دین اسلام کے ساتھ یہودیت اور عیسائت کی وحدت کے باطل نظریات کا رد

کے ساتھ یہودیت اور عیسائت کی وحدت کے باطل کا رد

 

مصنف : بکر بن عبد ابو زید

 

صفحات: 35

 

فی زمانہ کسی بھی بین الاقوامی اجتماع میں جب تمام کے ماننے والوں کو جمع کیا جاتا ہے تو مشترکہ طور پر اس اجتماع کا پیغام یہ ہوتا ہے کہ ’’ تمام مذاہب یکساں اور بر حق ‘‘ ہیں اور ان میں سے کسی ایک کی پیروی سے کا ٰئنات کے خالق رب العالمین کی رضا اور خوشنودی حاصل کی جا سکتی ہے۔لہذا کسی ایک والے (خصوصاٌ اھل اسلام) کا اس بات پر اصرار کے اب تا قیا مت نجات کی سبیل صرف ہمارا و مذہب ہے یہ ایک بے جا سختی اور تشدد یا انتہا پسندی ہے، جس کا خاتمہ از حد ضروری ہے۔پھر اس’’ نظریہ وحدت ادیان‘‘ کی تفصیل کچھ یوں بیا ن کی جاتی ہے کہ ’’ جب منزل ایک ہو تو راستوں کے جدا ہونے سے کوئی فرق نہیں پڑتا‘‘ یعنی ہر مذہب والا ایک بزرگ و بر تر ذات کی بات کرتا ہے جسے مختلف ناموں سے پکارا جاتا ہے ، کبھی اللہ تو کبھی بھگوان اور کبھی جبکہ حقیقتاٌ تمام مذاہب کی بندگی اور خوشنودی حاصل کرنے کے ذرائع ہیں ، اس لئے ہر میں و انصاف ، دوستی اور انسانی بھائی چارے کی دی گئی ہے لھذا تمام انسانوں کو تمام کا برابر کا احترام کرنا چاہیے، کسی ایک یا کی پیروی پر اصرار تشدد اور بے جا سختی ہے ، وغیرہ وغیرہ۔صاحب و صاحب مطالعہ حضرات یقیناًاس بات سے اتفاق کرینگے کہ یہ ’’نظریہ وحدت ادیان ‘‘ ایک جدید اصطلاح ہے جسے دشمن عناصر نے یا احباب نما اغیار نے ایجاد کیا ہے۔اور یہ ایک انتہائی اور اسلام مخالف اصطلاح ہے ،جس کا اسلام نے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے۔چنانچہ متعدد اہل علم میدان میں آئے اور انہوں نے اس باطل نظرئیے کا مدلل اور مسکت جواب دیا۔جن میں سے مولانا سلطان احمد اصلا حی کی کتاب ’’وحدت ادیان کا نظریہ اور اسلام ‘‘ بہت مفید دکھائی دیتی ہیں۔شیخ امین پشاوری نے بھی اپنے فتاویٰ ’’الدین الخالص‘‘ مجلہ نمبر ۹ میں گرفت فرمائی ہے۔شیخ ابن بازؒ نے بھی انداز سے نکیر فرمائی ہے جسے ’’مجموع و متنوعہ ‘‘ کی جلد نمبر ۲ میں دیکھا جا سکتا ہے ۔انہی کوششوں میں سے ایک یہ کاوش ڈاکٹر بکر ابو زید کی کتاب ’’الابطال لنظریۃ الخلط بین الادیان‘‘ ہے، جس کا ترجمہ ” کےساتھ یہودیت اور کی وحدت کے باطل کا رد “ کے معروف عالم مولانا ارشاد الحق اثری نے کیا ہے۔مولف نے اس کتاب میں اس باطل نظریئے کی ابتداء ،اس کے علم بردار اور اسے فروغ دینے والوں کو منکشف کرتے ہوئے وحدیث سے اس کا رد کیا ہے۔اللہ تعالی ان کی ان مبارک کوششوں کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے۔آمین

 

عناوین صفحہ نمبر
پہلا طبقہ کا 1
دوسرا طبقہ 2
تیسرا طبقہ 2
چوتھا طبقہ 2
پانچواں طبقہ 3
یہ نظریہ چار مراحل پر مشتمل ہے 6
وحدۃ الوجود، اتحاد، الحلول 6
خاتم الانبیاء کی بعثت 22
نواقص الایمان یعنی ایمان توڑنے والے امور 22
عیسائیوں کا بھی پر ایمان نہیں 23
دوسرا بنیادی رکن جس پر نصاریٰ کا ایمان نہیں 24
و نصاریٰ و رسل پر ایمان 26
ایمان کو توڑنے والی بات 29
اور کی قسم مسلمانوں کے دو مؤقف ہونا ضروری ہیں 35

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
2.4 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like
Leave A Reply