Categories
Islam اسلام اعمال درود سحر اور جادو

شیطانی چالوں کا توڑ اور شرعی طریقہ علاج

شیطانی چالوں کا توڑ اور شرعی طریقہ علاج

 

مصنف : محمد طیب محمدی

 

صفحات: 152

 

جادو کرنا یعنی سفلی اور کالے  علم کے ذریعہ سے لوگوں کے ذہنوں او رصلاحیتوں کو مفلوج کرنا  او ران کو آلام ومصائب سے دوچار کرنے کی مذموم سعی کرنا  ایک کافرانہ عمل  ہے  یعنی  اس کا  کرنے والا دائرہ اسلام سے نکل جاتا  اورکافر ہوجاتا ہے یہ مکروہ عمل  کرنے والے  تھوڑے  سے نفع کے لیے  لوگوں کی زندگیوں سے کھیلتے اور ان کے امن و سکون کو برباد کرتے ہیں  جولوگ  ان مذموم کاروائیوں کا شکار ہوتے ہیں وہ عام طور پر اللہ کی یاد سے غافل ہوتے ہیں  اس لیے  ان موقعوں پربھی  وہ اللہ کی طرف رجوع کرنے  کی بجائے انہی عاملوں اورنجومیوں کی طرف رجوع کرتے ہیں جناتی  وشیطانی  چالوں اور جادوکے  توڑ اور شرعی علاج کے  حوالے سے  بازار میں کئی کتب موجود ہیں۔ زیر تبصرہ کتاب’ شیطانی چالوں کا توڑ اور شرعی یقۂ علاج‘ مولانا محمد طیب محمدی کی  تصنیف ہے اس کتاب میں انہوں نے اس بات کو واضح کیا ہے  کہ جو لوگ عاملوں، نجومیوں، کاہنوں، جادوگروں، اور پیشہ ورانہ  پیروں، فقیروں اور نام  نہاد دم درود کر کے پیسہ بٹورنے والوں کے پاس جاکر اپنا دین  وایمان او رعزتیں لوٹاتے ہیں وہ نادان لوگ اس کتاب سے استفادہ کر کے ہمیشہ  کے لیے ان نام نہاد جعلی عاملوں، پیروں  سے اپنا تعلق ختم کر کے مسنون اذکار اور فرائض کی پابندی کے ذریعے اللہ تعالیٰ سے اپنا  تعلق مضبوط بنائیں تاکہ وہ ہر قسم کی پریشانی اور شیطانی چالوں سے مکمل محفوظ رہیں۔

 

عناوین صفحہ نمبر
عقیدہ کی اصلاح 14
ستاروں میں کوئی تاثیر نہیں 14
سورج اورچاند میں کوئی تاثیر نہیں 16
حجراسود میں نفع   ونقصان کی کوئی تاثیر نہیں 17
جادوکفر ہے 18
کہانت وعرافت 22
کاہنوں کے جھوٹے ہونے کی عقلی دلائل 30
دوکاموں سے ایک تو ضرور ہوتاہے 31
دو جڑواں بھائیوں کی قسمت الگ کیوں؟ 32
نجومی کی تضاد بیانیاں 35
اصل چور )مجرم اورقاتل نجومی آج تک نہیں بتا سکے 39
کاہن کےپاس جانے والا شریعت کامنکر 39
علم   نجوم 44
ستاروں کےصرف تین مقاصد 44
ستاروں کو انسانی قسمت کےساتھ بربوط سمجھتا شرکیہ عقیدہ ہے 48
کواکب پر ستی 51
دنوں کےنام 52
دسعت شناسی 54
دسعت ثناسوں کےدلائل 55
دسعت شناہی جھوٹ فریب اورکبیرہ گناہ 57
بدشگونی 60
دورجاہلیت میں بدشگونی کی مختلف صورتیں 60
دورجاہلیت میں شگون اورفال باقاعدہ پیشہ تھا 61
بدشگونی حرام ہے 64
قرآنی دلائل 64
احادیث سےدلائل 67
بدشگونی کےخلاف صحابہ کرام ﷢ وعلمائے عظام کےچند واقعات 73
فال نامے 75
جنات قابو کرنے کی حقیقت 77
تعویذ دھاگے لٹکانے کاحکم 79
التولۃ 79
روحانی علاج 89
ایک بنیادی اورضروری قاعدہ 89
تقدیر،جادوارجنات 91
مریض کابیماری پر صبر کرنا 92
مصیبت کو ذخیرہ اجر سمجھا جائے 93
تقوی اختیار کرنا 94
اللہ پر توکل وبھروسہ 95
خلوص دل سے اللہ کی جانب جھکنا اورنافرمانیوں سے توبہ کرنا 96
نیک اعمال بجالانا 97
دین پر استقامت 98
نماز شروع کرتے وقت شیطان سےاللہ تعالی کی پناہ طلب کریں 98
نماز وں کی حفاظت 99
نماز باجماعت کی پابندی کریں 100
قیام اللیل کااہتمام   کریں 100
گھروں سے تصاویر ،ٹی وی وغیرہ نکال دینا 101
تلاوت قرآن 101
ہرکام سے پہلے ’’بسم اللہ ‘‘پڑھنا 102
آیت الکرسی 105
سورۃ البقرہ کی تلاوت کےفوائد 107
سورۃ البقرہ کی آخری دوآیات ہر شر سےبچاتی ہیں 108
معوذتین وسورۃ الاخلاص 110
سورۃ الفلق مع ترجمہ 112
سورۃ الناس مع ترجمہ 112
سورۃ اخلاص مع ترجمہ 113
کلمہ توحید کےسومرتبہ پڑھنے کےفوائد 113
چند مسنون دم 114
باوضو رہنے کی کوشش کریں 117
بیت الخلاءمیں جانے سے قبل دعا کااہتمام کریں 118
شادی کےبعد اپنی بیوی کی پیشانی پردایا ں ہاتھ رکھ کریہ دعائیں پڑھیں 118
ازدواجی تعلقات سے قبل شیطان سےپنا ہ طلب کریں 118
مسجد میں داخل ہوتے وقت یہ دعاپڑھیں 119
گھر سےنکلنے یہ دعا پڑھیں 120
مسجد سےنکلتے ہوئے یہ دعاپڑھیں 119
جادو کاتوڑ 121
جادو کے توڑ کےلیے سورۃ الفاتحہ کےذریعے دم 121
نبی ﷺ پر جادو اوراس کاتوڑ 122
دواؤں کےذریعے سے جادو کاعلاج 127
عجوہ کھجور سے علاج 127
کلونجی کےذریعے سےعلاج کرنا 128
سینگی کے ذریعے سےعلاج 128
نظر بدکی حقیقت اوراس کاعلاج 130
نظر کی تاثیر قرآن کی روشنی میں 130
نظر کی تاثیر احادیث نبویہ کی روشنی میں 131
نظر اورحسد میں فرق 134
نظر سے بچاؤ کاطریقہ 135
نظر کاعلاج 136
نظر کےلیے غسل کروانا 137
استخارہ 139
استخارہ کیاہے ؟ 139
دعائے استخارہ مع ترجمہ 140
استخارہ کی اہمیت 141
استخارہ سے پہلے نماز 141
دعائے استخارہ میں اپنے مطلوبہ کام کانام لینا یادل میں اس کاارادہ کرنا 143
کیا استخارہ کسی بھی وقت کیاجاسکتاہ 144
استخارہ کےبعد خواب الہام یااطمینان قلب 144
ایک سےزیادہ مرتبہ استخارہ کرنا 145
استخارہ کن کاموں میں کیاجاتاہے 145
استخارہ کےباجود نقصان اٹھانا 145
استخارہ کےفوائد اورحکمتیں 147
استخارہ کسی سے کروانا 149
استخارہ کےعمل میں خرافات وداہیات 151

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
4 MB ڈاؤن لوڈ سائز

Categories
Islam تعویذ و دم اور جھاڑ پھونک زبان سنت

شرعی علاج بذریعہ دم

شرعی علاج بذریعہ دم

 

مصنف : سعید بن علی بن وہف القحطانی

 

صفحات: 164

 

اس میں کوئی شک نہیں کہ قرآن کریم   اور نبیﷺ سے ثابت شدہ دم کے ذریعے علاج کرنا نہایت مفید اور مکمل شفایابی ہے ۔قرآن کریم تمام قلبی وجسمانی امراض اور دنیا وآخرت کی بیماریوں کےلیے مکمل شفا ہے ۔البتہ ہرشخص کوقرآن سےعلاج اور شفایابی کی توفیق نہیں ملتی ۔قرآن کریم کافہم رکھنے والوں کےلیے قرآن کےاندر اس کے علاج کاطریقہ ،بیماری کا سبب اور اس سے بچاؤ کی تدبیر موجود ہے ۔اللہ تعالی نے قرآن کریم کےمیں دل او رجسم کی بیماریوں کاذکر فرمایاہے ۔ اور ان کےعلاج کاطریقہ بھی بتا دیا ہے ۔اسی طرح سنت نبویﷺ سے ثابت دم کے ذریعے علاج کرنابھی مفید ترین علاج میں سے ہے۔علماء کااجماع ہے کہ دم کرنا جائز ہے اگر تین شرطوں کے ساتھ کیا جائے تو: 1۔اللہ تعالی کے کلام یا اس کےاسماء وصفات کے ذریعے۔ یا رسول اللہﷺ سے منقول کلام کے ذریعہ دم کیا جائے 2۔دم عربی زبان میں ہو ۔ اوراگر غیر عربی زبان میں ہوتو اس کا معنی معروف ہو یہ اعتقادرکھا جائے کہ دم بذاتِ خود مؤثر نہیں ۔بلکہ اللہ تعالیٰ کی قدرت سے اثر انداز ہوتا ہے ۔دم محض ایک سبب ہے ۔ زیر نظر کتاب   ’’شرعی علاج بذریعہ دم‘‘ معروف سعودی عالمِ دین صاحب حصن المسلم شیخ سعید بن علی بن وہف القحطانی ﷾ کی تصنیف’’الذكر والدعا والعلاج بالرقى من الكتاب والسنه‘‘ کاترجمہ ہے ۔جس میں شیخ صاحب نے قرآن واحادیث کی روشنی میں بیماریوں کے علاج کو بیان کیا ہے۔یہ کتاب   روحانی وجسمانی بیماریوں   کےستائے ، جنات جادواور ٹونے، نطر بد اور حسد کےحملوں سے زخمی مسلمان کے لیے ایک انمول تحفہ ہے ۔اس کتاب کی اردوترجمانی کا کام’’محترم ابوالمکرم عبد الجلیل ﷫ نے بڑے آسان فہم انداز میں انجام دیا او رپاکستان میں دارالابلاغ کی طرف سے اسےپہلی   دفعہ شائع کیا گیا۔اللہ تعالیٰ فاضل مصنف ،مترجم اور ناشرین کی اس کاوش کو قبول فرمائے اور اسے پریشان حال لوگوں کے لیے   بیماریوں سے شفایابی کا ذریعہ بنائے (آمین)

 

عناوین صفحہ نمبر
تحمید و تمہید 8
قرآن و حدیث کے ذریعے علاج کی اہمیت 13
جادو کا علاج 27
جادو کے بارے میں ایک حقیقت پسندانہ تحریر 59
جادو کی اقسام 71
کلونجی 75
زیتون کا تیل 77
آپ زم زم 79
نظر بد کا علاج 81
انسان کو جن لگ جانے کا علاج 97
پہلی قسم۔ ۔ ۔ جن لگنے سے پہلے اس کا علاج 97
دوسری قسم۔ ۔ ۔جن لگنے کے بعد اس کا علاج 98
ان صفحات کے مطالعہ سے 102
نفسیاتی امراض کا علاج 104
پھوڑے اور زخم کا علاج 120
مصیبت اور پریشانی کا علاج 129
رنج و غم کا علاج 129
رنج و ملال اور بے چینی کا علاج 132
مریض کا خود اپنا علاج کرنا 135
مریض کی عیادت کی جائے تو کیا پڑھے 137
نیند کی حالت میں گھبراہٹ اور بے چینی کا علاج 138
بخار کا علاج 140
کسی موذی جانور کے ڈسنے اور ڈنک مارنے کا علاج 141
غصے کا علاج 142
کلونجی سے علاج 144
شہد سے علاج 146
آپ زم زم سے علاج 148
دل کی بیماریوں کا علاج 151
دل کا علاج چار امور سے ہوتا ہے 157
دل پرشیطان کے تسلط کی بیماری کا علاج 162

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
3.3 MB ڈاؤن لوڈ سائز

Categories
Islam اہل حدیث علماء قرض متفرق کتب نماز

ریاض الحسنات

ریاض الحسنات

 

مصنف : محمد ابراہیم میر سیالکوٹی

 

صفحات: 79

 

دعاء کا مؤمن کاہتھیار ہے جس طرح ایک مجاہد اپنے ہتھیار کواستعمال کرکے دشمن سےاپنادفاع کرتا ہے اسی طرح مؤمن کوجب کسی پریشانی مصیبت اور آفت کا سامنا کرنا پڑتا ہے تووہ فوراً اللہ کےحضو ر دعا گو ہوتا ہے دعا ہماری پریشانیوں کے ازالے کےلیے مؤثر ترین ہتھیارہے انسان اس دنیا کی زندگی میں جہاں ان گنت ولاتعداد نعمتوں سےفائدہ اٹھاتا ہے وہاں اپنی بے اعتدالیوں کی وجہ سے بیمار وسقیم ہو جاتاہے اس دنیاکی زندگی میں ہر آدمی کے مشاہد ےمیں ہےکہ بعض انسان فالج ،کینسر،یرقان،بخاروغیرہ اوراسی طرح کئی اقسام کی بیماریوں میں مبتلاہیں ان تمام بیماریوں سےنجات وشفا دینےوالا اللہ تعالیٰ ہے ان بیماریوں کے لیے جہاں دواؤں سے کام لیا جاتا ہے دعائیں بھی بڑی مؤثر ہیں۔بہت سارے اہل علم نے قرآن وحدیث سے مسنون ادعیہ پر مشتمل بڑی وچھوٹی کئی کتب تالیف کی ہیں تاکہ قارئین ان سے اٹھاتے ہوئے اپنے مالک حقیقی سے تعلق مضبوط کرسکیں۔ زیر تبصرہ کتاب’’ ریاض الحسنات ‘‘نامور اہل حدیث عالم دین مولانا محمد ابراہیم میر سیالکوٹی ﷫ کی مرتب شدہ ہے اس میں انہوں نے پنجسورہ، واسماء حسنی ، اسم ااعظم اور بعض اذکار مسنونہ کو جمع کردیا ہے۔اگرچہ اب جدید اور نئی تحقیق شدہ اور خوب صورت بے شمار کتب اس موضوع پر موجود ہیں اور کافی ساری کتب ویب سائٹ پر بھی موجود بھی ہیں لیکن   ان کبار علماء کی قدیم کتب کو محفوظ کرنے کی خاطر انہیں بھی ویب سائٹ پر پبلش کیا   گیا ہے ۔ اللہ تعالیٰ ہمار ے علماء اسلاف کی   تمام دینی کاوش کو قبول فرمائے ۔ آمین

 

عناوین صفحہ نمبر
سورۃ الٓم سجدہ بمعہ ترجمہ و تفسیر 3
سورۃ یٰسٓ بمعہ ترجمہ و تفسیر اور فضائل 12
سورۃ ملک اور اس کے فضائل بمعہ ترجمہ و تفسیر 29
سورۃ نوح بمعہ ترجمہ و تفسیر 37
سورۃ مزمل بمعہ ترجمہ و تفسیر 44
اسماء الحسنیٰ بمعہ ترجمہ فضائل 58
اسم اعظمؒ 61
اپنا تجربہ 62
سونے کے ذکار و آداب 62
جاگنے کے اذکار و آداب 62
جاگنے کے اذکار و آداب 64
تین یا پانچ وتر اکٹھے پڑھنے کا مسنون طریقہ 65
وتروں میں دعائے قنوت 66
وتر ختم کرکے کیا پڑھے 68
مسجد میں داخل ہونے کی دعا 69
صبح کی نماز کے بعد کیاکہے 69
مسجد سے باہر آنے کی دعا 72
دو نہایت مفید حدیثیں 72
مختلف حالات و حاجاتت کی دعائیں 74
مال میں برکت و افزونی کے لیے دعا 74
کتنی دفعہ پڑھ 75
ادائے قرض کی دعا 75
دگیر دعائیں 75
کوئی شے گم ہوجائے تو پڑھے 76
نظر بد کا دم 76
آسیب جنات کا دم 76
بچھو کاٹے ہوئے پر دم 77
احتباس البول 78
الوجع والا لم 78

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
6.6 MB ڈاؤن لوڈ سائز

Categories
Islam اذکار وادعیہ نماز

رحمانی دعائیں

رحمانی دعائیں

 

مصنف : حافظ عبد الرحمن امرتسری

 

صفحات: 76

 

دعاء کا مؤمن کاہتھیار ہے جس طرح ایک مجاہد اپنے ہتھیار کواستعمال کرکے دشمن سےاپنادفاع کرتا ہے اسی طرح مؤمن کوجب کسی پریشانی مصیبت اور آفت کا سامنا کرنا پڑتا ہے تووہ فوراً اللہ کےحضو ر دعا گو ہوتا ہے دعا ہماری پریشانیوں کے ازالے کےلیے مؤثر ترین ہتھیارہے انسان اس دنیا کی زندگی میں جہاں ان گنت ولاتعداد نعمتوں سےفائدہ اٹھاتا ہے وہاں اپنی بے اعتدالیوں کی وجہ سے بیمار وسقیم ہو جاتاہے اس دنیاکی زندگی میں ہر آدمی کے مشاہد ےمیں ہےکہ بعض انسان فالج ،کینسر،یرقان،بخاروغیرہ اوراسی طرح کئی اقسام کی بیماریوں میں مبتلاہیں ان تمام بیماریوں سےنجات وشفا دینےوالا اللہ تعالی ہے ان بیماریوں کے لیے جہاں دواؤں سے کام لیا جاتا ہے دعائیں بھی بڑی مؤثر ہیں۔بہت سارے اہل علم نے قرآن وحدیث سے مسنون ادعیہ پر مشتمل بڑی وچھوٹی کئی کتب تالیف کی ہیں تاکہ قارئین ان سے اٹھاتے ہوئے اپنے مالک حقیقی سے تعلق مضبوط کرسکیں۔ زیرنظر کتاب ’’رحمانی دعائیں‘‘ برصغیر پاک وہندکےمشہور روپڑی خاندان کےایک بزرگ حافظ عبد الرحمن امرتسری ﷫ برادر خودر حافظ عبداللہ محدث روپڑی﷫ کی مرتب شدہ ہے ۔ اس رسالہ کو انہوں نے تین حصوں میں تقسیم کیا ہے حصہ اول میں دعائیں نازلہ یا ہنگامی حصہ دوم دائمی دعائیں حصہ سوم میں قرآن کی دعائیں جمع کی ہیں ۔ اور کتاب کےآغاز میں درج ذیل عنوانات بھی قائم کیے ہیں دعاؤں اور ذکر الٰہی میں فرق، دعاؤں میں غیر شرعی طریقے ، دعاؤں کے آداب ،مسلم اور غیر مسلم کی دعاؤں میں قبولیت کا فرق،توحید اورشرک میں فرق،غیر مسلموں کی مقبول دعائیں وغیرہ

 

عناوین صفحہ نمبر
جنگ جیتنے کے چار ہتھیار 2
دشمن کو ایسا ہتھیار دے مارو جن کو وہ جانتا نہ ہو 3
غیر مسلموں کی مقبولہ دعائیں 6
توحید اور شرک میں فرق 7
مسلم اور غیر مسلم کی دعاؤں میں قبولیت کا فرق 80
دعاؤں کے آداب 9
دعاؤں میں غیر شرعی طریقے 10
دعاؤں کے تین حصے 16
جہاد کی فضیلت 19
بعض اذکار کے فوائد 23
قرآن مجید کی دعائیں 36
اہل اللہ کی جامع دعائیں 59
والدین کے حق میں اولاد کی دعا 60
صحابہ کرام کی دعائیں 62
مجاہدوں کی جنگ کے وقت کی دعائیں 63
فرشتوں کی دعا 65
جن 13 نبیوں کی کوئی دعا قرآن مجید نے ذکر نہیں فرمائی 68
رحمانی تحفے 73

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
2 MB ڈاؤن لوڈ سائز

Categories
Islam اعمال حج سیرت سیرت النبی ﷺ نماز

رسول اللہ ﷺ کے الوداعی کلمات

رسول اللہ ﷺ کے الوداعی کلمات

 

مصنف : سعید بن علی بن وہف القحطانی

 

صفحات: 106

 

یہ امر شک و شبہ سے بالا تر ہے کہ دنیا میں جس قدر حضرت محمد رسول اللہ ﷺ کی سیرت اقدس پر لکھا گیا ہے ،کسی دوسری ہستی پر نہیں لکھا گیا۔سیرت نگاروں نے آپ ﷺ کی حیات طیبہ کے مختلف گوشوں پر قلم اٹھایا ہے ۔زیر نظر مختصر کتابچے میں نبی کریم ﷺ کے نسب،آپ ﷺ کی پیدائش،آپ کی ذمہ داری،جہاد و اجتہاد،بہترین اعمال،عرفات،منیٰ اور مدینہ میں اپنی امت کے لیے الوداعی باتیں،زندوں اور فوت شدگان کے لیے الوداعی گفتگو اور ان جگہوں پر آپ کی وصیتوں کا ذکر،آپ کے مرض کی ابتداء،سختی اور موت کے وقت اپنی امت کے لیے وصیتیں اور الوداعی باتیں اور آپ کا رفیق اعلیٰ کو پسند کرنا،اس کی وضاحت کہ آپ ﷺ کو شہادت کی موت نصیب ہوئی،ان کی موت کی وجہ سے مسلمانوں کی پریشانی ،آپ کی میراث،آپ کے حقوق ،آپ کی امت پر ذکر کیے گئے ہیں۔ہر بحث کے آخر میں ان سے حاصل شدہ اسباق ،فوائد،عبرتوں اور نصیحتوں کا تذکرہ بھی کر دیا گیا ہے۔

عناوین صفحہ نمبر
عرض ناشر 5
مقدمہ 7
پہلا باب
نبی ﷺ کا نصب نامہ اور ذمہ داری کا خلاصہ 8
دوسرا باب
نبی اکرم ﷺ کا جہاد،اجتہاد اور اخلاق 11
تیسرا باب
نبی ﷺ کے بہترین اعمال پر ہمیشگی رہنا 25
چوتھا باب
حجۃ الوداع میں آپ ﷺ کی اپنی امت کے لیے وصیت اور الوداعی باتیں 28
لوگوں میں حج کا اعلان 28
عرفات میں آپ کی اپنی امت کے لیے وصیتیں اور الوداعی باتیں 29
جمرات کے نزدیک اپنی امت کے لیے آپ ﷺ کی وصیت اور الوداعی کلمات 31
یوم نحر اپنی امت کے لیے آپ کی وصیت اور الوداعی کلمات 32
وسط ایام تشریق (12ذی الحجہ)کو آپ ﷺ کی اپنی امت کے لیے وصیت 34
پانچواں باب
زندہ اور مردہ لوگوں سے الوداعی باتیں 39
چھٹا باب
نبی ﷺ کے مرض کی ابتداء اور آپ کا ابوبکر صدیق رضی اللہ  عنہ کو حکم دینا کہ وہ لوگوں کو نماز پڑھائیں 42
ساتواں باب
آپ کا عظیم الشان خطبہ اور لوگوں کو وصیت 49
آٹھواں باب
آپ ﷺ کے مرض کی شدت اور اس شدت میں آپ کی وصیت 52
نواں باب
رسول اللہ ﷺ کی موت کےوقت وصیتیں 59
دسواں باب
آپ ﷺ کا رفیق اعلیٰ کو پسند کرنا 64
گیارھواں باب
نبی ﷺ کی موت شہادت کی موت تھی 68
بارھواں باب
جو شخص اللہ کی عبادت کرتا تھا تو اللہ تعالی زندہ ہے کبھی مرے گا نہیں 72
تیراھواں باب
نبی ﷺ کی موت کی وجہ سے مسلمانوں پر مصیبت 81
چودھواں باب
آپ ﷺ کی وراثت 84
پندرھواں باب
آپ ﷺ کے اپنی امت پر حقوق 87

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
13 MB ڈاؤن لوڈ سائز

Categories
Islam اخلاق و آداب اسلام سنت سیرت النبی ﷺ قرض معاصی نماز

رسول اکرم ﷺ کی 55 وصیتیں

رسول اکرم ﷺ کی 55 وصیتیں

 

مصنف : حمزہ محمد صالح عجاج

 

صفحات: 125

 

اللہ کے رسول ﷺ کے فرامین مبارکہ دین اسلام میں ایک بنیادی مصدر کی حیثیت رکھتے ہیں ۔مختلف ادوار میں اہل علم حضرات نے آپ کے فرامین کو مختلف موضوعات اور عناوین کے تحت جمع کیا۔ اس کتاب میں اللہ کے رسول ﷺ کے فرامین میں آپ کی وصیتوں کو جمع کیا گیا ہے۔ کسی بھی شخص کی وصیت میں اس کے دوسرے فرامین کی نسبت تاکید زیادہ ہوتی ہے۔ اس لحاظ سے وصایا کی اہمیت بقیہ فرامین کی نسبت ایک درجہ زیادہ ہوتی ہے۔ ایک مسلمان ہونے کے ناطے ہم میں ہر ایک شخص کی یہ خواہش ہوتی ہے کہ وہ اللہ کے رسول ﷺ کے وصایا پر عمل کرتے ہوئے دنیا و آخرت میں کامیابی حاصل کرے۔ مصنف نے محنت شاقہ کے ساتھ مختلف کتب احادیث سے ۵۵ کے قریب آپ کے وصایا جمع کیے ہیں۔بعض مقامات پر کوئی ضعیف روایت بھی نقل ہوگئی ہے کیونکہ اس عنوان کے تحت کوئی صحیح روایت موجود نہ تھی لہٰذا مصنف نے ضعیف روایت کو نقل کر دیا لیکن ساتھ ہی روایت کے ضعیف ہونے کی نشاندہی بھی کر دی گئی ہے۔ اس کتاب پرتبصرہ میں، میں یہ ضرور کہوں گا کہ یہ کتاب محض مطالعہ یا علمی نشوونماکے لیے نہیں ہے بلکہ عمل کے لیے ہے۔ ہمیں آپ کی اس وصیتوں کو اپنی زندگی میں لانے کے لیے اس کتاب کا مطالعہ کرنا چاہیے ۔ اپنے موضوع پر بہت ہی جامع اور مفید کتاب ہے۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کو آپ کی وصایا پر عمل کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین!

عناوین صفحہ نمبر
عرض ناشر 9
مقدمہ 11
1۔ لا الہ الا اللہ کی فضیلت 14
2۔ توحید باری تعالیٰ کی فضیلت 16
3۔ حصول علم کی فضیلت 18
4۔حاجت مند  کی فریاد  رسی 21
5۔ سجدہ ریز ہونے کی فضیلت 23
6۔ صدقہ کی فضیلت 25
7۔ نماٍ ز چاشت اور ایام بیض کی فضیلت 27
8۔ نماز تسبیح 30
9۔ اللہ سے عافیت و معافی مانگو 32
10۔روزے کی فضیلت 36
11۔ توبہ کی فضیلت 38
12۔ ارکان اسلام 41
13۔ والدین سے حسن سلوک 43
14۔ نماز کی حفاظت 45
15۔ خوش خلقی 49
16۔نماز کے بعد کے اذکار 50
17۔ ذکر کی فضیلت 53
18۔ تادیب نفس 54
19۔ترک معاصی اور اطاعت و ذکر الہٰی کا التزام 55
20۔ فجر کی دو رکعتوں کی فضیلت 57
21۔نماز میں دائیں بائیں نہیں جھانکنا چاہیے 58
22۔ اخلاص نیت کی فضیلت 59
23۔ جس شخص کو اللہ  تعالیٰ سے کوئی حاجت ہو 60
24۔ہلاک کردینے والی چیزیں 61
25۔ اللہ عزوجل کے نام  پر سوال کرنا 63
26۔ اُم الکتاب کی فضیلت 64
27۔ بعض سورتوں اور آیات کی فضیلت 67
28۔ احیائے سنت رسول ﷺ 75
29۔ دنیا سے بے رغبتی 76
رسول اللہ ﷺ کی دنیا سے بے رغبتی 76
رسول اللہ صلی اللہ  علیہ وآلہ وسلم  کا صحابہ کو درس قناعت 77
30۔ جہنم سے خلاصی 78
31۔ جنتی آدمی 79
32۔ نماز استخارہ 80
33۔ غم و پریشانی دور کرنے کی دُعا 82
34۔ کثرت سجود سے جنت میں داخلہ 84
35۔ مسکین کو کھاناکھلانا۔ سلام کو عام کرنا اور قیام اللیل 86
36۔ پڑوسی کااحترام 87
37۔ مساکین سے محبت 89
38۔ غنا اور فقر کا مفہوم 90
39۔خشیت الہٰی 91
40۔تلاوت قرآن کی فضیلت 92
41۔ صدقہ کرنےکی جگہیں 93
42۔ غم و فکر  اور قرضہ  سے نجات کی دعا 94
43۔ سوتے وقت کی دعائیں 96
44۔ بے خوابی کی دعا 97
45۔ افضل شخص 98
46۔ کفارہ مجلس کی دعا 100
47۔ سبحان اللہ کی فضیلت 100
48۔سید الاستغفار 102
49۔ جنت میں پودا لگوانا 104
50۔بچھو سے بچاؤ 105
سورہ فاتحہ پڑھ کر  ڈسے ہوئے  کو دم کرنا 106
51۔ قرض کا سدباب اور رزق میں کشادگی  کی دعا 108
52۔ نیکی کے کاموں میں خرچ کرنا 109
53۔ صبح و شام کے اذکاراور گھر سے نکلنے کی دعا 112
54۔ امارت کا طلب کرنا 114
55۔ گھروں میں مساجد بنانا 117
خاتمۃ الوصایا 119
نصائحہ عشرہ 121

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
11 MB ڈاؤن لوڈ سائز

Categories
Islam اذکار وادعیہ درود علماء نبوت

رسول اکرم ﷺ پر درود و سلام

رسول اکرم ﷺ پر درود و سلام

 

مصنف : ابن قیم الجوزیہ

 

صفحات: 152

 

اللہ رب العزت نے  عوام کی رہنمائی کے لیے سلسلہ نبوت جاری فرمایا جس کی آخری کڑی جناب محمد رسول اللہﷺ ہیں۔ جنہوں نے ان پڑھوں کو راہ دکھائی اور عوام کو اپنے رب کی آیات پڑھ کر سنائیں اور ان کا تزکیہ کیا اور قرآن وسنت کی تعلیم دیتے رہے‘ جب کہ ان اَن پڑھوں کی حالت یہ تھی کہ وہ اس سے پہلے گمراہیوں کا شکار تھے اور آپﷺ اللہ کے چیدہ نبی اور اس کے صادق ومصدوق رسول تھے۔ اللہ رب العزت نے ان پر درودوسلام بھیجنے کی خاص تلقین کی ہے۔ زیرِ تبصرہ کتاب  اسی موضوع پر مشتمل ہے۔ اس کتاب میں نبیﷺ پر درودوسلام سے متعلق احادیث نبویہ کا ذکر کیا ہے اور ان احادیث کی تحقیق کر کے صحت وضعف کے اعتبار سے تفصیلی جائزہ بھی لیا گیا ہے۔ درودوسلام کے اسرار وحِکم‘ تاثیرات وفوائد اور اس کی عظمت واہمیت کو واضح کیا گیا ہے اور  درود کب اور کس مقدار واجب ہے اور اختلاف ہونے کی صورت میں راجح قول کی وضاحت کی گئی ہے اور مرجوح اقوال کی تردید بھی کی گئ ہے۔۔ اس کتاب کے مطالعے سے عوام کم وقت میں زیادہ معلومات حاصل کر سکتے ہیں ۔ یہ کتاب’’ رسول اکرم پر درود سلام ‘‘ امام شمس الدین ابن القیم کی مرتب کردہ ہے۔آپ تصنیف وتالیف کا عمدہ شوق رکھتے ہیں‘ اس کتاب کے علاوہ آپ کی اور کتب بھی ہیں۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مؤلف وجملہ معاونین ومساعدین کو اجر جزیل سے نوازے اور اس کتاب کو ان کی میزان میں حسنات کا ذخیرہ بنا دے اور اس کا نفع عام فرما دے۔(آمین)

 

عناوین صفحہ نمبر
سیرت النبی امیﷺ کی ایک جھلک 5
کمال شکل وصورت اورکمال جسمانی کےلیے چاراوصاف کااعتبار ہوتاہے 7
کمال اخلاق کریمانہ کےلیے چھ چیزوں کااعتبار ہوتاہے 8
بلنداقوال اورپاکیزہ گفتگو والاہونے کےلےی آٹھ باتوں کاپایا جانا ضرور ی 11
اچھے افعال اورعمدہ کردار کےلیے آٹھ صفات کااعتبار ہوتاہے 14
مقدمہ 19
مولف کتاب امام ابن قیم ﷫ کامختصر تعارف 23
امام موصو ف کےبارےمیں چند علماء کی آراءؤ 27
احادیث دورد کےرواۃ 32
آخری تشہد میں 32
نماز جنازہ میں دوسری تکبیر کےبعد 33
جمعہ کےعیدین وغیرہ کےخطبہ میں 35
اذان کےبعد 35
دعاکے وقت درود کی تین صورتیں ہیں 36
اللہ کی حمد وثناء کےبعد اوردعاسے قبل 36
دعاکی ابتدء اوسط اورخیرمیں 36
دعاسے پہلے اوردعاکےبعد 36
مذکورہ بالامواقع کےمتعلق امام ابن قیم ﷫ کاقول 37
مسجد کےاندر داخل ہوتےوقت اوراس سے باہر نکلتے وقت 38
صفا اورمروہ پر 39
مجلس میں اجتماع کےوقت اوراس کےاختتام سے قبل 39
نبی کریم ﷺ کاذکر مبارک آنے پر 40
دن کےآغاز اختتام پر 40
قبررسول اللہ ﷺ کےپاس 42
نماز عید میں 42
جمعہ کےدن اوراس کی رات م﷫ں 43
ختم قرآن کےبعد 44
قرآن حدیث میں آپ کےتذکرہ کےوقت 45
رنج وغم مصیبت پریشانی اورمغفرت طلب کرنےکے وقت 46
شادی کاپیغام دیتےوقت 47
بغیرکسی تخصیص کےہرجگہ اورہرموقع بر 47
آخری قنوت میں 47
فضائل درود احادیث نبوی کےآئینہ میں 48
رحمت الہیٰ کےنزول کاسبب 48
درجات کی بلندی اوربرائیوں میں کمی کاسبب 49
گناہوں کی مغفرت اورتفکرات سےنجات کاذریعہ 49
نبی اکرم ﷺ  کی شفاعت کاحقدار بناتاہے 50
دورد بڑھنے والے کانام اللہ کےرسول اللہ ﷺ کو پیش کیاجاتاہے 51
مجالس کولغویات سےپاک کرنےکاذریعہ ہے 52
قبولیت دعا کاسبب ہے 52
بخل جفا جیسےناپسندیدہ اوصاف سےبچانے کاسبب ہے 52
جنت کےرااستہ پر لگاتاہے 53
فوائد وبرکات درود امام بن قیم کی زبانی 55
محبت رسول اللہ ﷺ ایمان کی تکمیل کےلیےلازمی ہے 57
درودہدایت کاسبب اوردلوں کوزندہ رکھنے کاسبب ہے 58
درود پل صراط کوعبور کرتےوقت مومن کوثابت قدم رکھنے کاذریعہ ہے 58
نبی اکرم ﷺ پردورد اللہ تعالیٰ کی ذکر وشکر کوبھی شامل ہے 59
نبی کریم ﷺ پردرود بھیجنے کی حیثیت دعاکی ہے 60
لفظ اللہم  اوراس کامعنی 61
اس کےمتعلق نحویوں کےاقوال 61
دعاکےلیے تین طریقے ہیں 65
صلاۃ کےمعنی مفہوم کی وضاحت 67
اللہ کی صلاۃ اس کےبندے پر 69
اللہ کی صلاۃ دوقسمیں ہیں 69
صلاۃ عام 69
اللہ تعالیٰ کی صلاۃ کےمفہوم کی تعیین 70
اس بارےمیں مبرد کاقول 70
ایک دوسرا قول 71
نبی کریم ﷺ کےنام محمد اورمادہاشتاقق کامعنی 74
نبی کریم ﷺ کےمتعلق علی ﷜ کاقول اوراس کی تشریح 80
نبی کریم ﷺ کےمتعلق عروہ بن مسعود کاقول 86
لفظ محمد اوراحمد کےدرمیان فرق 87
لفظ آل‘کامفہوم اورماد ہ اشتقاق 89
فصل 93
نبی کریم ﷺ کےآل ‘‘سے کون لوگ مرادہیں 93
پہلاقول 93
دوسراقول 93
تیسراقول 94
چوتھا قول 94
نبی کریم ﷺ کی بیویاں 95
خدیجہ بنت خویلد ؓ 95
آپ کی چند اہم خوبیاں اورخصائص 95
سودہ بنت زمعہ ؓ 96
عائشہ بنت ابی بکر ؓ 97
آپ کی چند نمایاں خصوصیات 97
حفصہ بنت عمر ؓ 99
ام حبیبہ ؓ 100
ام سلمہ ؓ 100
زینب بنت جحش ؓ 101
زینب بنت خزیمہ ؓ 102
جویریہ بنت لحارثؓ 102
صفیہ بنت حییؓ 103
میمونہ بنت الحارث ؓ 104
ذریہ کی لفظی ومعنوی تحقیق 106
نسل انسانی کےاوپری سلسلہ یعنی آباء واحداد پرلفظ کاطلاق ہوتاہے یانہین 107
ابراہیم خلیل الرحمان کی اہمیت وخصوصیت 108
ایک مشہور مسئلہ 116
محمد ﷺ اورآل محمد ﷺ پر نزول برکت کامفہوم 119
لفظ برکت کےمعنی ومفہوم کی وضاحت 119
ابرہیم ؑ کےگھڑانے کی چند خصوصیات 124
دورد کےآخر میں اسمائے حسنی حمید ومجید کولانے کی حکمت 132
نبی ﷺ کےعلاوہ دوسروں برصلاۃ سلام کاحکم 136
مسئلہ 138
فہرست مضامین 143

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
3.5 MB ڈاؤن لوڈ سائز

Categories
Islam ادب اذکار وادعیہ اعمال اہل بیت قرض وضو

قرآنی اور مستند مسنون اذکار و دعائیں

قرآنی اور مستند مسنون اذکار و دعائیں

 

مصنف : ڈاکٹر حافظ شہباز حسن

 

صفحات: 155

 

قرآن مجید میں انبیاء کرام ﷩ کے واقعات کے ضمن میں انبیاء﷩ کی دعاؤں او ران کے آداب کاتذکرہ ہوا ہے ۔ ان قرآنی دعاؤں سے اندازہ ہوتا ہے کہ اللہ کے سب سے برگزیدہ بندے کن الفاظ سے کیا کیا آداب بجا لاکر کیا کیا مانگا کرتے تھے ۔ انبیاء﷩ کی دعاؤں کو جس خوبصورت انداز سے قرآن مجید نے پیش کیا ہے یہ اسلوب کسی آسمانی کتاب کے حصے میں بھی نہیں آیا ۔ ان دعاؤں میں ندرت کاایک پہلو یہ بھی ہے کہ ہر قسم کی ضرورت کے بہترین عملی اور واقعاتی نمونے بھی ہماری راہنمائی کے لیے فراہم کردیئے گئے ہیں ۔اور شریعتِ اسلامیہ میں دعا کو اایک خاص مقام حاصل ہے ۔ تمام شرائع ومذاہب میں بھی دعا کا تصور موجود رہا ہے مگر موجود ہ شریعت میں اسے مستقل عبادت کادرجہ حاصل ہے ۔صرف دعا ہی میں ایسی قوت ہے کہ جو تقدیر کو بدل سکتی ہے ۔دعا ایک ایسی عبادت ہے جو انسا ن ہر لمحہ کرسکتا ہے اور اپنے خالق ومالق اللہ رب العزت سے اپنی حاجات پوری کرواسکتا ہے۔مگر یہ یاد رہے انسان کی دعا اسے تب ہی فائدہ دیتی ہے جب وہ دعا کرتے وقت دعا کےآداب وشرائط کوبھی ملحوظ رکھے۔  زیر تبصرہ کتاب’’ قرآنی اور مستند مسنون اذکار ودعائیں ‘‘ محترم جناب ڈاکٹر حافظ شہباز حسن ﷾ کی کاوش ہے اس کتا ب کے پہلے حصہ میں قرآنی دعائیں اور اذکار قرآنی ترتیب سے پیش کیے گئے ہیں ۔ جبکہ دوسرے حصے میں احادیث نبویہ سےثابت شدہ دعائیں اوراذکار نقل کیے گئے ہیں ۔ تالیف میں مسلمان کی عملی زندگی کی یومیہ ترتیب کو حتی الامکان ملحوظ ِ خاطر رکھا گیا ہے ۔ اس مجموعہ کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں ادب واحترام کی غرض سے اللہ تعالیٰ کےلیے جمع کے الفاظ استعمال کیے گئے ہیں ،تاکہ دعاؤں کاور اذکار کے ترجمے کے ذریعے خالقِ کائنات کی عظمت کابھر پور اظہار کیا جاسکے ۔ دعاؤں کا یہ مجموعہ پروفیسر ڈاکٹر حافظ محمداسرائیل فاروقی صاحب کی فرمائش پر تیار کیا گیا ہے اور انہوں صدقہ جاریہ کی غرض اسے فی سبیل اللہ تقسیم کیا ہے ۔اللہ تعالیٰ مصنف وناشر کی اس کاوش کوقبول فرمائے (آمین)

 

عناوین صفحہ نمبر
مقدمہ
فہرست ٍ
اظہار تشکر 17
دعا اور ذکر کی اہمیت و ضرورت 20
حصہ اول
حصول ہدایت اور  شفاء کے لیے دعا 24
جہالت سے اللہ کی پنا ہ کے لیے موسی ؑ کا ارشاد 24
مکہ والوں کے لیے نا ابراہیم ؑ کی دعا 25
قبولیت عمل کے لیے سیدنا ابراہیم ؑ کی دعا 25
اولاد کو نیکی پر قائم رکھنے کے لیے سیدنا  ابراہیم و اسماعیل ؑ کی دعا 25
مصیبت اور نقصان کے وقت کیا کہیں ؟ 26
دنیا اورآخرت کی بھلائی کی دعا 26
دشمن (کفار) سے مقابلے کے وقت مسلمانوں اور ان کے سپا ہ سالار
طالوت کی دعا 26
شیطان سے حفاظت کا نسخہ ( ایۃ الکر سی ) 27
اللہ سے مغفرت طلب کرنے کی دعا 28
رحم طلبی اور دشمن پر غلبہ کی دعا 28
راہ ہدایت پر استقامت کی دعا 29
قیامت کے دن رحم کی دعا 29
گناہوں کی مغفرت اور جہنم سے بچاو کی دعا 29
رزق کے حصول اور قرض ادائیگی کے لیے دعا 30
قبولیت نذر کے لیے عیسیٰ کی والدہ مریم صدیقہ کی دعا 30
حصول  اولاد کی دعا 31
نیک لو گو ں میں شامل ہونے کی دعا 31
مغفرت ، ثابت قدمی اور غلبے کے لیے دعا 31
ہر قسم کی پریشانی  کے ازالے کے لیے 32
آخرت میں آسانی ، گنا ہوں کی معافی اور خاتمہ بالخیر کی دعا 32
ظالموں سے چھٹکارے کی دعا 33
بدکردار سے چھٹکار ے کے لیے موسیٰ ؑ کی دعا 33
نیک لوگوں میں شامل ہونے کی دعا 34
رزق کے لیے عیسیٰ ؑ کی دعا 34
مغفرت اور رحم طلبی کی دعا 35
ظالمو ں سے علیحدگی  اور استقامت کی دعا 35
حق کی فتح  کے لیے شعیب ؑ کی دعا 35
اسقتامت اور اسلام  پر مو ت کی دعا 36
اللہ سبحانہ  سے معافی کی مو سو ی دعا 36
اپنے لیے اور اپنے بھائی کے لیے مغفرت ور حمت کی دعا 36
توبہ اور مغفرت و رحمت کی دعا 36
مشکلات و مصائب سے نکلنے  کا وظیفہ 37
مصائب وآلام میں تقد یر کا سہارا 37
پریشانی میں اہل ایمان کا ورد 37
اللہ توکل کا اظہار 38
ظالم اور مظالم سے نجات کی دعا 38
سرکش دشمنوں اور ا ن کے مال و اسباب کی تباہی کی التجا 38
کشتی یا سواری پر بیٹھتے وقت پڑھیں 39
لاعلمی پر مبنی دعا کا کفارہ 39
ابرہیم ؑ اور ان کے اہل بیت کے لیے فرشتوں کی دعا 39
توفیق الٰہی  کے لیے شعیب ؑ کی دعا 40
فتنے سے بچنے کے لیے یو سف ؑ کی دعا 40
بیٹوں کو الوداع کرتے وقت یعقوب ؑ کی دعا 40
صدقہ اور غم کے وقت یعقوب ؑ کی دعا 41
بھائیوں کے لیے یوسفؑ کی دعا 41
تحدیث نعمت اور خاتمہ بالخیر کے لیے یو سف ؑ کی دعا 41
اولاد کو شر ک سے بچانے کے لیے اور ان کی نیکی وغیرہ کے لیے ابراہیم ؑ کی
دعائیں 42
اولاد کو نمازی بنانے اور دعا کی قبولیت وغیرہ کے لیے ابراہیم ؑ کی دعا 43
والدین کے لیے رحمت کی دعا 43
سفر ہجرت  کے وقت نبی ﷺ کی دعا 44
مشکلات کی آسانی کے لیے اصحاب کہف کی دعا 44
نظر بد سے محفو ظ رہنے کا وظیفہ 44
کام کی آسانی اور طلاقت لسانی کے لیے موسیٰ ؑ کی دعا 45
علم میں اضافے کی نبوی دعا 45
حصول شفاء کے لیے ایوب ؑ کی دعا 45
غم اور مشکل سے نکلنے کے لیے یو نُس ؑ کی دعا 45
حصول اولاد کے لیے زکر یا ؑ کی دعا 46
حق کی فتح کے لیے دعا 46
دعوت حق قبول نہ کیے جانے پر نوح ؑ کی دعا 46
منز ل کی تلاش کے لیے نوح ؑ کی دعا 47
عافیت کے لیے نو ح ؑ کی دعا 47
شیطانی خیالات و وساوس سے بچنے کی دعا 47
بخشش و رحمت طلبی کے لیے نیک لو گوں  کی دعا 48
جہنم سے بچنے کے لیے عباد الرحمنٰ کی دعا 48
اہل و عیال کے لیے رحمٰن کے بند وں کی دعا 49
رسوائی سے بچنے اور حصول جنت کے لیے ابراہیم ؑ کی دعا 49
ظلم سے نجات کے لیے نو ح ؑ کی دعا 50
لوط ؑ کی اپنے لیے اور اپنے اہل و عیال کے لیے دعا 50
توفیق شکر اورنیکی کی توفیق کےلیے سلیمان ؑ کی دعا 50
ملکہ سبا کی عاجزانہ دعا 51
خطا بخشی کے لیے مو سو ی دعا 51
ظالموں سے چھٹکارے کے لیے سیدنا موسیؑ کی دعا 51
خیر و برکت سے متعلق مو سیٰ ؑ کی عاجز انہ دعا 52
فسادیوںکے خلاف لوط ؑ کی دعا 52
خوشخبری ملنے پر دعا 52
طلب اولاد کے لیے ابراہیم ؑ کی دعا 52
مغفرت اور سلطنت کے لیے سلیمان ؑ کی دعا 53
اختلاف دور کرنے کے لیے نبوی دعا 53
مومنوں کے لیے ملائکہ کی دعا 53
دشمن کے خوف سےبچاو  کے لیے موسیٰ ؑ کی دعا 54
سواری پر سوار ہونے کی دعا 55
نیک اعمال کی توفیق مانگنے کے لیے کی دعا 55
دشمن پر غلبے کے لیے نو ح ؑ کی دعا 56
کینہ و بغض سے بچنے اور پہلے مو منو ں کے لیے مغفرت کی دعا 56
رجوع الی اللہ اور مغفرت کے لیے ابراہیمؑ کی دعا 56
تکمیل نور اور مغفرت کے لیے دعا 57
ظالموں سے نجات کے لیے فرعون کی مومنہ بیوی کی دعا 57
کفار کی ہلاکت کے لیے نو ح ؑ کی دعا 57
مو منوں کی مغفرت اور کفار کی تباہی کے لیے نو ح ؑ کی دعا 58
شریروں  اور جادوگروں سے محفوظ رہنے کی دعا 58
جنی اور انسا نی شیاطین  سے محفوظ  رہنے کی دعا 59
حصہ دوم
نیند  سے جاگنے کے وقت کا ذکر 61
قضائے حاجت کے لیے داخل ہونے کی دعا 61
بیت الخلا سے نکلنے کی دعا 62
غسل کا طریقہ اور ذکر 62
وضو کا طریقہ اور وضو شروع کرنے سے پہلے کا ذکر 62
تیمم کا طریقہ اور ذکر 65
وضو( یاتیمم ) سے فارغ ہونے کے بعد کا ذکر 66
گھر سے نکلتے وقت کا ذکر 66
مسجد میں داخل  ہونے کی دعا 67
مسجد سے  باہر نکلنے  کی دعا 68
گھر میں داخل ہونے کے وقت کا ذکر 68
کھانےپینے کی دعائیں 69
کھانے سے پہلے کی دعا 69
کھانا کھانے کے بعد کی دعا 69
دودھ پینے کےبعد کی دعا 70
کھانا کھلانے  والے کے لیے دعائیں 70
حسن سلوک کرنے والے کے لیے دعا 71
لباس پہننے کی ایک دعا 71
نیا کپڑ ا پہننے والے کو کیا دعادع جائے 71
سفر کی دعائیں اور اذکار 73
مسافر کی مقیم  کے لیے دعا 75
مقیم کی مسافر کے لیے دعا 75
جب سواری پھسلنے لگے تو کیا پڑ ھا جائے؟ 76
دوران سفر تکبیر وتسبیح 76
جب سفر وغیرہ سے کسی منز ل پر اترے 76
رنج و غم اور پریشانی دور کرنے کی دعائیں اور اذکار 77
مشکل اور دشواری کے وقت کی دعا 79
استغفار  ، مصائب سے نکلنے کی ذریعہ 79
مر غ کی آواز کیا پڑ ھا جائے؟ 80
گدھے کے رینکنے پر کیا پڑ ھا جائے؟ 80
کتوں کے بھو نکنے پر تعوذ پڑ ھاجائے 80
دشمنو ں کے خلاف دعائیں اور اذکار 81
اپنے اوپر دشمنوں کے خوش ہونے سے پناہ مانگی جائے 81
جب کسی سے  خطرہ ہوتو یہ دعا پڑ ھی جائے 81
دشمن سے خوف کے وقت کا ذکر اوردعا 81
دشمن سے مقابلے کے وقت کی دعا 82
دشمن کے لیے بددعا 82
قرض کی ادائیگی کی دعائیں 83
جسم کی خیر و برکت اور صحت و تندرستی کےلیے دعائیں اور اذکار 85
جسم میں درد کی دعا 85
بیمار پرسی کے وقت مریض کے لیے دعا 85
بچوں کے لیے دم 86
مصیبت زدہ کو دیکھ کر کیا پڑ ھے 87
زوال نعمت سے پنا ہ مانگنے کی دعا 87
محتاجی اور ذلت سے پناہ 88
ہدایت مانگنے کی دعا 88
جب کسی کو ہدایت ملے تو یہ دعا پڑ ھیں 88
بری عادتوں سے بچنے کی دعا 89
اچھے کاموں محبت اور برے اعمال سے نفرت 89
خلاف مرضی کا م ہوجائے تو کیا کہاجائے 90

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
2.9 MB ڈاؤن لوڈ سائز

Categories
Islam اسلام اعتدال و میانہ روی عبادات موسیقی

قومی تصورات کی تشکیل میں شریعت اسلامی کا منہج اعتدال

قومی تصورات کی تشکیل میں شریعت اسلامی کا منہج اعتدال

 

مصنف : ڈاکٹر عجیل جاسم نشمی

 

صفحات: 47

 

اسلام جہاں غلو اور مبالغے سے منع کرتا ہے وہیں ہر معاملے میں راہ اعتدال اپنانے کی  ترغیب دیتا ہے۔اسلام کی شان اور عظمت ہی تو ہے کہ اس نے اپنے ماننے والوں کوہر طرح کی مصیبت اور پریشانی سے نجات دیکر دنیا والوں کے سامنے یہ باور کرایا ہے کہ وہی صرف ایک واحددین ہے جوتمام ادیان میں رفعت وبلندی کا مرکز وماویٰ ہے جہاں اس نے عبادت وریاضت کی طر ف ہماری توجہ مرکوزکی ہے وہیں ہمارے معاشرے کی اصلاح کی خاطر ہم کو کچھ احکام سے نوازا ہے تاکہ ان احکام کو اپنا کر اللہ کا قرب حاصل کر سکیں ۔دین اسلام کی ایک بڑی خوبی یہ ہے کہ اس نے اعتدال،توسط اور میانہ روی کی تلقین کی ہے اور ہمیں امتِ وسط اور میانہ روی اختیار کرنے والی امت بنایا اوراس کو خوب موکد کیا۔اعتدال کواپنانے والوں کو کبھی بھی رسوائی اور پچھتاوے کا منہ نہیں دیکھنا پڑتاہے اسکے برعکس وہ لوگ جو اعتدال اور توسط کی راہ کوچھوڑ کر دوسری راہ کو اپنی حیات کا جزء لاینفک سمجھ بیٹھتے ہیں ایسے لوگ یا تو افراط کاشکار ہو جاتے ہیں یا پھر تفریط کی کھائی میں جا گرتے ہیں۔ شریعت اسلامیہ جہاں عبادات ومعاملات میں اعتدال کا حکم دیتی ہے وہیں وطنیت کے  تصور میں راہ اعتدال کی جانب راہنمائی کرتی ہے۔ زیر تبصرہ کتاب” قومی تصورات کی تشکیل میں شریعت اسلامی کا منہج اعتدال ” کویت کے معروف عالم دین ڈاکٹر عجیل جاسم نشمی صاحب کی تصنیف ہے ، جس کا اردو ترجمہ محترم الیاس نعمانی صاحب نے کیا ہے۔ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ  مولف اور مترجم دونوں کی اس محنت کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور ان کے میزان حسنات میں اضافہ فرمائے۔آمین

 

عناوین صفحہ نمبر
پیش لفظ 7
مقدمہ 9
وطن کی تعریف 13
وطن دوستی اور شہریت کا مفہوم 13
وطن دوستی اور اسلام 16
غیر مسلم ممالک کے مسلمانوں کی وطن دوستی 19
شہریت  اور وطن دوستی کی بابت راہ اعتدال 23
وطن اور وطن دوستی کی بابت وارد احادیث 28
وطن سے محبت اور ایمان سے اس کا تعلق 33
وطن دوستی سے متعلق بعض مسائل پر شرعی کلام 37
پرچم کی سلامی 37
فوج کی موسیقی اور قومی ترانہ کے وقت کھڑا ہونا 40
کیا وطن کا دفاع کرتے ہوئے مر جانے والا شخص شہید ہے 43

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
1.8 MB ڈاؤن لوڈ سائز

Categories
Islam اخلاق و آداب سنت نماز

پریشانیوں سے نجات پائیں

پریشانیوں سے نجات پائیں

 

مصنف : حافظ فیض اللہ ناصر

 

صفحات: 142

 

دنیا دارالامتحان ہے اس میں انسانوں کو آزمایا جاتا ہے۔ آزمائش سے کسی مومن کوبھی مفر نہیں۔ اسے اس جہاں میں طرح طرح کی مشکلات اور پریشانیوں کاسامنا کرنا پڑتاہے۔ قسم قسم کےہموم وغموم اس پر حملہ آور ہوتے ہیں۔ اور یہ تمام مصائب وآلام بیماری اور تکالیف سب کچھ منجانب اللہ ہیں اس پر ایمان و یقین رکھنا ایک مومن کے عقیدے کا حصہ ہے کیوں کہ اچھی اور بری تقدیر کا مالک ومختار صر ف اللہ کی ذات ہے۔ اللہ تعالیٰ اپنے بندوں میں سےجنہیں چاہتا ہے انہیں آزمائش میں مبتلا کردیتا ہے تاکہ وہ اطاعت پر مضبوط ہوکر نیکی کے کاموں میں جلدی کریں اور جو آزمائش انہیں پہنچی ہے۔ اس پر وہ صبر کریں تاکہ انہیں بغیر حساب اجر و ثواب دیا جائے۔ اور یقیناً اللہ کی سنت کا بھی یہی تقاضا ہےکہ وہ اپنے نیک بندوں کو آزماتا رہے تاکہ وہ ناپاک کو پاک سے نیک کو بد سے اور سچے کو جھوٹے سے جدا کردے ۔ لیکن جہاں تک ان کے   اسباب کا تعلق ہے تو وہ سراسر انسان کے اپنے کئے دھرے کا نتیجہ سمجھنا چاہیے جیسا کہ ارشاد باری تعالیٰ ہے ’’جو کچھ تمہیں مصائب پہنچتے ہیں وہ تمہارے ہی کردار کا نتیجہ ہیں جبکہ تمہارے بے شمار گناہوں کو معاف کردیا جاتا ہے۔‘‘ دنیا میں غم ومسرت اور رنج وراحت جوڑا جوڑا ہیں ان دونوں موقعوں پر انسان کو ضبط نفس اور اپنے آپ پر قابو پانے کی ضرورت ہے یعنی نفس پر اتنا قابو ہوکہ مسرت وخوشی کے نشہ میں اس میں فخر وغرور پیدا نہ ہو اور غم و تکلیف میں وہ اداس اور بدل نہ ہو۔دنیاوی زندگی کے اندر انسان کوپہنچنے والی تکالیف میں کافر اور مومن دونوں برابر ہیں مگر مومن اس لحاظ سے کافر سےممتاز ہےکہ وہ اس تکلیف پر صبرکر کے اللہ تعالیٰ کےاجر و ثواب اور اس کےقرب کاحق دار بن جاتا ہے۔ اور حالات واقعات اس حقیقت پر شاہد ہیں کہ مومنوں کو پہنچنے والی سختیاں تکلیفیں اور پریشانیاں اور نوعیت کی ہوتی ہیں جبکہ کافروں کوپہنچنے والی سختیاں ،تکلیفیں اور پریشانیاں اور نوعیت کی ہوتی ہیں۔ اللہ تعالیٰ نے جہاں انسان کےلیے اس کی دنیاوی زندگی میں   مصائب و آلام اور آفات و مشکلات کو پیدا کیا ہے وہاں ان سے نجات حاصل کرنے کے طریقے بھی بتلائے ہیں مصائب، مشکلات، پریشانیوں اور غموں کے علاج اور ان سے نجات سے متعلق کئی کتب چھپ چکی ہیں ہرایک کتاب کی اپنی افادیت ہے۔ زیر تبصرہ کتاب ’’پریشانیوں سے نجات پائیں‘‘ محترم حافظ فیض اللہ ناصر﷾ (فاضل جامعہ لاہور الاسلامیہ، لاہور) کی تصنیف ہے۔ موصوف نے بڑی محنت سے اس کتاب میں تمام تر مسائل اور پریشانیوں سے نجات پانے کی بہترین دعائیں اور مؤثر ومجرب وظائف بیان کیے ہیں۔ نیز ہر نوعیت کی تمام تر پریشانیوں کا مسنون ومستند حل پیش کیا ہے۔ یہ کتاب اپنی افادیت کےاعتبار سے بلاشبہ ہر فرد، ہر گھر اور ہر لائبریری کی ضرورت ہے۔ لہذا بیان کیے جانے والے وظائف و اذکار کومکمل ایمان ویقین سے ساتھ قارئین خو د پڑھ کر اپنے مسائل و مصائب سے چھٹکارا پائیں اور دوست واحباب کو بھی اس کے مطالعے کی ترغیب دلائیں۔کتاب ہذا کے مصنف فضیلۃ الاخ محترم حافظ فیض اللہ ناصر﷾ اس کتاب کے علاوہ بھی تقریبا نصف درجن سے زائد کتب کے مترجم و مصنف ہیں۔ ان دنوں حافظ شفیق الرحمٰن زاہد﷾ کےقائم کردہ ادارہ ’’الحکمۃ انٹرنیشل،مسلم ٹاؤن، لاہور‘‘ میں بطور سینئر ریسرچ سکار خدمات انجام رہے ہیں وہاں تبلیغی واصلاحی ’’ سلسلۃ الکتاب والحکمۃ‘‘ سیریز کے متعدد کتابچہ جات مرتب کرچکے ہیں۔ تصنیف و تالیف و ترجمہ کے میدان میں موصوف کی حسن کارکردگی کے اعتراف میں ان کی مادر علمی جامعہ لاہور الاسلامیہ، لاہور نے2014ء میں انہیں اعزازی شیلڈ وسند سے نوازاہے۔ اللہ تعالیٰ ان کے علم وعمل اور زورِ قلم میں اضافہ فرمائے (آمین)

 

عناوین صفحہ نمبر
عرض ناشر 13
اولین نگارش 15
پریشانیاں کیوں آتی ہیں؟ 17
دعائیں کیوں قبول نہیں ہوتیں 24
معاشرتی پریشانیوں سے نجات 33
دعائے حاجت اور نماز حاجت 33
دعائے استخارہ اور نماز استخارہ 34
سخت پریشانی سے نجات پانے کا عمل 37
رنج و غم سے خلاصی کی دعا 38
ہر قسم کے نقصان، خوف اور شر سے حفاظت 39
کسی بھی مصیبت سے نجات 40
نقصان کی صورت میں نعم البدل 40
جب سخت معاملہ در پیش آاجائے تو 41
فہرست نامکمل

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
5.3 MB ڈاؤن لوڈ سائز