدات کے لیے منڈیوں کی ضرورت ہےلہٰذا دنیا کے قدرتی وسائل سے واقفیت اور تقسیم کو جانے بغیر صنعتی ومعاشی ترقی ناممکن ہے اور یہ ضرورت علم جغرافیہ کما حقہ پوری کرتا ہے اور علم جغرافیہ سے واقفیت نقشے کے بغیر ممکن نہیں ہے۔زیرِ تبصرہ کتاب علم جغرافیہ کا ہی حصہ ہے۔ یہ کتاب تین حصوں پر مشتمل ہے پھلے حصے میں نظام شمسی اور زمین کے متعلق بنیادی معلومات فراہم کی گئی ہیں جبکہ دوسرے حصے میں پاکستان کے متعلق ضروری معلومات دی گئی ہیں، اہم عنوانات کے نقشہ جات اور جدول حاضر خدمت کیے ہیں جبکہ ابھی چند عنوان عدم تیاری کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہیں اور تیسرا حصہ دنیا اور براعظموں کے طبعی وانتظامی نقشہ جات کے علاوہ دیگر ضروری نقشوں سے مزین ہے۔ کتاب کا اسلوب نہایت عمدہ‘سادہ اور عام فہم ہے۔ یہ کتاب’’ کتابستان ورلڈ اٹلس ‘‘پروفیسر نذیر احمد خالد کی تصنیف کردہ ہے۔آپ تصنیف وتالیف کا عمدہ شوق رکھتے ہیں‘ اس کتاب کے علاوہ آپ کی درجنوں  کتب اور  بھی ہیں۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مؤلفہ وجملہ معاونین ومساعدین کو اجر جزیل سے نوازے اور اس کتاب کو ان کی میزان میں حسنات کا ذخیرہ بنا دے اور اس کا نفع عام فرما دے۔(آمین)

 

عناوین صفحہ نمبر
نظام شمسی 1
زمین کی اندرونی ساخت 2
سورج کی اندرونی ساخت 4
چاند۔چاندگرہن۔سورج گرہن 6
زمین کی گردش دوری محوری 8
خطوط طول بلدوعرض بلد 10
سمندری مددجزر 11
پاکستان
پاکستان طبعی خدوخال 13
پاکستان انتظامی تقسیم 14
پاکستان ۔تعارف ۔طبعی خدوخال آبادی انتظامی تقسیم 15
صوبہ بلوچستان طبعی خدخال 21
صوبہ بلوچستان انتظامی تقسیم 22
صوبہ بلوچستان تعارف ۔طبعی خدوخال۔آبادی ۔انتظامی تقسیم 23
صوبہ سرحدانتظامی طبعی خدوخال 26
صوبہ سرحدانتظامی تقسیم 2

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
9.1 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like