Categories
Islam اسلام اعمال درود سحر اور جادو

شیطانی چالوں کا توڑ اور شرعی طریقہ علاج

شیطانی چالوں کا توڑ اور شرعی طریقہ علاج

 

مصنف : محمد طیب محمدی

 

صفحات: 152

 

جادو کرنا یعنی سفلی اور کالے  علم کے ذریعہ سے لوگوں کے ذہنوں او رصلاحیتوں کو مفلوج کرنا  او ران کو آلام ومصائب سے دوچار کرنے کی مذموم سعی کرنا  ایک کافرانہ عمل  ہے  یعنی  اس کا  کرنے والا دائرہ اسلام سے نکل جاتا  اورکافر ہوجاتا ہے یہ مکروہ عمل  کرنے والے  تھوڑے  سے نفع کے لیے  لوگوں کی زندگیوں سے کھیلتے اور ان کے امن و سکون کو برباد کرتے ہیں  جولوگ  ان مذموم کاروائیوں کا شکار ہوتے ہیں وہ عام طور پر اللہ کی یاد سے غافل ہوتے ہیں  اس لیے  ان موقعوں پربھی  وہ اللہ کی طرف رجوع کرنے  کی بجائے انہی عاملوں اورنجومیوں کی طرف رجوع کرتے ہیں جناتی  وشیطانی  چالوں اور جادوکے  توڑ اور شرعی علاج کے  حوالے سے  بازار میں کئی کتب موجود ہیں۔ زیر تبصرہ کتاب’ شیطانی چالوں کا توڑ اور شرعی یقۂ علاج‘ مولانا محمد طیب محمدی کی  تصنیف ہے اس کتاب میں انہوں نے اس بات کو واضح کیا ہے  کہ جو لوگ عاملوں، نجومیوں، کاہنوں، جادوگروں، اور پیشہ ورانہ  پیروں، فقیروں اور نام  نہاد دم درود کر کے پیسہ بٹورنے والوں کے پاس جاکر اپنا دین  وایمان او رعزتیں لوٹاتے ہیں وہ نادان لوگ اس کتاب سے استفادہ کر کے ہمیشہ  کے لیے ان نام نہاد جعلی عاملوں، پیروں  سے اپنا تعلق ختم کر کے مسنون اذکار اور فرائض کی پابندی کے ذریعے اللہ تعالیٰ سے اپنا  تعلق مضبوط بنائیں تاکہ وہ ہر قسم کی پریشانی اور شیطانی چالوں سے مکمل محفوظ رہیں۔

 

عناوین صفحہ نمبر
عقیدہ کی اصلاح 14
ستاروں میں کوئی تاثیر نہیں 14
سورج اورچاند میں کوئی تاثیر نہیں 16
حجراسود میں نفع   ونقصان کی کوئی تاثیر نہیں 17
جادوکفر ہے 18
کہانت وعرافت 22
کاہنوں کے جھوٹے ہونے کی عقلی دلائل 30
دوکاموں سے ایک تو ضرور ہوتاہے 31
دو جڑواں بھائیوں کی قسمت الگ کیوں؟ 32
نجومی کی تضاد بیانیاں 35
اصل چور )مجرم اورقاتل نجومی آج تک نہیں بتا سکے 39
کاہن کےپاس جانے والا شریعت کامنکر 39
علم   نجوم 44
ستاروں کےصرف تین مقاصد 44
ستاروں کو انسانی قسمت کےساتھ بربوط سمجھتا شرکیہ عقیدہ ہے 48
کواکب پر ستی 51
دنوں کےنام 52
دسعت شناسی 54
دسعت ثناسوں کےدلائل 55
دسعت شناہی جھوٹ فریب اورکبیرہ گناہ 57
بدشگونی 60
دورجاہلیت میں بدشگونی کی مختلف صورتیں 60
دورجاہلیت میں شگون اورفال باقاعدہ پیشہ تھا 61
بدشگونی حرام ہے 64
قرآنی دلائل 64
احادیث سےدلائل 67
بدشگونی کےخلاف صحابہ کرام ﷢ وعلمائے عظام کےچند واقعات 73
فال نامے 75
جنات قابو کرنے کی حقیقت 77
تعویذ دھاگے لٹکانے کاحکم 79
التولۃ 79
روحانی علاج 89
ایک بنیادی اورضروری قاعدہ 89
تقدیر،جادوارجنات 91
مریض کابیماری پر صبر کرنا 92
مصیبت کو ذخیرہ اجر سمجھا جائے 93
تقوی اختیار کرنا 94
اللہ پر توکل وبھروسہ 95
خلوص دل سے اللہ کی جانب جھکنا اورنافرمانیوں سے توبہ کرنا 96
نیک اعمال بجالانا 97
دین پر استقامت 98
نماز شروع کرتے وقت شیطان سےاللہ تعالی کی پناہ طلب کریں 98
نماز وں کی حفاظت 99
نماز باجماعت کی پابندی کریں 100
قیام اللیل کااہتمام   کریں 100
گھروں سے تصاویر ،ٹی وی وغیرہ نکال دینا 101
تلاوت قرآن 101
ہرکام سے پہلے ’’بسم اللہ ‘‘پڑھنا 102
آیت الکرسی 105
سورۃ البقرہ کی تلاوت کےفوائد 107
سورۃ البقرہ کی آخری دوآیات ہر شر سےبچاتی ہیں 108
معوذتین وسورۃ الاخلاص 110
سورۃ الفلق مع ترجمہ 112
سورۃ الناس مع ترجمہ 112
سورۃ اخلاص مع ترجمہ 113
کلمہ توحید کےسومرتبہ پڑھنے کےفوائد 113
چند مسنون دم 114
باوضو رہنے کی کوشش کریں 117
بیت الخلاءمیں جانے سے قبل دعا کااہتمام کریں 118
شادی کےبعد اپنی بیوی کی پیشانی پردایا ں ہاتھ رکھ کریہ دعائیں پڑھیں 118
ازدواجی تعلقات سے قبل شیطان سےپنا ہ طلب کریں 118
مسجد میں داخل ہوتے وقت یہ دعاپڑھیں 119
گھر سےنکلنے یہ دعا پڑھیں 120
مسجد سےنکلتے ہوئے یہ دعاپڑھیں 119
جادو کاتوڑ 121
جادو کے توڑ کےلیے سورۃ الفاتحہ کےذریعے دم 121
نبی ﷺ پر جادو اوراس کاتوڑ 122
دواؤں کےذریعے سے جادو کاعلاج 127
عجوہ کھجور سے علاج 127
کلونجی کےذریعے سےعلاج کرنا 128
سینگی کے ذریعے سےعلاج 128
نظر بدکی حقیقت اوراس کاعلاج 130
نظر کی تاثیر قرآن کی روشنی میں 130
نظر کی تاثیر احادیث نبویہ کی روشنی میں 131
نظر اورحسد میں فرق 134
نظر سے بچاؤ کاطریقہ 135
نظر کاعلاج 136
نظر کےلیے غسل کروانا 137
استخارہ 139
استخارہ کیاہے ؟ 139
دعائے استخارہ مع ترجمہ 140
استخارہ کی اہمیت 141
استخارہ سے پہلے نماز 141
دعائے استخارہ میں اپنے مطلوبہ کام کانام لینا یادل میں اس کاارادہ کرنا 143
کیا استخارہ کسی بھی وقت کیاجاسکتاہ 144
استخارہ کےبعد خواب الہام یااطمینان قلب 144
ایک سےزیادہ مرتبہ استخارہ کرنا 145
استخارہ کن کاموں میں کیاجاتاہے 145
استخارہ کےباجود نقصان اٹھانا 145
استخارہ کےفوائد اورحکمتیں 147
استخارہ کسی سے کروانا 149
استخارہ کےعمل میں خرافات وداہیات 151

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
4 MB ڈاؤن لوڈ سائز

Categories
Islam اسلام اعمال جوامع نماز

شوق عمل قرآن مجید اور صحیح احادیث کی روشنی میں

شوق عمل قرآن مجید اور صحیح احادیث کی روشنی میں

 

مصنف : ڈاکٹر حافظ شہباز حسن

 

صفحات: 200

 

اللہ رب العالمین ہر چیز کا خالق ہے، وہ ہر شے کی حاجات وضروریات، طبائع اور مصالح کا خوب خوب علم رکھتا ہے۔ اس نے اپنے بندوں کی طبائع کو ملحوظ رکھ کر کمال مہربانی کرتے ہوئے اعمال کے فضائل اور جزا کو بیان فرمایا ہے۔ اگر فضائل اور جزاء کو نہ بھی بیان کیا جاتا تو تب بھی ہم اللہ تعالی کے ارشاد کو ماننے کے مکلف ہوتے۔ تاہم ترغیب وتحریض سے اعمال کی بجا آوری میں سہولت پیدا ہو جاتی ہے۔نیک اعمال کرنے پر لوگوں کو ابھارنے اور شوق دلانے کی تلقین خود رب کائنات نے کی ہے۔ اعمال صالحہ کی جزاء اور ثواب کا تذکرہ کرنے سے بھی یہی مقصود ہے کہ لوگ عملی زندگی اپنائیں اور نیک کام کرنے میں تندہی دکھائیں کہ ان کے اعمال رائیگاں نہیں جائیں گے۔ بلکہ انہیں ان کے اعمال کا پورا پورا بدلہ دیا جائے گا، نہ صرف آخرت میں بلکہ دنیا میں بھی۔ بے شمار آیات قرآنیہ اور احادیث صحیحہ میں اعمال صالحہ کی جزاء اور ثواب کا تذکرہ موجود ہے،جنہیں پڑھ کر انسان کا شوق عمل بڑھ جاتا ہے، لیکن جب یہی ترغیب اصل بنیادوں سے ہٹ جاتی ہے اور ضعیف روایات کو پیش کیا جاتا ہے تو بہت ساری قباحتوں کا شکار ہو جاتی ہے۔ زیر تبصرہ کتاب “قرآن مجید اور صحیح احادیث کی روشنی میں شوق عمل” محترم ڈاکٹر حافظ محمد شہباز حسن صاحب، شعبہ علوم اسلامیہ انجینئرنگ یونیورسٹی لاہور کی تصنیف ہے، جس میں انہوں نے قرآن مجید اور صحیح احادیث کی روشنی میں متعدد نیک اعمال کا اجر وثواب بیان فرمایا ہے تاکہ شوق عمل پیدا ہو سکے۔ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ مولف کی اس محنت کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور ان کے میزان حسنات میں اضافہ فرمائے۔ آمین

 

عناوین صفحہ نمبر
ابتدائیہ کیاضعیف روایت حجت ہے 5
مقدمہ :شوق عمل اورضعیف احادیث 13
لاالہ الاللہ پڑھنے کاشوق 32
مساجد کی عظمت 46
مساجد ثلاثہ اورمسجد قباکی عظمت 46
طہارت کاشوق 55
وضو کاشوق 59
وضو کی دعاپڑھنے کاشوق 66
اذان کاشوق 71
اذان کےجواب اوربعد ااذان دعاشوق 78
نماز کاشوق 82
جماعت کےساتھ نماز پڑھنے کاشوق 100
نماز میں صحیح صف بندی کاشوق 110
صف اول میں نماز پڑھنے کاشوق 114
جمعتہ المبارک پڑھنے کاشوق 118
سنت نماز کاشوق 112
صلاۃ التسبیح کاشوق 134
نماز استخارہ کاشوق 136
نماز اشراق چاشت اوبین کاشوق 142
نماز جنازہ پڑھنے کاشوق 142
رمضان المبارک کاعظمت 148
لیلۃ القدر کی عظمت اورآخری عشرہ 150
اعتکاف کاشوق 152
روزہ رکھنے کاشوق 153
سحری کھانے کاشوق 160
سحری کھانے میں تاخیر کاشوق 161
افطار میں جلدی کرنےکاشوق 162
افطار کروانے کاشوق 163
قیام اللیل کاشوق 165
نفلی روزوں کاشوق 172
زکوۃ کی اہمیت وفضیلت 178
بیت اللہ کی برکات 190
حج بیت اللہ کاشوق 193
نماز پڑھنے کاشوق 194
عمر ہ پڑھنے کاشوق 195
غریبوں کی مدد کرنےکاشوق 196
یتیموں کی مددکرنےکاشوق 196

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
4.4 MB ڈاؤن لوڈ سائز

Categories
Islam اسلام انکار حدیث تاریخ حجیت حدیث و سنت سنت

رحیق الارواح

رحیق الارواح

 

مصنف : ابو بسام خالد بن محمد

 

صفحات: 768

 

اہل اسلام میں یہ بات روز اول ہی سے متفق علیہ رہی ہے کہ شرعی علم کے حصول کے قابل اعتماد ذرائع صرف دو ہیں:ایک اللہ کی کتاب اور دوسرا اللہ کے آخری رسول ﷺ کی حدیث وسنت ۔امت میں جب بھی کوئی گمراہی رونما ہوتی ہے اس کا ایک بڑا سبب یہ ہوتا ہے کہ ان دونوں ماخذوں میں سے کسی ایک ماخذ کی اہمیت کو نظر انداز کر دیا جاتا ہے ۔ہماری بدقسمتی ہے کہ موجودہ زمانے میں بعض لوگوں نے ’حسبنا کتاب اللہ ‘کے قول حق کو اس گمراہ کن تصور کے ساتھ پیش کیا کہ کتاب اللہ کے بعد سنت رسول ﷺ کی ضرورت ہی نہیں رہی۔اس طرح بعض افراد رسول مقبول ﷺ کے بارے میں یہ تصور پیش کرتے رہے ہیں کہ ان کا کام محض ہرکارے کا تھا۔معاذ اللہ۔ فتنہ انکار حدیث کی تاریخ کے  سرسری مطالعہ سے معلوم ہوتا ہے کہ حدیث نبوی کی حجیت و اہمیت کے منکرین دو طرح کے ہیں ۔ایک وہ جو کھلم کھلا حدیث کا انکار کرتے ہیں اور اسے کسی بھی حیثیت سے ماننے کے لیے تیار نہیں ہیں۔دوسری قسم ان لوگوں کی ہے جو صراحتاً حدیث کے منکرین ،بلکہ زبانی طور پر اس کو قابل اعتماد تسلیم کرتے ہیں لیکن انہوں نے تاویل و تشریح کے ایسے اصول وضع کر رکھے ہیں جن سے حدیث کی حیثیت مجروح ہوتی  ہے اور لوگوں پر یہ تاثر قائم ہوتا ہے کہ سنت نبوی کو تشریعی اعتبار سے  کوئی اہم مقام حاصل نہیں ہے۔ زیر تبصرہ کتاب”رحیق الارواح “ابو بسام خالد بن محمد علی الحاج ﷫کی مایہ ناز تصنیف “السنۃ مفتاح الجنۃ” کا اردو ترجمہ ہے۔اردو ترجمہ کرنے کی سعادت حافظ محمد منشاء بن جمال الدین شہید﷫ نے حاصل کی ہے۔آپ نے اس کتاب میں حدیث وسنت نبوی کی اہمیت وضرورت اور حجیت پر تفصیلی بحث کی ہے اور منکرین حدیث کے اعتراضات کا کافی وشافی جواب دیا ہے۔اللہ تعالی دفاع سنت نبوی کی ان کی اس کوشش کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے۔آمین

 

عناوین صفحہ نمبر
اظہار تشکر 24
فوائد مترجم
مقدمہ 31
حدیث کی اہمیت قرآن کی روشنی میں 33
توضیح 34
پہلی فصل: ابو البقاء کا بیان 86
دوسری فصل: سنت نبوی کا لکھنا اور جمع کرنا 105
تیسری فصل: حجیت حدیث 138
چوتھی فصل: حدیث کی اسناد میں جھوٹے راویوں کا لانا 216
پانچویں فصل: صحابہ تابعین تبع تابعین 261
چھٹی فصل: اس آدمی کا حکم جو اللہ تعالیٰ، قرآن، رسول اللہﷺ کو گالی دیتا ہے 298
ساتویں فصل: متفرق مسائل 340
آٹھویں فصل: بعض صحابہ سے اہل علم کے فضائل 379
حصہ دوم
خطبہ 403
پہلی فصل: عبادت کے آداب میں 431
دوسری فصل: استخارہ کی نماز 531
تیسری فصل: منگنی اور شادی کے احکام 588
چوتھی فصل: اسلامی نقطہ نظرمیں اولاد کے حقوق 640
پانچویں فصل: اجتماعی آداب 674
چھٹی فصل: پیش آنے والے امور کی دعائیں اور اذکار 733

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
26 MB ڈاؤن لوڈ سائز

Categories
Islam اخلاق و آداب سنت نماز

پریشانیوں سے نجات پائیں

پریشانیوں سے نجات پائیں

 

مصنف : حافظ فیض اللہ ناصر

 

صفحات: 142

 

دنیا دارالامتحان ہے اس میں انسانوں کو آزمایا جاتا ہے۔ آزمائش سے کسی مومن کوبھی مفر نہیں۔ اسے اس جہاں میں طرح طرح کی مشکلات اور پریشانیوں کاسامنا کرنا پڑتاہے۔ قسم قسم کےہموم وغموم اس پر حملہ آور ہوتے ہیں۔ اور یہ تمام مصائب وآلام بیماری اور تکالیف سب کچھ منجانب اللہ ہیں اس پر ایمان و یقین رکھنا ایک مومن کے عقیدے کا حصہ ہے کیوں کہ اچھی اور بری تقدیر کا مالک ومختار صر ف اللہ کی ذات ہے۔ اللہ تعالیٰ اپنے بندوں میں سےجنہیں چاہتا ہے انہیں آزمائش میں مبتلا کردیتا ہے تاکہ وہ اطاعت پر مضبوط ہوکر نیکی کے کاموں میں جلدی کریں اور جو آزمائش انہیں پہنچی ہے۔ اس پر وہ صبر کریں تاکہ انہیں بغیر حساب اجر و ثواب دیا جائے۔ اور یقیناً اللہ کی سنت کا بھی یہی تقاضا ہےکہ وہ اپنے نیک بندوں کو آزماتا رہے تاکہ وہ ناپاک کو پاک سے نیک کو بد سے اور سچے کو جھوٹے سے جدا کردے ۔ لیکن جہاں تک ان کے   اسباب کا تعلق ہے تو وہ سراسر انسان کے اپنے کئے دھرے کا نتیجہ سمجھنا چاہیے جیسا کہ ارشاد باری تعالیٰ ہے ’’جو کچھ تمہیں مصائب پہنچتے ہیں وہ تمہارے ہی کردار کا نتیجہ ہیں جبکہ تمہارے بے شمار گناہوں کو معاف کردیا جاتا ہے۔‘‘ دنیا میں غم ومسرت اور رنج وراحت جوڑا جوڑا ہیں ان دونوں موقعوں پر انسان کو ضبط نفس اور اپنے آپ پر قابو پانے کی ضرورت ہے یعنی نفس پر اتنا قابو ہوکہ مسرت وخوشی کے نشہ میں اس میں فخر وغرور پیدا نہ ہو اور غم و تکلیف میں وہ اداس اور بدل نہ ہو۔دنیاوی زندگی کے اندر انسان کوپہنچنے والی تکالیف میں کافر اور مومن دونوں برابر ہیں مگر مومن اس لحاظ سے کافر سےممتاز ہےکہ وہ اس تکلیف پر صبرکر کے اللہ تعالیٰ کےاجر و ثواب اور اس کےقرب کاحق دار بن جاتا ہے۔ اور حالات واقعات اس حقیقت پر شاہد ہیں کہ مومنوں کو پہنچنے والی سختیاں تکلیفیں اور پریشانیاں اور نوعیت کی ہوتی ہیں جبکہ کافروں کوپہنچنے والی سختیاں ،تکلیفیں اور پریشانیاں اور نوعیت کی ہوتی ہیں۔ اللہ تعالیٰ نے جہاں انسان کےلیے اس کی دنیاوی زندگی میں   مصائب و آلام اور آفات و مشکلات کو پیدا کیا ہے وہاں ان سے نجات حاصل کرنے کے طریقے بھی بتلائے ہیں مصائب، مشکلات، پریشانیوں اور غموں کے علاج اور ان سے نجات سے متعلق کئی کتب چھپ چکی ہیں ہرایک کتاب کی اپنی افادیت ہے۔ زیر تبصرہ کتاب ’’پریشانیوں سے نجات پائیں‘‘ محترم حافظ فیض اللہ ناصر﷾ (فاضل جامعہ لاہور الاسلامیہ، لاہور) کی تصنیف ہے۔ موصوف نے بڑی محنت سے اس کتاب میں تمام تر مسائل اور پریشانیوں سے نجات پانے کی بہترین دعائیں اور مؤثر ومجرب وظائف بیان کیے ہیں۔ نیز ہر نوعیت کی تمام تر پریشانیوں کا مسنون ومستند حل پیش کیا ہے۔ یہ کتاب اپنی افادیت کےاعتبار سے بلاشبہ ہر فرد، ہر گھر اور ہر لائبریری کی ضرورت ہے۔ لہذا بیان کیے جانے والے وظائف و اذکار کومکمل ایمان ویقین سے ساتھ قارئین خو د پڑھ کر اپنے مسائل و مصائب سے چھٹکارا پائیں اور دوست واحباب کو بھی اس کے مطالعے کی ترغیب دلائیں۔کتاب ہذا کے مصنف فضیلۃ الاخ محترم حافظ فیض اللہ ناصر﷾ اس کتاب کے علاوہ بھی تقریبا نصف درجن سے زائد کتب کے مترجم و مصنف ہیں۔ ان دنوں حافظ شفیق الرحمٰن زاہد﷾ کےقائم کردہ ادارہ ’’الحکمۃ انٹرنیشل،مسلم ٹاؤن، لاہور‘‘ میں بطور سینئر ریسرچ سکار خدمات انجام رہے ہیں وہاں تبلیغی واصلاحی ’’ سلسلۃ الکتاب والحکمۃ‘‘ سیریز کے متعدد کتابچہ جات مرتب کرچکے ہیں۔ تصنیف و تالیف و ترجمہ کے میدان میں موصوف کی حسن کارکردگی کے اعتراف میں ان کی مادر علمی جامعہ لاہور الاسلامیہ، لاہور نے2014ء میں انہیں اعزازی شیلڈ وسند سے نوازاہے۔ اللہ تعالیٰ ان کے علم وعمل اور زورِ قلم میں اضافہ فرمائے (آمین)

 

عناوین صفحہ نمبر
عرض ناشر 13
اولین نگارش 15
پریشانیاں کیوں آتی ہیں؟ 17
دعائیں کیوں قبول نہیں ہوتیں 24
معاشرتی پریشانیوں سے نجات 33
دعائے حاجت اور نماز حاجت 33
دعائے استخارہ اور نماز استخارہ 34
سخت پریشانی سے نجات پانے کا عمل 37
رنج و غم سے خلاصی کی دعا 38
ہر قسم کے نقصان، خوف اور شر سے حفاظت 39
کسی بھی مصیبت سے نجات 40
نقصان کی صورت میں نعم البدل 40
جب سخت معاملہ در پیش آاجائے تو 41
فہرست نامکمل

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
5.3 MB ڈاؤن لوڈ سائز

Categories
Islam اخلاق و آداب اسلام اعمال زبان سنت

پریشانیوں سے نجات

پریشانیوں سے نجات

 

مصنف : محمد اختر صدیق

 

صفحات: 82

 

ہر انسان کو زندگی میں متعدد مقامات پر ایسے سانحات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جو ا س کے لیے تکلیف کا باعث ہوتے ہیں اور جن کی وجہ سے وہ غمگین اور پریشان ہو جاتا ہے۔ بہت سے لوگ ایسے میں صبر کا دامن ہاتھ سے چھوڑ بیٹھتے ہیں اور ایسے افعال کے مرتکب ہو جاتے ہیں جن سے شریعت نے اجتناب کا حکم دیا ہے۔ دین اسلام نے اس سلسلہ میں بہت جامع احکامات دئیے ہیں جن میں انسانی نفسیات کا پاس وو لحاظ کیا گیا ہے اور جو فطرت کےعین مطابق ہیں۔ غموں اور تکلیفوں کے سلسلہ میں اگر شرعی احکامات کو سامنے رکھا جائے تو یقین مانیے بہت سے عرصہ دراز سے لا ینحل مسائل خود بخود حل ہوتے چلے جاتے ہیں۔ زیر تبصرہ کتاب بھی اسی سلسلہ کی ایک سنجیدہ کاوش ہے جس میں محترم اختر صدیق صاحب نے پریشانیوں اور غموں سے نبرد آزما ہونے اور ان سے چھٹکارا پانے کےستائیس کے قریب علاج رقم کیے ہیں۔ دراصل شیخ صالح المنجد نے اسی موضوع پر ’علاج الہموم‘ کے نام سے ایک مختصر کتابچہ تالیف کیا تھا جس کی افادیت کو دیکھتے ہوئے مولانا نے اس میں بہت سارے اضافہ جات اور مناسب ترمیم کے بعد اردو دان طبقہ کے لیے پیش کیا ہے۔کتاب کا اسلوب اور زبان کا استعمال سادہ اور عام فہم ہے۔ مولانا نے کتاب کے شروع میں کتاب کی چند قسمیں بیان کرنے کے بعد براہ راست کتاب و سنت سے اخذ کرتے ہوئے غموں سے نجات کے طریقے بتلائے ہیں۔ کتاب کے آخر میں غموں کو ختم کرنے کے لیے ابن قیم کے بیان کردہ پندرہ نکات کا خلاصہ بھی درج کیا گیا ہے ۔ غموں اور پریشانیوں سے نبرد آزما ہونے اور اس سلسلہ میں شرعی رہنمائی سے آگاہی کے لیے80 صفحات پر مشتمل اس کتابچے کا مطالعہ بہت ضروری ہے۔

 

عناوین صفحہ نمبر
عرض مولف 7
کچھ غم اور پریشانیوں کے بارے میں 11
غموں کی اقسام 14
وہ غم جو حقیقت میں بہترین ہیں 14
مستقبل کے خوف کا غم 17
گناہوں کے غم 19
دنیاوی مصائب کا غم 20
عبادات سے متعلق غم 22
قرض کی ادائیگی کا غم 28
مذکورہ غموں کا علاج 31
اصلاح عقیدہ 31
حصول تقویٰ کی کوشش 34
نیک اعمال کا اہتمام 39
اخروی زندگی کا فکر 43
موت کو یاد رکھنا 47
اللہ تعالیٰ پر توکل 56
جہاد فی سبیل اللہ 60
غموں کے مثبت پہلو پر نظر 63
مخلص اہل علم سے مشورہ 64
خاص کھانے کی تیاری 69
نماز استخارہ کا اہتمام 71
پریشان کن خواب کا غم اور اس کا علاج 75
ابن قیم رحمۃ اللہ علیہ اور غموں کا علاج 76
چند نصیحت بھرے الفاظ 77

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
1.8 MB ڈاؤن لوڈ سائز

Categories
Islam اسلام سنت معاملات نماز

نماز محمدی ﷺ

نماز محمدی ﷺ

 

مصنف : ابو عامر سیف اللہ

 

صفحات: 514

 

نماز دین ِ اسلام کا دوسرا رکن ِ عظیم ہے جوکہ بہت زیادہ اہمیت کا حامل ہے ۔ قرآن وحدیث میں نماز کو بر وقت اور باجماعت اداکرنے کی بہت زیاد ہ تلقین کی گئی ہے ۔نماز کی ادائیگی اور اس کی اہمیت اور فضلیت اس قد ر اہم ہے کہ سفر وحضر اور میدان ِجنگ اور بیماری میں بھی نماز ادا کرنا ضروری ہے ۔نماز کی اہمیت وفضیلت کے متعلق بے شمار احادیث ذخیرۂ حدیث میں موجود ہیں او ر بیسیوں اہل علم نے مختلف انداز میں اس پر کتب تالیف کی ہیں ۔ نماز کی ادائیگی کا طریقہ جاننا ہر مسلمان مرد وزن کےلیے ازحد ضروری ہے کیونکہ اللہ عزوجل کے ہاں وہی نماز قابل قبول ہوگی جو رسول اللہ ﷺ کے طریقے کے مطابق ادا کی جائے گی ۔او ر ہمارے لیے نبی اکرم ﷺکی ذات گرامی ہی اسوۂ حسنہ ہے ۔انہیں کے طریقے کےمطابق نماز ادا کی جائے گئی تو اللہ کے ہاں مقبول ہے ۔ اسی لیے آپ ﷺ نے فرمایا صلو كما رأيتموني اصلي لہذا ہر مسلمان کےلیے رسول للہ ﷺ کے طریقۂ نماز کو جاننا بہت ضروری ہے۔زیر نظر کتاب ”نمازِمحمدیﷺ مع مسائل طہارت،جنازہ اور مسنون اذکار ودعائیں” محترم ابو عامر سیف اللہ﷾(فاضل جامعہ لاہور الاسلامیہ ،لاہور) کی نماز کےموضوع پر تحقیقی وعلمی کاوش ہے ۔جو کہ نماز کے مسائل پر اپنی نوعیت کی واحد مستند ،آسان فہم جامع اور شاندار کتاب ہے۔شیخ الحدیث جناب حافظ محمد عبداللہ رفیق﷾ کی نظر ثانی سے اس کتاب میں مزید نکھار آگیا ہے ۔اللہ تعالیٰ اہلِ اسلام کو تمام معاملات میں سنت نبوی پر عمل کرنےکی توفیق عطا فرمائے ۔

 

عناوین صفحہ نمبر
تصدیر 20
ارکان اسلام میں نماز کی اہمیت 24
صلوۃ کا معنی و مفہوم 27
مسلمانوں اور مومنوں کی نماز 29
اقامت نماز اور اس کے فوائد 29
نماز اور خشوع و خضوع 31
غافل نمازیوں کو سرزنش 32
اسلامی نظام میں اہمیت نماز 33
مسائل نماز میں وجہ اختلاف 35
تقلید 35
اصطلاحی تعریف 35
امام ابو حنیفہ 37
امام مالک  38
امام شافعی 38
امام احمد بن حنبل 39
امام الحکم بن حتیبہ 40
امام ابن خزیمہ 40
امام عطاء بن رباح 40
حضرت شاہ ولی اللہ  40
سیدنا علی ، ابن مسعود اور معاذ بن جبل ؓ 41
امام الہند مولانا ابواکلام آزاد 42
توجہ طلب بات 45
اس کتاب کا اعزاز 46
تمہید 48
نماز کی فرضیت و اہمیت 48
نماز کی ابتداء کیسے ہوئی 50
فضائل نماز 52
نماز اسلام کا بنیادی رکن ہے 53
قیامت کے دن کا پہلا سوال 54
نماز اور اطاعت رسول ﷺ 54
نمازیوں کا اجر و ثواب 55
نماز چھوڑنا کفر ہے 56
بے نماز کی نماز جنازہ 57
بے نماز کا انجام 58
طہارت کے مسائل 59
غسل کا بیان 67
مسواک کا بیان 82
وضو کا بیان 87
نواقض وضو 104
تیمم 109
مساجد کا بیان 114
اوقات نماز 126
اذان کا بیان 143
شرائط نماز 161
قبلہ رخ ہونا 169
صف بندی 174
امامت کے مسائل 180
نماز کا آغاز 200
سورۃ الفاتحہ کا بیان 205
آمین 214
دیگر قراءت کا بیان 215
رفع الیدین 223
سجدہ شکر 310
سجدہ تلاوت 312
نماز سفر 314
تہجد 329
نماز تراویح 345
قنوت نازلہ کا بیان 361
نماز اشتراق چاشت 365
نماز استسقاء کا بیان 368
نماز توبہ کا بیان 381
نماز حاجت 386
نماز استخارہ کا بیان 386
نماز تسبیح 391
شعبان کی پندرھویں رات کا حکم 392
نماز جمعہ کا بیان 394
نماز عیدین کا بیان 408
جنازے کا بیان 421
احکام جنازہ 440
نماز جنازہ کا طریقہ 451
قبر کے مسائل 457
ایصال ثواب کا مسئلہ 465
تعزیت کے مسائل 470
مسنون جامع و ظائف اور دعائیں 473
کلمات تسبیح والے اذکار اور دعائیں 482
کلمات تحمید والی دعائیں 484
کلمات تہلیل کے اذکار 486
بار گاہ الہٰی میں سوال کرنے کی دعائیں 488
کلمات تعوذ کی دعائیں 489
قرآنی دعاؤں کے حوالہ جات مستند الاسماء الحسنیٰ 500

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
11 MB ڈاؤن لوڈ سائز

Categories
Islam روحانی علاج سحر اور جادو علماء معاملات

جنات کا پوسٹ مارٹم

جنات کا پوسٹ مارٹم

 

مصنف : حافظ مبشر حسین لاہوری

 

صفحات: 454

 

ہمارے معاشرے میں دینی مسائل سے ناواقفیت کی بناء پرلوگ کثرت سےنام نہاد عاملوں ،جادوگروں اور بنگالی بابوں کے  دام تزویر میں پھنس کر متاع دنیا کےساتھ دولت ایمان بھی لٹا بیٹھتے ہیں قرآن وسنت کی روشنی میں جادوٹونہ،علم نجوم اور جفرورمل وغیرہ قطعی ممنوع امور ہیں لیکن اس کے باوجود لوگوں کی ایک بڑی تعداد ان میں مشغول ہے زیر نظرکتاب میں فاضل مؤلف نے ان تمام معاملات کا قرآن وسنت  کی روشنی میں بے لاگ جائزہ لیا ہے اور ان کی ممانعت وقباحت ثابت کرنے کےساتھ ساتھ نجومیوں ،رملوں جفریوں ،کاہنوں اور نام نہاد عاملوں وغیر ہ کی کتابوں ،مقالوں ،اشتہاروں اور ان کےمنہ پھٹ دعوؤں کی روشنی میں ان کی کذب وتضادبیانیاں پيش کرکے انہیں جھوٹا ثابت کیا ہے اس کتاب کے مطالعہ سے قارئین نہ صرف جھوٹے عاملوں کے مکروفریب سے بچ سکیں گے بلکہ جادو او رجنات کے توڑ کے شرعی طریقوں سے بھی آگاہی حاصل کرسکیں گے –(انشاء اللہ )

 

عناوین صفحہ نمبر
پیش لفظ 11
مقدمہ 13
باب1: علم نجوم اورعلم ہیئت کی  شرعی  حیثیت 27
علم نجوم کیاہے؟ 29
علم ہئیت اور علم نجوم میں فرق 34
ستاروں کےمقاصدسہ گانہ 40
ستاروں کی تاثیرتسلیم کرناشرک ہے!(قرآن وسنت کی روسے) 45
علم ہئیت کے ذریعے پیش گوئیاں (او ران کی حقیقت) 59
علم نجوم کے ذریعے پیش گوئیاں اور نجومیوں کاپوسٹ مارٹم 66
نجومیوں کےبعض ’’شرعی دلائل‘‘کاجائزہ 95
باب 2: کھانت وعرافت کی شرعی حیثیت 111
علم کہانت وعرافت 109
کہانت اور مشرکین عرب 114
دور جاہلیت میں کہانت کی مختلف صورتیں 126
کہانت دو رحاضر میں 131
کہانت حرام،کاہن اور اسے ماننے والاکافرہے! 137
کاہنوں کےبارے میں علماء کےفیصلے 141
باب 3: دست شناسی کی شرعی حیثیت 145
دست شناسی کی مختلف صورتیں 147
طبی طریقہ 147
طبعی یامشاہداتی طریقہ او رہاتھوں کےپرنٹ 148
تخمینی طریقہ یادست شناسی(پامسٹری) 152
’’دست شناسی‘‘قرآن وسنت کی روشنی میں 156
باب 4:قیافہ شناسی کی شرعی حیثیت 163
قیافہ شناسی کیاہے؟ 165
قیافہ شناسی کی بنیادی صورتیں(قیافۃ البشراور قیافۃ الاثر) 166
قیافہ شناسی کی شرعی حیثیت 172
اثبات نسب میں قیافہ (یعنی قیافۃ البشر)کی شرعی حیثیت 174
فوجداری مقدمات میں قیافہ(قیافۃ الاثر)کی شرعی حیثیت 185
دیوانی مقدمات میں قیافہ (قیافۃ الاثر)کی شرعی حیثیت 192
علم قیافہ کی ناجائز اورممنوع صورتیں(چہرہ شناسی وغیرہ) 195
باب5:فہم اورفراست وکشف والہام کی شرعی حیثیت 199
فہم وفراست اور کشف والہام 201
فراست بذریعہ کرامت 201
فراست،کشف اور  الہام میں فرق 203
اتقوافراسۃ المومن……ایک روایت کی حقیقت 204
فراست بذریعہ مشاہدہ 204
فہم وفراست کی بناء پرشرعی  فیصلہ نہیں کیاجاسکتا! 205
باب6:بدشگونی،بدفالی اور نحوست کی شرعی حیثیت 207
بدشگونی کیاہے؟(علم الزجروالطیرۃ ) 209
دور جاہلیت میں بدشگونی کی مختلف صورتیں 211
دور حاضر میں بدشگونی کی مختلف صورتیں 215
بدشگونی حرام اور کفرہے! 217
بدشگونی کےخلاف صحابہ کرام ؓکےچندواقعات 223
کسی چیز کامنہوس ہونا(گھر،عورت اورسواری) 224
باب7:فال اور استخارہ کی شرعی حیثیت 231
فال کیاہے ؟ 233
فال کی دوقسمیں 233
جائزفال کون سی ہے؟ 234
جھوٹی فال 237
قرآنی فال کی حقیقت اور اس کی شرعی حیثیت 240
قرآنی فال کا ایک عجیب واقعہ 242
استخارہ کیاہے؟ 243
استخار ہ کی حدودوشرائط 244
باب 8:جفر،اعداداورحروف ابجدکی شرعی حیثیت 247
علم جفراور علم اسرارالحروف 249
علم جفر 249
علم اسرارالحروف اور اس کاآغاز 252
عربی حروف تہجی کےخواص معلوم کرنے کاطریقہ 253
عربی حروف تہجی کی عددی قیمت 254
انگریزی حروف تہجی سےخواص معلوم کرنے کاطریقہ 256
بیلنس نمبر 257
لکی نمبر(یعنی قسمت نمبر) 258
علم اعدادکےماہرین سےہمار ی کچھ گزارشات 259
حروف ابجدکےاستعمال کی شرعی حیثیت 262
حروف ابجدکےاستعمال کی ایک ناجائزصورت 263
باب9:علم رمل اور اسکی شرعی حیثیت 265
علم رمل 267
علم رمل کااستعمال 268
علم رمل کی شرعی حیثیت 270
باب10:جاد و کی حقیقت اور اسکی شرعی حیثیت 275
جادوکی حقیقت 277
جادوکی اقسام (حقیقی اور مجازی جادو) 279
حقیقی جادو 280
مجازی جادو 289
شعبدہ بازی 293
ہپناٹزم /مسمریزم 295
یوگااور مراقبہ 296
جادوکیسےسیکھااو رکیاجاتاہے؟ 300
ایک جادوگرکی سچی داستان 303
جادوکرنا،کروانااور سیکھناکفرہے! 305
جادوگرکی سزاقتل ہے! 309
باب11:جادو،جنات اور شیاطین 313
جادوگراور جنات کاتعلق 315
جنات کوآگ سےپیداکیاگیا 317
جن اور شیطان میں فرق 318
جنات کی اقسام 320
جنات کی خوراک 321
جنات کی رہائش 322
جنات ،جہنم میں جائیں گے یاجنت میں؟ 323
کیاجن اپنی شکل تبدیل کرسکتاہے؟ 324
جنات کی شادی بیاہ کے بارےمیں 327
کیاجن انسان کےجسم میں داخل ہوسکتاہے؟ 328
آنحضرت ﷺ نےجن نکالا! 330
شیخ ابن تیمیہ بھی جن نکالاکرتے تھے ! 333
باب 12:کامیاب روحانی علاج کےمختلف طور طریقے 335
ایک بنیادی او رضروری قاعدہ (مریض او رمعالج دونوں  کےلیے) 337
مرض او رعلاج کی حقیقت 339
روحانی علاج کاطریقہ کار 342
پہلاطریقہ :پیشگی تحفظات 343
دوسراطریقہ :جادواو رجنات کےحملے کے بعد 356
جن نکالنےکے مختلف کامیاب طریقے 357
کسی مکان وغیرہ سےجن بھگانےکاطریقہ 369
جادوکاتوڑ،قرآن وسنت کی روشنی میں 373
رات کوسوتے وقت ڈرجانے والے کاعلاج 380
نظربدکی حقیقت اوراس کاروحانی علاج 382
سانپ،بچھواور دیگرزہریلی چیزوں کےزہر کاروحانی تریاق 397
زخموں او رپھوڑوں پھنسیوں کاروحانی علاج 401
دیوانے،مجنوں ،ذہنی مریض اور پاگل شخص کاعلاج 403
سردرداو ردیگردردوں کاعلاج 404
جسمانی تھکاوٹ دو رکرنے کاوظیفہ 405
غم ،پریشانی او رذہنی تھکاوٹ دو رکرنے کاوظیفہ 407
شیطانی وساوس دور کرنے کاوظیفہ 411
ڈرنے والے شخص کاعلا ج 413
مشکلات سے نجات کاوظیفہ 414
بخار کاروحانی علا ج 415
باب13:دم،تعویذاور روحانی علاج سےمتعلقہ مباحث 417
پانی وغیرہ پردم اور پھونک مانے کی شرعی حیثیت 419
تعویذکےجواز او رعدم جواز کامسئلہ ….! 422
روحانی علاج کی ضرورت واہمیت 427
روحانی علاج اور فتنوں کااندیشہ 428
روحانی علاج پراجر ت کامسئلہ 430
کیاپانی پردم کرناجائز نہیں ؟ 433
روحانی علاج  کےلیے منتخب قرآنی آیات 443

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
8 MB ڈاؤن لوڈ سائز

Categories
Islam سحر اور جادو نبوت

جادو کی تباہ کاریاں اس کا شرعی علاج

جادو کی تباہ کاریاں اس کا شرعی علاج

 

مصنف : میاں محمد جمیل ایم ۔اے

 

صفحات: 99

 

علوم کی دنیا میں جادو ایک پرانا علم ہے۔ ابتدائے افرینش سے انسانی معاشرے میں اس کا وجود اور ثبوت پایا جاتا ہے۔ جناب موسیٰ کلیم اللہ کے مقابلے میں جادو کو فرعونی حکومت کی سرپرستی اور جادوگر کو انتہائی مراعات یافتہ طبقہ شمار کیا جاتا ہے۔ جنہوں نے حاکم وقت فرعون کی نگرانی اور سرپرستی میں حضر کلیم اللہ کا مقابلہ کیا لیکن اصلیت اور حقیقت نہ ہونے کی وجہ سے علم نبوت کے سامنے پسپا اور ناکام ہوئے۔ اسی اثناء حضرت موسیٰؑ نے جادوگروں کو مخاطب کرتے ہوئے جادو کی حقیقت بے نقاب فرمائی تھی کہ جادو گر کبھی بھی حقیقی اور دائمی کامیابی حاصل نہیں کر سکتے۔ جادو کا اثرات بڑے مہلک ہوتے مگر اس کا مؤثر علاج بھی ہے۔زیرِ تبصرہ کتاب  کا موضوع ہی یہی ہے کہ جادو کے اثرات یا نقصانات کیا ہیں اور اس کا قرآن وحدیث کے مطابق حل کیا ہے؟۔ اس کتاب میں چھ ابواب ہیں‘ پہلے میں واقعات اور مشکلات کے بارے میں لوگوں کے تین قسم کے خیالات‘ جادو کے محرکات اور تاریخی وغیرہ رقم ہیں‘ دوسرے میں جادو کا شرعی علاج‘ وظائف وغیرہ‘ تیسرے میں حفاظتی تدابیر‘ چوتھے میں جادوگروں کے متعلق سوالات کے جوابات‘ پانچویں میں جنات کی حقیقت ‘ چھٹے میں نظر بد کے اثرات وغیرہ ‘ ساتویں میں نظام فلکی اور علم نجوم کی حقیقت  اور آٹھویں میں پامسٹری اور مسمریزم کو بیان کیا گیا ہے۔ یہ کتاب’’ جادو کی تباہ کاریاں ‘اس کا شرعی حل ‘‘ میاں محمد جمیل ایم اے کی مرتب کردہ ہے۔آپ تصنیف وتالیف کا عمدہ شوق رکھتے ہیں‘ اس کتاب کے علاوہ آپ کی درجنوں  کتب اور  بھی ہیں۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مؤلف وجملہ معاونین ومساعدین کو اجر جزیل سے نوازے اور اس کتاب کو ان کی میزان میں حسنات کا ذخیرہ بنا دے اور اس کا نفع عام فرما دے۔(آمین)

 

عناوین صفحہ نمبر
واقعات اورمشکلات کےبارےمیں لوگوں کےتین قسم کےخیالات 8
جادوکےمحرکات 11
جادوکی تاریخ 13
جادوکامعنی 14
جادوکی اقسام 15
جادوکاعلم سیکھنا کفرہے 16
جادوگربننے کی گھٹیا طریقے 17
یہ تو شیطان کی عبادت کرناہے 17
جادوکرنےسے ذلیل ترین انداز 19
چھوٹے بچے کےانگوٹھے پر سیاہی لگانا 20
لوناگھمانا 20
کالاجانور کیوں ذبح کیاجاتاہے؟ 21
کچھ حیثیت نہ ہونے کےباوجود کیوں اثرانداز ہوتاہے؟ 21
جادوکی فتنہ انگیزیاں؟ 23
حضرت موسی﷤ جادو سےخوفزدہ ہوگئے 23
رسول کریم ﷺ پر جادو کےاثرات 24
اس واقعہ پر اٹھنے والے اعتراضات اوران کے جوابات 25
جادوکی تباہ کاریاں 27
قبرستان میں غسل اورالوکاخون 27
الو کی آنکھوں کاسرمہ 28
عاملوں کاظلم 28
بنگالی بابا کافراڈ اوربدکاری 30
منگل داس 31
لڑکیاں برباد 32
کمزور عقیدہ مسلمانوں کاعیسائی مشکل کشا 32
درباروں پر نجومیوں کی یلغار 33
اولاد کےلیے دربدر پھرنے والے 34
خالق حقیقی کےبغیر کوئی اولاد نہیں دے سکتا 35
جادو کےنام پر معصوم بچوں کاقتل 36
ایس۔ایس۔پی کےخوفناک انکشافات 37
کھلے عام کئے جانےوالے کچھ دعوے ملاحظہ کیجیے 38
جادو اوربیماری میں فرق 40
جاود کی علامات 40
جادو اورقبضہ گروپ 41
باب :2
جادوٹونےکاشرعی علاج 42
وظائف کی تفصیل 41
قرآن کی مسلسل تلاوت 44
آیت الکرسی کی فضیلت 46
معوذات کی فضیلت وبرکت 48
بقرہ کی آخری دوآیات 49
صبح وشام کےمزید حفاظتی وظائف 52
جاد وگراورخبیث جنات پر پھٹکاربھیجنا 53
اذان کافائدہ 54
تعویذ کی حیثیت 56
باب :3
جادواورخبیث جنات سےحفاظتی انتظامات 58
طہارت کااہتمام اوراس کےفائدے 58
غسل جنابت کاطریقہ 59
پیشاب کےقطروں سےپرہیز 59
خبیث جنات اورلٹیرین 60
بیت الخلاء کی دعاء 60
کتے اورفوٹو کےنقصانات 61
موسیقی  کےنقصانات 63
باب :4
کیاجادوگراوربزرگ غیب جانتےہیں 65
علم غیب کی حقیقی حدود اورایک عیب تجربہ 66
ہمارے اٹکل بچو کی ایک حدہوتی ہے 67
غیب جاننے کےدعویدار بے بس ہوگئے 67
دعائے استخارہ اوراس کاطریقہ 69
معجزہ کرامت اورجادو مین فرق 71
کرامت کی تشہیر سےپرہیز کرناچاہیے 72
باب :5
کیاترقی یافتہ انسان سب کچھ جانتاہے؟ 73
جنات کی حقیقت 76
جنات مختلف شکلوں میں 77
آپﷺ کےدور میں جن سانپ بن گیا 78
کیاجنات کوقابو کیاجاسکتاہے؟ 80
حضرت سلیمان کی منفرد دعا 81
باب :6
نظربداوراس کےاثرات 82
نظرکےبارےمیں قرآن مجید اوررسول کریم ﷺ کےارشادات 82
نیک کی نظرنیک آدمی کوبھی لگ سکتی ہے 81
نظر کاعجب مگرمسنون دعلاج؟ 85
بیری کےپتوں سےغسل 85
نظرکادم 86
باب :،7
نظام فلکی اورعلم نجوم کی حقیقت 87
تعلیم یافتہ حضرات کی فکری کمزوری 89
علم نجوم کےبارےمیں ترقی یافتہ اقوام کےپراگند وتصورات 89
بروج کیاہے؟ 91
باب :8
پامسٹری اورمسمر یزم 92
جادو کےعلاج کی مخصوص آیات اوربزرگوں کےتجربات 94

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
2.1 MB ڈاؤن لوڈ سائز

Categories
Islam احکام ومسائل اذکار وادعیہ علماء نماز

استخارہ احکام و مسائل

استخارہ احکام و مسائل

 

مصنف : محمد اختر صدیق

 

صفحات: 32

 

بسا اوقات ایسا ہوتا ہے کہ انسان کسی معاملے میں مختلف وجوہات کی بناء پرکوئی فیصلہ کرنے کی ہمت نہیں پاتا-ایسی صورت میں انسان کوچاہیے کہ وہ دو رکعت نماز ادا کر کے اللہ تعالی سے استخارہ کرے تاکہ پریشان کن صورتحال سے چھٹکارا حاصل کیا جا سکے-مصنّف نے اس مختصرسے کتابچہ میں استخارہ کے تمام  شرعی احکام ومسائل سے آگاہی فراہم کی ہے-استخارہ کی فضیلت واہمیت بیان کرتے ہوئے اس کی حکمت اور آداب پر روشنی ڈالی گئی ہے- اس کے بعد استخارہ کا مکمل طریقہ ذکرکرنے کے ساتھ ساتھ  استخارہ کے فوائد پر اپنی آراء کا اظہار کیا گیا ہے –اس کے علاوہ استخارہ سے متعلق دیگر مسائل جن میں استخارہ کا وقت،کیا استخارہ کے کے بعد خواب آنا ضروری ہے؟ اور استخارہ کے بعد انسان کیا کرے؟جیسے مسائل شامل ہیںدورِحاضر میں ٹی وی پروگرامز اور دیگر ذرائع سے استخارہ کا لوگوں کے اذہان میں غیر شرعی مفہوم ٹھونسا جا رہا ہے۔ یہ کتابچہ کتاب و سنّت کی درست راہنمائی فراہم کرتا ہے۔

 

عناوین صفحہ نمبر
عرض مؤلف 5
استخارہ کا مطلب 7
استخارہ کی اصطلاحی تعریف 7
استخارہ کی فضیلت 7
استخارہ کی اہمیت 7
استخارہ کی حکمت 9
الف )  اللہ تعالی سے تعلق 9
ب )  توحید الوہیت کا اثبات 9
ج )   توکل 10
د)  رسم جاہلیت کا خاتمہ 10
ر)  نفع کا حصول اور خرابی کو دور کرنا 10
آداب استخارہ 11
الف )  طہارت 11
ب)   نیت 11
ج)  کامل توجہ 11
د)  ترک معاصی 11
ر)   آداب دعا 11
ز)  حلال روزی 11
س)   یقین کامل 11
استخارہ  کا حکم 12
استخارہ سے قبل 12
استخارہ کا طریقہ 12
استخارہ کی ضرورت 14
الف ) عمل بالدلیل 15
ب ) پریشانی سے نجات 16
ج ) مستقبل میں راہنمائی 17
د) اللہ تعالی سے تعلق 17
استخارہ کے فوائد 17
الف ) اصلاح عقیدہ 17
ب ) اللہ تعالی کی محبت کا ذریعہ 18
ج ) عاجزی کا اظہار 18
د) اللہ تعالی سے مدد کا سوال 18
ذ) عبادت کا ذریعہ 18
ر) اللہ تعالی کا قرب 19
س ) پریشانیو ں سے نجات 19
ش ) توکل 19
ص ) تدبیر پر عدم اعتماد 19
ض ) انسانی حقیقت کا  ادراک 19
استخارہ کا وقت 19
بعض علماء کے قول کے مطابق 19
اللہ تعالی کی خوشنودی کا سوال 20
کیا استخارہ کئی بار کیا جا سکتا ہے ؟ 20
کون سے امور میں استخارہ کرنا چاہیے 21
شادی اور استخارہ 22
کیا حیض اور نفاس والی عورتیں استخارہ کر سکتی ہیں ؟ 24
کیا استخارہ کے لیے دو  رکعت پڑھنا ضروری ہے ؟ 25
کیا دو رکعت سے زیادہ پڑھ سکتا ہے ؟ 25
کیا استخارہ کے بعد خواب آنا ضروری ہے ؟ 25
استخارہ کے بعد انسان کیا کرے ؟ 27
اگر ایک بار استخارہ سے نتیجہ ظاہر نہ ہو 27
اللہ تعالی  کے فیصلے پر راضی ہونا 28
غیر شرعی استخارہ 28
الف ) تسبیح اور استخارہ 29
ب) قرآ ن کریم             اور استخارہ 30
ج) تیر اور استخارہ 30
صحیح بخاری اور امام بخاری ؒ کا استخارہ 30
کیا کسی سے استخارہ کروا جا سکتا ہے ؟ 31

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
1 MB ڈاؤن لوڈ سائز

Categories
Islam اسلام روح سنت عقیدہ و منہج نماز

انسان اور کالے پیلے علوم

انسان اور کالے پیلے علوم

 

مصنف : حافظ مبشر حسین لاہوری

 

صفحات: 228

 

اس بات میں کسی مسلمان کو کوئی شک نہیں ہونا چاہیے کہ”غیب” کا علم صرف اور صرف اللہ کے پاس ہے۔ یہ حقیقت قرآن مجید میں کئی ایک مقامات پر دو ٹوک بیان کر دی گئی ہے تاکہ کسی قسم کا کوئی ابہام باقی نہ رہے ارشاد باری تعالیٰ ہے:”قل لا یعلم من فی السمٰوات والارض الغیب الاّ اللہ”(النمل) ترجمہ۔”اے نبیؐ کہہ دیجیے! کہ جو مخلوق آسمانوں اور زمین میں ہے، ان میں سے کوئی بھی غیب کا علم نہیں رکھتا، سوائے اللہ تعالیٰ کے”۔ مگر اس کے باوجود بھی انسان کو یہ تجسس ضرور رہتا ہے کہ وہ ان غیبی امور کے بارے میں کسی نہ کسی طرح رسائی حاصل کر لے۔ اور آج بھی بے شمار لوگوں میں غیب دانی اور مستقبل بینی کے حوالے سےمختلف رجحانات پائے جاتے ہیں۔ ہر اہم کام کا آغاز کرنے کے لیے مثلاً” پسند کی شادی، کاروبار کا افتتاح وغیرہ کرنے کے بارے میں یہ معلوم کرنا چاہتے ہیں کہ فائدہ ہو گا یا نقصان؟ اسی طرح قسمت شناسی کا تجسس بھی ہوتا ہے کہ قسمت اچھی ہو گی یا بری۔۔؟ مالدار بنوں گا یا نہیں ۔۔؟ میرے گھر بیٹا ہو گا یا بیٹی۔۔؟ اور اسی طرح تصویر کا دوسرا رخ یہ ہے کہ کاہن، نجومی، عامل، جادوگر اور دست شناس بھی ہمارے معاشرے میں پائے جاتے ہیں۔ یہ عامل اپنے آپ کو”غیب دان ” اور “دست شناس” ثابت کرنے کی کوشش کرتے ہی۔ ان عاملوں بے باقاعدہ اپنا کاروبار بنا رکھا ہے اور جاہل عوام کو لوٹنے کے مختلف حربے بنا رکھے ہیں۔ زیر نظر کتاب”انسان اور کالے پیلے علوم” فاضل مؤلف حافظ مبشر حسین کی ایک تجزیاتی تصنیف ہے۔ جس میں راقم نے ان نام نہاد عاملوں، نجومیوں، کاہنوں اور جادوگروں وغیرہ کا قرآن و سنت کی روشنی میں مکمل دیانت داری کے ساتھ تجزیہ کیا ہے اور ان کی پھیلائی ہوئی غلط فہمیوں پردہ اٹھانے کی پورے خلوص کے ساتھ کوشش کی ہے۔ اللہ تعالیٰ راقم کی کاوش کو اپنی بارگاہ میں شرف قبولیت سے نوازے اور اہل اسلام کو ان نجومیوں سے دور رکھے۔ آمین

 

عناوین صفحہ نمبر
مقدمہ الکتاب 9
باب [1]

وحی الہی

17
وحی کیا ہے ؟ 17
وحی شبہ کاازالہ 19
وحی کی اہم صورتیں 19
1۔وحی بذریعہ کلام الہی 20
2۔وحی بذریعہ الہام   (یعنی قلبی وحی ) 20
3۔وحی بذریعہ خواب 20
4۔وحی بذریعہ فرشتہ او راس کی مختلف صورتیں 21
1۔فرشتے کااصلی شکل میں آنا 22
2۔بغیر دکھائی دیے فرشتے کادل میں کو ئی بات ڈال دینا 24
3۔فرشے کاانسانی شکل میں آنا 23
وحی عتلو (جلی )او روحی غیر متلو (خفی ) 25
وحی کی ضرورت واہمیت 25
حضرت عیسی ؑ او روحی الہی ٰ 26
باب [2]

وحی شیطانی او رکعانت وعرافت

27
وحی شیطانی 27
کہانت وعرافت کیاہے ؟ 30
دور جاہلیت میں کہانت کی مختلف صورتیں 38
کہانت وعرافت او رمشرکین عرب 32
کہانت دور حاضرمیں 41
دورحاضر میں کہانت کی بنیاد چار چیزوں پر ہے 42
1۔غیب دانی 42
2۔اٹکل پچو 42
3۔نفسیاتی حربے 43
4۔جنات وشیاطین کی مدد 43
کہانت کی اس شکل پر ایک عقلی تبصرہ 45
کہانت حرام ہے 46
باب [3]

خوا ب کابیان

49
خوابوں سے متعلقہ چند صحیح احادیث 49
خواب کی بنیادی طور پر تین قسمیں ہیں 54
1۔نفسیاتی خواب 54
2۔شیطانی خواب 55
3۔سچے خواب 56
خواب کے آداب 56
قرب قیامت کے وقت سچے خواب 57
سچے خواب کن لوگو ں کو آتے ہیں 57
سچے خواب کی تعبیر کامسئلہ 58
خوا ب میں حضور ؑ کی زیارت کامسئلہ 60
خواب میں نبی کریم کی زیارت کے حوالے سے امام قرافی کی رائے 61
خواب میں اگر حضور ؑ کو ئی حکم دیں 62
خواب میں بزرگوں کاآنا او روظیفے دیے جانا 64
باب [4]

اہام ،کشف اور فراست کابیان

65
’الہام ‘کیاہے 65
الہام او روسوسہ 66
الہام ،فراست او رکشف 67
فراست بذریعہ کرامت 68
فراست بذریعہ مشاہدہ 68
فراست بمعنی کشف 69
کیا کشف کے ذریعے اللہ کادیدار ممکن ہے ؟ 70
الہام وفراست او رکشف میں فرق 71
القوافراسۃ المومن ،ایک غیر مستندروایت 72
الہام ،کشف اور فر است کی بنیاد پر شرعی فیصلہ نہیں کیا جاسکتا 72
باب [5]

استخار اور اس کا طریق کار

73
استخارہ کیاہے .؟ 73
دعاءاستخارہ مع ترجمعہ 74
استخارہ سے متعلقہ چند اہم ہدایات 74
استخارہ کی اہمیت 75
استخارہ سے پہلے نما ز 75
دعائے استخارہ نماز کے بعد یا حالت تشہد میں 76
استخارہ کسی بھی وقت کیا داسکتا ہے مگر 77
استخارہ کے بعدخوا ب ،الہام یا اطمینان قلب 78
ایک سے زیادہ مرتبہ استخارہ کرنا 78
استخارہ کن کاموں میں   کیا جاتا ہے ؟ 78
استخارہ ک باوجود نقصان اٹھانا 79
استخارہ کے فوائد او رحکمتیں 80
استخارہ کسی سے کروانا 81
استخارہ کے عمل میں خراقات واہیات 83
وحی ،خواب،الہام،اور استخارہ میں فرق 83
باب [6]

آثار وقرائن کابیان

84
آثار وقرآئن کی بنیاد ی اقسام 85
[1]حسابی قرائن 85
حسابی قرائن اور علم ہیت 85
سورج گرہن ،چاند او ردم دار ستارے وغیرہ کے متعلق پیشگی خبر دینا 89
[2]نفسیاتی قرائن 90
[3]مشاہداتی وتجرباتی قرائن 91
1۔ڈاکٹروں او رحکیموں کے مشاہدات وتجربات 91
2۔عقل مند او رجہاں دیدہ لوگوں کے مشاہدا ت وتجربات 91
3۔قیافہ شناسوں کے مشاہدات وتجربات 93
قیافۃ البشر 93
قیافۃ الاثر 94
قیافہ شناس (قائف )کو ن؟ 96
قیافہ شناسی کی حیثیت 97
1۔اثبات نسب میں قیافۃ البشر کی شرعی حیثیت 99
2۔فوجداری جرائم میں قیافۃ الاثر کی شرعی حیثیت 108
3۔دیوانی مقدمات میں قیافۃ شناسی کی شرعی حیثیت 114
قیافہ شناسی کی بنیاد 117
قیافۃ شناسی کی بعض ناجائز او ربے تکی صورتیں 118
باب [7]دست شناسی 121
دست شناسوں کے دلائل 122
دست شناسی جھوٹ ،فریب او رکبیرہ گناہ 123
باب [8]

علم جفر ،علم عدد او رعلم اسرا رالحروف

131
علم جفر 131
علم الحروف اسرار یاعلم سیمیا 133
عربی حروف تہجی کے خواص معلوم کرنے کاطریقہ 134
عربی حروف تہجی کی عددی قیمت 135
انگریزی حروف تہجی سےخواص معلوم کرنے کاطریقہ 138
ہمارا تبصرہ 139
حروف ابجد کادرست استعمال 141
حروف ابجد کے استعمال کی ایک ناجائز صورت 142
باب[9]

علم نجوم

143
اجرام فلکی کے تین بنیادی مقصد 145
1۔راستوں اور سمتوں کی معلومات اوروقت کےتعین کے لیے 146
2۔آسمان کی زیب وزینت کے لئے 147
3۔شیطانوں کو ماربھگانے کے لئے 147
ستاروں کو انسانی قسمت کے ساتھ بوط سمجھتا شرکیہ عقیدہ ہے 148
نجومیوں کے دلائل کاجائز ہ 151
باب [10]

بدشگونی ،نموست اور فالنامے

171
[1]بدشگونی اور بدقالی (تطیر )کیا ہے ؟ 171
دور جاہلیت میں بد شگونی کی مختلف صورتیں 172
دور حاضر میں بدشگونی کی مختلف صورتیں 176
بدشگونی حرام ہے 177
بدشگونی کے خلاف صحابہ کرام ؓ وعلماء عظام کے چند واقعات 183
[2]کسی چیز کے منحوس ہونے کا مسئلہ 185
[3]فال اور فالنامے 191
فال کی دو قسمیں ہے 191
جائزقال کون سی ہے ؟ 192
فال کی ناجائز قسم 194
قرآنی فال کی حقیقت 195
باب [12]

روح ،روحانیت ،روحانی خواص واثرات او رانرجی کاحصول

198
روحانی اثرات کی متتقلی او رشیاء کے روحانی خواص واثرات کی حقیقت 201
انسانی روح او راس سے کام لینے کی حقیقت 203
باب [13]……………………..ریکی /Reki 211
باب[14]…………………….یوگا……بوگYOG 214
باب [15] ……………..ٹیلی بیتھی 218
باب [16]……………….ھنپناٹزم /مسمزیزم 220
[17]………………………..مراقبہ او رچلدکشی 223
یہ مراقبے انسان کو پاگل بھی کردیتے ہیں 226
اللہ کے نام کامراقبہ 227
ہمارا تبصرہ 228

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
8.3 MB ڈاؤن لوڈ سائز