Categories
Islam اسلام اعمال درود سحر اور جادو

شیطانی چالوں کا توڑ اور شرعی طریقہ علاج

شیطانی چالوں کا توڑ اور شرعی طریقہ علاج

 

مصنف : محمد طیب محمدی

 

صفحات: 152

 

جادو کرنا یعنی سفلی اور کالے  علم کے ذریعہ سے لوگوں کے ذہنوں او رصلاحیتوں کو مفلوج کرنا  او ران کو آلام ومصائب سے دوچار کرنے کی مذموم سعی کرنا  ایک کافرانہ عمل  ہے  یعنی  اس کا  کرنے والا دائرہ اسلام سے نکل جاتا  اورکافر ہوجاتا ہے یہ مکروہ عمل  کرنے والے  تھوڑے  سے نفع کے لیے  لوگوں کی زندگیوں سے کھیلتے اور ان کے امن و سکون کو برباد کرتے ہیں  جولوگ  ان مذموم کاروائیوں کا شکار ہوتے ہیں وہ عام طور پر اللہ کی یاد سے غافل ہوتے ہیں  اس لیے  ان موقعوں پربھی  وہ اللہ کی طرف رجوع کرنے  کی بجائے انہی عاملوں اورنجومیوں کی طرف رجوع کرتے ہیں جناتی  وشیطانی  چالوں اور جادوکے  توڑ اور شرعی علاج کے  حوالے سے  بازار میں کئی کتب موجود ہیں۔ زیر تبصرہ کتاب’ شیطانی چالوں کا توڑ اور شرعی یقۂ علاج‘ مولانا محمد طیب محمدی کی  تصنیف ہے اس کتاب میں انہوں نے اس بات کو واضح کیا ہے  کہ جو لوگ عاملوں، نجومیوں، کاہنوں، جادوگروں، اور پیشہ ورانہ  پیروں، فقیروں اور نام  نہاد دم درود کر کے پیسہ بٹورنے والوں کے پاس جاکر اپنا دین  وایمان او رعزتیں لوٹاتے ہیں وہ نادان لوگ اس کتاب سے استفادہ کر کے ہمیشہ  کے لیے ان نام نہاد جعلی عاملوں، پیروں  سے اپنا تعلق ختم کر کے مسنون اذکار اور فرائض کی پابندی کے ذریعے اللہ تعالیٰ سے اپنا  تعلق مضبوط بنائیں تاکہ وہ ہر قسم کی پریشانی اور شیطانی چالوں سے مکمل محفوظ رہیں۔

 

عناوین صفحہ نمبر
عقیدہ کی اصلاح 14
ستاروں میں کوئی تاثیر نہیں 14
سورج اورچاند میں کوئی تاثیر نہیں 16
حجراسود میں نفع   ونقصان کی کوئی تاثیر نہیں 17
جادوکفر ہے 18
کہانت وعرافت 22
کاہنوں کے جھوٹے ہونے کی عقلی دلائل 30
دوکاموں سے ایک تو ضرور ہوتاہے 31
دو جڑواں بھائیوں کی قسمت الگ کیوں؟ 32
نجومی کی تضاد بیانیاں 35
اصل چور )مجرم اورقاتل نجومی آج تک نہیں بتا سکے 39
کاہن کےپاس جانے والا شریعت کامنکر 39
علم   نجوم 44
ستاروں کےصرف تین مقاصد 44
ستاروں کو انسانی قسمت کےساتھ بربوط سمجھتا شرکیہ عقیدہ ہے 48
کواکب پر ستی 51
دنوں کےنام 52
دسعت شناسی 54
دسعت ثناسوں کےدلائل 55
دسعت شناہی جھوٹ فریب اورکبیرہ گناہ 57
بدشگونی 60
دورجاہلیت میں بدشگونی کی مختلف صورتیں 60
دورجاہلیت میں شگون اورفال باقاعدہ پیشہ تھا 61
بدشگونی حرام ہے 64
قرآنی دلائل 64
احادیث سےدلائل 67
بدشگونی کےخلاف صحابہ کرام ﷢ وعلمائے عظام کےچند واقعات 73
فال نامے 75
جنات قابو کرنے کی حقیقت 77
تعویذ دھاگے لٹکانے کاحکم 79
التولۃ 79
روحانی علاج 89
ایک بنیادی اورضروری قاعدہ 89
تقدیر،جادوارجنات 91
مریض کابیماری پر صبر کرنا 92
مصیبت کو ذخیرہ اجر سمجھا جائے 93
تقوی اختیار کرنا 94
اللہ پر توکل وبھروسہ 95
خلوص دل سے اللہ کی جانب جھکنا اورنافرمانیوں سے توبہ کرنا 96
نیک اعمال بجالانا 97
دین پر استقامت 98
نماز شروع کرتے وقت شیطان سےاللہ تعالی کی پناہ طلب کریں 98
نماز وں کی حفاظت 99
نماز باجماعت کی پابندی کریں 100
قیام اللیل کااہتمام   کریں 100
گھروں سے تصاویر ،ٹی وی وغیرہ نکال دینا 101
تلاوت قرآن 101
ہرکام سے پہلے ’’بسم اللہ ‘‘پڑھنا 102
آیت الکرسی 105
سورۃ البقرہ کی تلاوت کےفوائد 107
سورۃ البقرہ کی آخری دوآیات ہر شر سےبچاتی ہیں 108
معوذتین وسورۃ الاخلاص 110
سورۃ الفلق مع ترجمہ 112
سورۃ الناس مع ترجمہ 112
سورۃ اخلاص مع ترجمہ 113
کلمہ توحید کےسومرتبہ پڑھنے کےفوائد 113
چند مسنون دم 114
باوضو رہنے کی کوشش کریں 117
بیت الخلاءمیں جانے سے قبل دعا کااہتمام کریں 118
شادی کےبعد اپنی بیوی کی پیشانی پردایا ں ہاتھ رکھ کریہ دعائیں پڑھیں 118
ازدواجی تعلقات سے قبل شیطان سےپنا ہ طلب کریں 118
مسجد میں داخل ہوتے وقت یہ دعاپڑھیں 119
گھر سےنکلنے یہ دعا پڑھیں 120
مسجد سےنکلتے ہوئے یہ دعاپڑھیں 119
جادو کاتوڑ 121
جادو کے توڑ کےلیے سورۃ الفاتحہ کےذریعے دم 121
نبی ﷺ پر جادو اوراس کاتوڑ 122
دواؤں کےذریعے سے جادو کاعلاج 127
عجوہ کھجور سے علاج 127
کلونجی کےذریعے سےعلاج کرنا 128
سینگی کے ذریعے سےعلاج 128
نظر بدکی حقیقت اوراس کاعلاج 130
نظر کی تاثیر قرآن کی روشنی میں 130
نظر کی تاثیر احادیث نبویہ کی روشنی میں 131
نظر اورحسد میں فرق 134
نظر سے بچاؤ کاطریقہ 135
نظر کاعلاج 136
نظر کےلیے غسل کروانا 137
استخارہ 139
استخارہ کیاہے ؟ 139
دعائے استخارہ مع ترجمہ 140
استخارہ کی اہمیت 141
استخارہ سے پہلے نماز 141
دعائے استخارہ میں اپنے مطلوبہ کام کانام لینا یادل میں اس کاارادہ کرنا 143
کیا استخارہ کسی بھی وقت کیاجاسکتاہ 144
استخارہ کےبعد خواب الہام یااطمینان قلب 144
ایک سےزیادہ مرتبہ استخارہ کرنا 145
استخارہ کن کاموں میں کیاجاتاہے 145
استخارہ کےباجود نقصان اٹھانا 145
استخارہ کےفوائد اورحکمتیں 147
استخارہ کسی سے کروانا 149
استخارہ کےعمل میں خرافات وداہیات 151

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
4 MB ڈاؤن لوڈ سائز

Categories
Islam اعمال ایصال ثواب بدعت پاکستان تاریخ جنت و جہنم سنت عبادات

شاہراہ بہشت

شاہراہ بہشت

 

مصنف : امیر حمزہ

 

صفحات: 223

 

انقلابی داعیانہ مضامین پر مشتمل یہ کتاب ثقیل علمی اور تحقیقی اسلوب کی بجائے دعوتی اسلوب میں تحریر کی گئی ہے۔ اس کا موضوع توحیدی دعوت اور شرک سے آگاہی ہے۔ نہایت ہی عام فہم اور سادہ انداز میں کتاب و سنت کے دلائل سے مزین اور مصنف کے مزارات پر کئے جانے والے شرکیہ اعمال کے  آنکھوں دیکھے حال و تردید پر مشتمل یہ کتاب دعوت توحید کیلئے ایک بہترین کتاب ہے۔ اب تک اس کتاب کے دس ایڈیشن شائع ہو چکے ہیں اور بحمدللہ ہزاروں لوگ اس کتاب کی وجہ سے شرکیہ عقائد و اعمال سے توبہ کر کے شاہراہ بہشت پر گامزن ہو چکے ہیں۔ انٹرنیٹ پر دعوتی سرگرمیوں میں ملوث افراد کیلئے بہترین دعوتی ہتھیار ہے۔ خود بھی پڑھئے دوسروں تک بھی پی ڈی ایف فائلز اور ہارڈ کاپی کی صورت میں پہنچائیے۔

 

عناوین صفحہ نمبر
تقدیم 13
جب میں کعبة اللہ میں بیٹھا تھا! 15
مزارات کا مقام (رسول رحمت کی نظرمیں)
اچھی بات کو متکبر ہی ٹھکراتا ہے 20
اچھی بات کو مؤمن ہی مانتا ہے 21
کائنات کی سب سے قیمتی دولت! 22
شیطان کا ڈاکہ اور قوم نوح کے پنج تن 24
ابلیسی ڈاکے کا ایک اور انداز – منظم خانقاہی نظام کا نفاذ 24
آستانے قرآن کے آئینے میں 29
پتھری اور کاغذی تصویریں 30
کاغذی بتوں کی پرستش 31
قبرپرستی کے نئے نئے انداز 33
قبرپرستی کے مقامات پراللہ کی عبادت 34
مشرک کا المیہ 36
پختہ قبر انسانیت کے منافی ہے 39
صدر پاکستان کو ایک اہم دینی مشورہ 40
کس بزرگ کی قبر کو قبرستان سے الگ بنانا شرک کو قدم جمانے کی دعوت دینا ہے 41
آخرت کی یادیں کہاں مزاروں پر یا قبرستانوں میں ؟ 43
کیا یہاں آخرت کی یاد آ سکتی ہے ؟ 45
بیت اللہ کے ساتھ محاذ آرائی 48
جب سلطان عبدالعزیز کے جواب نے قبوں کا کباب بنا دیا 49
قیامت قبر پرستوں پرقائم ہو گی 51
ہجویری دربار سے الہی دربار تک
(ایک زندہ و جاوید کردار کی سچی داستان)
داتا دربار کی طرف روانگی کیسے ہوئی ؟ 57
داتا دربار پرحاضری 58
حضرت کے ذکر کی تپش 59
رہبانیت کی انتہا 60
حضرت معین الدین چشتی اور ایک فاحشہ عورت 60
جب تک داتا قبر سے نکل کر بغل گیرنہ ہوگا 62
منزل کی قربت کا اشارہ 63
ولی کامل بننے کے لیے ابھی تھوک کھانے کی منزلیں باقی تھیں 64
بابا جی کے احکامات 68
پہلاحکم ! مجھے غسل دو 68
دوسرا حکم! بلیوں کا بچہ بلیوں والی سرکار کے پاس چھوڑ کر آؤ 69
تیسرا حکم! میرا فضلہ اٹھاؤ 70
عجیب تبرک 71
چوتھا حکم! بھکاری بن کر بھیک مانگو 72
آخرکار مایوس کن جگہ سے مایوس ہی لوٹنا پڑا 73
آہ! لوگ میری پستی کو ولایت کی معراج سمجھ بیٹھے 75
مایوسی کے بعد امید کی کرن 76
اصلی داتا دربار کی تعمیر 77
مسلمانوں اور عیسائیوں کی نعمتیں
جادو سروں کا چھا گیا 84
آؤ موج منائیے ! 84
تجھے جب بھی پکارا 85
عیسائیت کا پیغام مسلمان فنکاروں کے ذریعہ 86
مسلمانوں کی نعتوں کے چند نمونے 89
’’ کن ,, تےکل دی گل اے 94
عیسائیوں کی ’’کن،، 96
عابدہ خانم کی نعت 97
عیسائی میلادیوں کا پختہ اعتقاد – مسلم میلادیوں کا شکی خیال 102
’’ کتا ,,بننے میں تقدم و ترقی 106
کاش ! مجھے کتے کھاجاتے 108
روٹیوں ، بوٹیوں ، تھالیوں ، کتوں اور گدھوں کو سلام 109
آئینہ حقیقت میں ایک نظر 112
کیا ہم نعت کے خلاف ہیں ؟ 115
نعت جس سے رسول اللہ نے منع کردیا 116
قیامت کا منظر 119
مسلمانوں اور عیسائیوں کی میلادی عیدیں
(جشن عیدمیلادالنبی اور کرسمس ڈے تاریخ کے ریکارڈ سے)
جب میں چرچ میں پہنچا تو !! 127
چرنی کیا ہے ؟ 128
عیدمیلاد کی رسومات پادریوں کی نظرمیں 129
کرسمس فادر کی روایت نے کیسے جنم لیا ؟ 129
کرسمس ٹری کی بدعت کب اور کیسے شروع ہوئی ؟ 130
جشن عید میلاد النبی 131
وفات کے دن جشن ! 132
جشن عید میلاد النبی اور کیسے شروع ہوا ؟ 133
لاہور میں عید میلادالنبی کب شروع ہوئی ؟ 135
کیا آپ کلمہ توحید سے واقف ہیں ؟
کلمہ ایمان کی اہمیت 147
(لا) کا قرآنی مفہوم 148
قانون الہی کے مخالف کی مخالفت 149
قابل غور و فکر اور قابل عمل ایک نقطہ 152
مشرکوں نے پیغمبر اور اس کی ماں کو(الہ) بناڈالا 154
جب قوم نوح نے اولیاء کرام کو ’’ الہ ,, مرتبہ دے دیا ! 155
قوم ابراہیم نے ’’ اصنام ,, پتھر کی تصاویر کو اپنا ’’ الہ ,, بنا لیا 156
لوگ الہ کیوں بناتے ہیں ؟ 156
خود ساختہ الہوں کی ٹھاٹھ باٹھ اپنے مریدوں کی محتاج ہے 158
عبادت کیا ہے ؟ 160
بدن کی عبادت اللہ کے لیے ہے 161
ذکر و دعا اور فریاد و نعرے سب زبانی عبادتیں ہیں 163
نذر و نیاز اور صدقات بھی مالی عبادات ہیں 165
نذر و نیاز اور ایصال ثواب کی رسومات میں شرک کی آمیزش! 168
اللہ ہی مشکل کشاہ ہے 172
اللہ ہی بگڑی بنانے والا ہے 173

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
3 MB ڈاؤن لوڈ سائز

Categories
Islam اسلام رشد روح سیرت سیرت النبی ﷺ

صحیح سیرت انبیاء ؑ

صحیح سیرت انبیاء ؑ

 

مصنف : سیف اللہ خالد

صفحات: 579

 

ساری امت اس بات پر متفق ہے کہ کائنات کی افضل اور بزرگ ترین ہستیاں انبیاء ﷩ ہیں ۔جن کا مقام انسانوں میں سے بلند ہے ۔انبیاء ﷩ اللہ تعالیٰ کے وہ برگزیدہ بندے ہیں جنہیں روئے زمین میں لوگوں کی راہنمائی کے لیےمنتخب کیاگیا انہوں نےاپنی اپنی قوم کو راہ راست پر لانے کے لیے دن رات محنت کی ۔انہوں نے بھی تبلیغ دین اوراشاعتِ توحید کےلیے اپنی زندگیاں وقف کردیں۔ اشاعت ِ حق کے لیے شب رروز انتھک محنت و کوشش کی اور عظیم قربانیاں پیش کر کے پرچمِ اسلام بلند کیا ۔قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ نے جابجا ان پاکیزہ نفوس کا واقعاتی انداز میں ذکر فرمایا ہے ۔قرآن مجید میں ہر نبی کا تذکرہ مختلف مقامات پر حالات وواقعات کو پیش نظر رکھتے ہوئے کیاگیا ہے ۔ جس کا مقصد محمد ﷺ کو سابقہ انبیاء واقوام کے حالات سے باخبر کرنا، آپ کو تسلی دینا اور لوگوں کو عبرت ونصیحت پکڑنے کی دعوت دینا ہے بہت سی احادیث میں بھی انبیاء ﷺ کےقصص وواقعات بیان کیے گئے ہیں۔انبیاء کے واقعات وقصص پر مشتمل مستقل کتب بھی موجود ہیں۔ زیر تبصرہ کتاب ’’ صحیح سیرت انبیاء ‘‘ مفسر قرآن تفسیر دعوۃ القرآن کےمصنف جناب مولاناسیف اللہ خالد کی انبیاء ﷩ کی سیرت کےمتعلق قرآن مجید اور احادیث صحیحہ کی روشنی میں مرتب قابل قدر اور معتبر روایات کامجموعہ ہے ۔یہ کتاب سیرت انبیاء کے متعلق ایک منتخب موضوع ہی نہیں بلکہ عقیدہ کےاہم مباحث اور اسلام کےبینادی اعتقادات کا شاندار گلدستہ بھی ہے اور پند ونصائح کا ایسا مجموعۂ نافعہ ہے کہ جو ملتِ اسلامیہ کرہنماؤں اور مقتدر طبقوں کوبالخصوص اور عامۃ الناس کے لیےبالعموم منبع رشد وہدایت ہے جس میں ان اولو العزم ہستیوں کے صبر واستقامت ،ثابت قدمی ، اللہ کی نصرت کےمناظر ،عبرت وبصیرت اور وعظ ونصیحت کابھی تذکرہ ہے اور داعیان راہِ حق کے لیے ایک روشن قندیل ہے اللہ تعالیٰ فاضل مصنف کی اس کاوش کو قبول فرمائے اور ہمیں اپنی زندگیوں کوسیرت کے قالب میں ڈھالنے کی توفیق عطافرمائے۔

 

عناوین صفحہ نمبر
عرض ناشر 19
مقدمہ ازمؤلف 21
سیدنا آدم﷤  
آدم﷤ کو اللہ تعالیٰ نے اپنےہاتھ سےپیدافرمایا 25
آدم﷤ مٹی سے پیدا کیےگئے 25
آدم﷤ کےپتلے کےگردابلیس کےچکر 26
اللہ تعالیٰ نے  آدم﷤ کواس کی صورت پر بنایا 26
آدم﷤میں اللہ تعالیٰ نے اپنی روح پھونکی 26
آدم﷤ کاپیدائش 27
آدم﷤ کاقدساٹھ ہاتھ تھا 28
اولاد آدم کی رنگت مختلف ہونےکی وجہ 29
آدم﷤ کےقیام جنت کی مدت 29
آدم﷤ کازمین پر نزول 29
زمین پر اللہ کےپہلے نبی 29
سورہ بقرہ میں آدم اوران  کی اولاد کی خلافت کاذکر 30
زمین میں خلیفہ کاتقرر 30
آدم کی فرشتوں پر علمی برتری 31
فرشتوں کو اپنی کم مائیگی کااحساس 32
آدم﷤ کی فضیلت کاسبب علم تھا 32
فرشتوں کا آدم﷤ کوسجدہ کرنا 32
اللہ تعالیٰ کی اطاعت میں آدم کو سجدہ 33
ابلیس کاتکبر 34
آدم﷤ کی ایک اورعزت افزائی 35
آدم﷤ اورحواء﷤ کےخلاف شیطان کی چال 35
آدم﷤ کی توبہ اوردعا 36
سورہ حجر میں تخلیق آدم  فرشتوں کوسجدے کاحکم 37
ابلیس کاجنت سے اخراج اورقیامت تک مہلت 38
ابلیس کاچیلنج اوراس کےلیے جہنم کی وعید 38
تخلیق آدم کاقصہ اورابلیس کاتکبر 39
سورہ اعراف میں ابلیس کےتکبر کابیان اورا س کاانجام 40
ابلیس کی دلیل فاسد 40
ابلیس کوقیامت کےدن تک مہلت دیاجانا 41
ابلیس کااولاد آدم ﷤ کو صراط مستقیم سےروکنے کاعزم 42
ابلیس کی پیروی کاانجام بد 43
شیطان کاحسد اورسیدنا آدم وحواء کےساتھ مکرو فریب 44
شیطان کےدھوکے میں آکر شجرہ ممنوعہ کھانےکاانجام 45
آدم وحوا﷤ کو زمین کی طرف اتارنا 46
سورہ بنی اسرائیل میں قصہ آدم وابلیس 46
ابلیس اوراس کےپیچھے چلنے والوں کاٹھکانا 47
مخلص مومنوں سے شیطان کی ناکامی 49
سورہ کہف میں ابلیس کی انسان دشمنی کابیان 50
سورہ طٰہٰ میں  آدم﷤ کےجنت سےخروج کابیان 51
شیطان کاوسوسہ 52
سیدنا آدم﷤ کازمین پر اتاراجانا 54
ہدایت آسمانی کانزول اوراس  کی پیروی کاحکم 55
اولاد آدم 56
اولاد آدم سےلیےگئے عہد کابیان 56
قصد ہابیل اورقابیل انسانیت کاپہلاقتل 59
قابیل کےارادہ قتل پر ہابیل کاطرز عمل 60
ہابیل کےطرز عمل کی توجیہہ 60
قابیل کاانجام 61
سیدنا آدم﷤ کی وفات اورکل عمر 61
آدم﷤ سےرسول اکرم ﷺ کی ملاقات 62
سیدنا  آدم﷤ کااپنی اولاد کودوزخ سےنکالنا 62
سیدنا ادریس ﷤  
قرآن مجید میں سیدنا ادریس ﷤ کاتذکرہ 63
سیدنا نوح ﷤  
قرآن مجید کی مختلف سورتوں میں سیدنا نوح﷤ کاذکر 65
سورہ اعراف میں نوح ﷤ اورآپ کی قوم کاقصہ 65
سورہ یونس میں سیدنا نوح اورآپ کی قوم کابیان 66
سورہ ہود میں نوح﷤ کاقصہ 68
کفارکےہاں کمزور گھٹیا اورذیل لوگوں کاتصور 69
سیدنا نوح﷤ کامشفقانہ خطاب 69
کمزور مومنین کی طرف داری 69
نبی کےپاس خزانے ہوتےنہ وہ عالم الغیب ہوتاہے 71

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
13.2 MB ڈاؤن لوڈ سائز

Categories
Islam ادب تراجم حدیث زبان محدثین نبوت

صحیح مسلم شریف جلد ششم

صحیح مسلم شریف جلد ششم

 

مصنف : امام مسلم بن الحجاج

 

صفحات: 520

 

صحیح مسلم امام مسلم کی وہ مہتم بالشان تصنیف ہے ،جو صحاح ستہ میں سے ایک اور صحیح بخاری کے بعد سب سے صحیح ترین کتاب  ہے۔اس کی تمام روایات صحیح درجہ کی ہیں اور اس میں کوئی بھی روایت ضعیف یا موضوع نہیں ہے۔امام مسلم نے اس کتاب کو کئی لاکھ احادیث نبویہ کے مجموعہ سے منتخب فرما کر بڑی جانفشانی اور محنت سے مرتب فرمایا ہے۔اس کے بارے میں وہ خود فرماتے ہیں کہ میں نے ہر صحیح حدیث اپنی کتاب میں بیان نہیں کی بلکہ میں نےاس کتاب میں صرف وہ حدیث بیان کی ہے کہ جس کی صحت پر محدثین کا اجماع ہے۔ یہی وجہ ہے کہ آج چہار دانگ عالم میں ’صحیح مسلم‘ پوری آب وتاب کے کےساتھ جلوہ گر ہے۔ صحیح مسلم کا یہ طبع   کمپیوٹرائزڈچھ جلدوں اور علامہ وحید الزماں کے ترجمے پر مشتمل ہے،جسے خالد احسان پبلشرز لاہور نے شائع کیا ہے۔اس نسخے میں تمام احادیث کو نئے سرے سے کمپوز کیا گیا ہے اور راوی حدیث کے متن حدیث کا مرکزی حصہ الگ فونٹ میں لکھا گیا ہے تاکہ فرمان نبوی کا حصہ نمایاں ہو جائے۔تمام احادیث کی عالمی معیار کے مطابق نمبرنگ کی گئی ہےتاکہ قارئین کو حوالہ تلاش کرنے میں آسانی رہے۔عربی اعراب کی درستگی کے ساتھ ساتھ بعض جگہوں پر اردو زبان کے پرانے الفاظ کو جدید الفاظ میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔بارگاہ الہی میں دعا ہے کہ وہ مولف ،مترجم ،اورناشر  کی ان خدمات کو قبول فرمائے اور تمام مسلمانوں کو احادیث نبویہ پر عمل کرنے کی توفیق عطافرمائے۔آمین

 

عناوین صفحہ نمبر
فضیلتوں کے مسائل
رسول اللہ ﷺ کی نسب کی بزرگی اور پتھر کاآپ کو سلام کرنا 11
تمام مخلوقات سے آپ کا درجہ زیادہ ہونا 11
آپ کے توکل کا بیان 16
آپ ﷺ کا خاتم النبین ہونا 19
حوض کوثر کا بیان 20
آپﷺ کی شجاہت بیان 28
آپﷺ کی سخاوت کا بیان 29
آپﷺ کےاخلاق کا بیان 29
رسو ل اللہ ﷺ کی سخاوت کا بیان 31
بچوں پر آپ ﷺ کی شفقت کا بیان 33
آپ ﷺ کی حیاء اورشرم کا بیان 34
رسول اللہ ﷺ کےسفید خوبصورت چہرے کا بیان 43
آپ کے بڑھاپے کا بیان 43
مہر نبوت کا بیان 45
آپ کی عمر کا بیان 45
رسول اللہ ﷺ کے ناموں کا بیان 46
رسول اللہ کی پیروی کرنا واجب ہے 51
آپ کے دیدار کی فضیلت 57
حضرت عیسی ٰ﷤ کی بزرگی کا بیان 57
حضرت موسیٰ ﷤کی بزرگی کا بیان 62
حضرت یوسف ﷤ کی بزرگی کابیان 67
حضرت ابو بکر کی فضیلت 75
حضرت عمر﷜کی فضیلت 80
حضرت عثمان ﷜ کی فضیلت 86
حضرت علی ﷜ کی فضیلت 90
اہل بیت کی فضیلت 104
حضرت خدیجہ کی فضیلت 106
حضرت عائشہ ؓ کی فضیلت 109
امام رزع کی حدیث کا بیان 114
ام ایمن ؓ کی فضیلت 124
جلیبؓ کی فضیلت 134
ابو ذر کی فضیلت 135
عبد اللہ بن عباس کی فضیلت 142
عبد اللہ بن عمر کی فضیلت 142
انس بن مالک کی فضیلت 143
عبد اللہ بن سلام کی فضیلت 145
حسان بن ثابت کی فضیلت 148
حضرت ابو ہریرہ کی فضیلت 152
ابو سفیان کی فضیلت 157
انصار کی فضیلت 163
بہتر لوگ کون ہیں 171
اویس قرنی کی فضیلت 180
مصر والوں کا بیان 182
عمان والوں کی فضیلت 183
فارس والوں کی فضیلت 185
نیکی اور سلوک اور ادب کے مسائل
بھلائی اور برائی کے معنے 193
حسد اوربغض اور دشمنی کا حرام ہونا 196
اللہ کے واسطے محبت کی فضیلت 200
بیمار پرسی کرنے کا ثواب 200
غیبت حرام ہے 211
گالی دینے کی ممانعت 210
عفو اور عاجزی کی فضیلت 210
مسلمانوں کی پردہ پوشی کی فضیلت 211
نرمی کی فضیلت 212
دو منہ والے کی مذمت 219
چغل خوری حرام ہے 220
جھوٹ کی مذمت ہے 221
غصے کا بیان 222
منہ پر مارنے کی ممانعت 224
غرور کرنا حرام ہے 230
ناتواں اورگمنام شخص کی فضیلت 231
ہمسایہ کا حق 231
نیک صحبت کاحکم 232
جس شخص کا بچہ مرے اور صبر کرے 234
روحوں کے جھنڈ جھنڈ ہیں 237
تقدیر کے مسائل 240
دل اللہ کے اختیار میں ہے 250
بری قضا اور بدبختی سے پناہ 285
سونے کےوقت کی دعا 286
دعاؤں کا بیان 289
سختی کی دعاء 296
سبحان اللہ وبحمدہ کی فضیلت 297
پیٹھ پیچھے دعا کرنے کی فضیلت 297
غار والوں کا قصہ 301
توبہ کے مسائل
مغفرت مانگنے کی فضیلت 307
نیکیوں سے برائیاں مٹنے کا بیان 316
خون کرنے والے کی توبہ قبول ہو گی 318
مسلمان کافدیہ کافر ہوں گے 320
منافقوں کی صفت اور ان کے حکم کے مسائل
قیامت اور جنت اور دوزخ کے بیان میں 352
اہل جنت کی مہمانی 356
شق القمر کا بیان 362
کافروں کابیان 363
باب کافروں کا حشر 365
مومن اورکافر کی مثال 366
شیطان کا فساد اور مسلمانوں میں 369
وعظ میں میانہ روی 375
کتاب الجنۃ وصفۃ نعیمھا واھلھا
جنت کا اور جنت کے لوگون کا بیان 377
دنیا کی فنا اورحشر کا بیان 393
حساب کاب یان 405
فتنوں اور قیامت کی نشانیوں کابیان 407
قسطنطنیہ کی فتح اور … 420
ابن صیاد کا بیان 437
دجال کا بیان 445
دجال کے جاسوس کا بیان 457
ان حدیثوں کا بیان جو
دنیا سےنفرت دلاتی ہیں 468
ریا اور نمائش کی رحمت 484
انسان کواپنا پردہ کھولنا منع ہے 486
متفرق حدیثوں کے بیان میں 489
مومن کا معاملہ سارے کا سارا خیر ہے 490
بات سمجھ کر کہنا اور علم کولکھنا 492
اصحاب الخدودکا قصہ 493
رسو ل اللہ کیﷺ کی ہجرت کی حدیث 504
قرآن شریف کی آیتوں کی تفسیر کے مسائل 507
سورۃ براءۃ اورانفال اور حشر کے بارے میں 516

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
32 MB ڈاؤن لوڈ سائز

Categories
Islam اسلام تراجم حدیث زبان سلفی سنت

صحیح بخاری جلد ہفتم

صحیح بخاری جلد ہفتم

 

مصنف : محمد بن اسماعیل بخاری

 

صفحات: 1091

 

امام بخاری  کی شخصیت اور  ان کی صحیح بخاری کسی تعارف کی  محتاج نہیں  سولہ سال کے طویل عرصہ میں امام  بخاری نے  6 لاکھ احادیث سے  اس کا انتخاب کیا اور اس کتاب کے ابواب کی ترتیب روضۃ من ریاض الجنۃ میں  بیٹھ کر فرمائی اور اس میں  صرف صحیح احادیث کو شامل کیا ۔ جسے اللہ تعالیٰ نے صحت کے اعتبار سےامت محمدیہ میں’’ اصح الکتب بعد کتاب اللہ‘‘ کادرجہ  عطا کیا بے شماراہل علم  اور ائمہ  حدیث  ننے  مختلف انداز میں  مختلف  زبانوں میں صحیح بخاری کی شروحات  لکھی ہیں  ان میں سے فتح الباری از ابن حافظ ابن حجر عسقلانی  کو  امتیازی مقام  حاصل  ہے  ۔اردو زبان میں سب سے پہلے  علامہ وحید الزمان نے  صحیح بخاری کا  ترجمہ کیا ہے ان کےبعد کئی شیوخ الحدیث  اور  اہل علم نے  صحیح بخاری  کا ترجمہ  حواشی اور شروح  کا کام  سرانجام دیا ۔ان میں سلفی منہج پر لکھی  جانے  والی فیض الباری  ازابو الحسن سیالکوٹی ، توفیق الباری  اور  حافظ عبدالستار حماد کی شرح بخاری  قابل ذکر ہیں ۔ زیر نظر  کتاب ’’ صحیح بخاری ‘‘ مو لانا  داؤد راز کے  ترجمے ساتھ سات مجلدات پر مشتمل یونیکوڈ  اور پی ڈی  ایف فارمیٹ میں  منفرد نوعیت  کی  حامل ہے ۔محترم سید شاہنواز حسن، محترم ابوطلحہ عبدالوحید بابر ،محترم محمد عامر عبدالوحید انصاری حفظہم  اللہ نے  بڑی محنت شاقہ سے اسے دعوتی  مقاصد کے لیے  تیا رکیا ہے  ۔کہ  جسے صحیح بخاری  مترجم سے  استفاد ہ کرنے کا تیز ترین سوفٹ وئیر کا درجہ حاصل ہے  ۔ اس پروگرام  میں  صحیح بخاری کے ابواب کی فہرست اور حدیث  نمبر پر کلک کرنے سے ایک  لمحہ میں  مطلوبہ باب  ،متنِ حدیث ، تک  پہنچ  کر  استفادہ کیا جاسکتاہے  ۔اور یونیکوڈ  فائل سے  کسی  بھی  مطلوبہ  حدیث کا  متن او راس کا ترجمہ کاپی کیا جاسکتا ہے ۔قارئین کی آسانی کی  کے پیش  نظر  حدیث کوتلاش کرنے کےلیے  صحیح بخاری کی احادیث کو سات حصوں میں  تقسیم  کر کے  فہارس  ابواب  اور حدیث نمبرز  پر لنک لگا  دئیے گئے  ہیں ۔اللہ تعالی ٰ کتاب ہذا کو تیار کرنے والوں کی تمام مساعی جمیلہ کو شرف  قبولیت سے  نوازے اور  اسے اہل اسلام کے  لیے نفع بخش بنائے ۔ (آمین)
سات حصوں میں موجود احادیث کی  تقسیم حسب  ذیل ہے ۔
حصہ 1 :  کتاب الوحی سے کتاب الجمعہ  احادیث:1سے941
حصہ2 :  کتاب صلاۃ الخوف سے کتاب فضائل مدینہ  احادیث 942 سے 1890
حصہ3 :  کتاب الصوم سے کتاب الوصایا  احادیث 8191سے 2781
حصہ4 :  کتاب الجھاد والسیر سے کتاب فضائل الصحابہ  احادیث 2782سے 3775
حصہ5 :  کتاب مناقب الانصار سے کتاب التفسیر  احادیث3776سے 4835
حصہ6 :  کتاب التفسیر (بقیہ) سے کتاب اللباس    احادیث4836سے 5969
حصہ7 :  کتاب الادب سے کتاب التوحید  احادیث5960سے 7563

 

عناوین صفحہ نمبر
کتاب اخلاق کے بیان میں
کتاب اجازت لینے کے بیان میں
کتاب دعاؤں کے بیان میں
کتاب دل کو نرم کرنے والی باتوں کے بیان میں
کتاب تقدیر کے بیان میں
کتاب قسموں اور نذروں کے بیان میں
کتاب قسموں کے کفارہ کے بیان میں
کتاب فرائض یعنی ترکہ کے حصوں کے بیان میں
کتاب حد اور سزاؤں کے بیان میں
کتاب ان کفار و مرتدوں کے احکام میں جو مسلمانوں سے لڑتے ہیں
کتاب دیتوں کے بیان میں
کتاب باغیوں اور مرتدوں سے توبہ کرانے کا بیان
کتاب زبردستی کام کرانے کے بیان میں
کتاب شرعی حیلوں کے بیان میں
کتاب خوابوں کی تعبیر کے بیان میں
کتاب فتنوں کے بیان میں
کتاب حکومت اور قضا کے بیان میں
کتاب نیک ترین آرزؤں کے جائز ہونے کے بیان میں
کتاب خبر واحد کے بیان میں
کتاب اللہ اور سنت رسول اللہ ﷺ کو مضبوطی سے تھامے رہنا
اللہ کی توحید اس کی ذات اور صفات کے بیان میں

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
16.6 MB ڈاؤن لوڈ سائز

Categories
Islam اسلام اعمال ایمانیات توحیدوشرک رشد نذر و نیاز وسیلہ

سعادتوں کا سفر

سعادتوں کا سفر

 

مصنف : صلاح الدین بن محمد البدیر

 

صفحات: 758

 

اخروی  نجات ہر مسلمان کا مقصدِ زندگی  ہے  جو صرف اور صرف توحیدِ خالص پرعمل پیرا ہونے سے پورا ہوسکتا ہے۔ جبکہ مشرکانہ عقائد واعمال انسان کو تباہی کی راہ پر ڈالتے ہیں جیسا کہ قرآن کریم نے  مشرکوں کے لیے  وعید سنائی ہے ’’ اللہ تعالیٰ شرک کو ہرگز معاف نہیں کرے گا او اس کے سوا جسے  چاہے معاف کردے گا۔‘‘ (النساء:48) لہذا شرک کی الائشوں سے بچنا  ایک مسلمان کے لیے ضروری  ہے ۔اس کے بغیر آخرت کی نجات ممکن ہی نہیں ۔ حضرت  نوح ﷤ نے ساڑے نوسوسال کلمۂ توحید کی  طرف لوگوں کودعوت دی ۔ اور   اللہ کے آخری  رسول سید الانبیاء خاتم النبین سیدنا محمد ﷺ نےبھی عقید ۂ  توحید کی دعوت کے لیے کس قدر محنت کی اور اس  فریضہ کو سر انجام دیا  کہ جس کے بدلے   آپ ﷺ کو طرح طرح کی تکالیف ومصائب سے دوچار ہوناپڑا۔ عقیدہ توحید کی تعلیم وتفہیم کے لیے   جہاں نبی  کریم ﷺ اورآپ  کے صحابہ کرا م ﷢ نے بے شمار قربانیاں دیں اور تکالیف کو برداشت کیا  وہاں  علمائے اسلام نےبھی عوام الناس کوتوحید اور شرک کی حقیقت سےآشنا کرنے کےلیے  دن رات اپنی  تحریروں اور تقریروں میں اس کی اہمیت کو  خوب واضح کیا ۔ہنوز یہ  سلسلہ جاری  وساری ہے۔ زیر نظر کتاب’’ سعادتوں کا سفر‘‘  فضیلۃ الشیخ صلاح بن محمد البدیر حفظہ اللہ (امام وخطیب مسجد نبوی)   کے مرتب کردہ مجموعۂ احادیث  بعنوان بلوغ السعادة من أدلة توحيد العبادة کا اردو ترجمہ ہے۔شیخ موصوف نے  کئی  سال کی مسلسل  تحقیق  ومحنت کے بعد اسے  مرتب کیا ہے اوربڑی عرق ریزی سے  اس کتاب  میں  توحید کے اہم ترین موضوع پر   تقریباً بارہ صد صحیح احادیث جمع کردی ہیں ۔قارئین  کی  سہولت کےلیے ضروری مقامات پر احادیث کی شرح بھی  کی نیز قارئین کے ذہنوں میں پیدا ہونے والے سوالات کے جوابات بھی  تحریر کیے ہیں۔یہ کتاب توحید کے موضوع پر حدیث کا عظیم الشان انسائیکلوپیڈیا ، عقیدۂ توحید اور ایمانیات کا شاہکار ہے۔ خطباءاساتذہ،طلبہ، اور باذوق عوام کےلیے انمول تحفہ ہے۔اس کتاب کی افادیت کے پیش نظر جامعہ بلال اسلامیہ،لاہور نے اس  کا ترجمہ کروا کر  افادہ عام کےلیے اسے  مفت تقسیم کیا ہے۔اللہ تعالیٰ  مصنف ،مترجم  وناشرین کی اس کاوش کو قبول فرمائے اور اسے عامۃ الناس کےلیےنفع بخش بنائے ۔ آمین

 

عناوین صفحہ نمبر
عرض ناشر 17
عرض مولف 22
توحید عین فطرت ہے 25
رسولوں کی بعثت کا مقصد ہی توحید ہے 29
صرف اللہ تعالیٰ ہی عبادت کا مستحق ہے 33
ارادہ شرعیہ کی حقیقت 38
توحید ہی سب سے بڑی نیکی ہے 40
توحید کی نصیحت و تاکید 45
توحید کی خصوصی بیعت 47
عمل کی قبولیت اور آخرت میں اس کے نفع بخش ہونے کے لیے توحید شرط لازم ہے 52
صرف اہل توحید ہی امن اور ہدایت کے حق دار ہیں 56
رسول اللہ ﷺ کی شفاعت صرف اہل توحید کو نصیب ہو گی 58
توحید پر خاتمہ جنت کی ضمانت ہے 60
درجات کی کمی بیشی کا دارومدار توحید کی کمی بیشی پر ہے 63
احسان کیا ہے 66
گناہ گار موحدین 68
توحید کی دعوت دینا فرض عین ہے 76
دعوت وتبلیغ کا آغاز 80
دعوت الی اللہ کے لیے نرمی سے گفتگو کرنی چاہیے 83
مشرکوں اور اہل کتاب کو کس طرح سلام کرنا چاہیے 89
مشرک سے تحائف کے تبادلے کا جواز 91
مشرکین کے لیے استغفار کرنا منع ہے 95
مشرک کے لیے ہدایت کی دعا کرنا 99
مشرکین کے لیے بددعا کرنے کا بیان 101
شرک سب سے بڑا گناہ ہے 107
شرک کرنے والے کے عمل برباد ہو جاتے ہیں 109
شرک دائمی طور پر ناقابل معافی جرم ہے 111
مشرک کی توبہ قبول ہونے اور اسلام لانے کے بعد اس کے سابقہ اعمال کا معاملہ 114
مشرک کبھی جنت میں داخل نہیں ہو گا 116
اہل فترت مشرکین کی اولاد اور دیگر ایسے لوگوں کا حکم 120
عقیدے کے مسائل میں جہالت کی شرعی حیثیت 125
شرک کی مختلف صورتیں 132
شرک سے بچنا باعث مغفرت ہے 135
لوگوں کو شرک کی دعوت دینے والوں کی مذمت 139
کلمہ توحید کے اقرار تک لوگوں سے جہاد کرنے کا حکم 143
لاالہ الا اللہ کی شرط لازمی 151
اللہ تعالیٰ کے سوا سب کی عبادت کے انکار کے بغیر توحید معتبر نہیں ہوتی 158
ظاہری عمل پر حکم لگانا اور باطن اللہ کے سپرد کرنا ضروری ہے 160
اللہ تعالیٰ کی محبت اور اس کے لوازم کا وجوب 162
اللہ تعالیٰ کا خوف اور اس کے تقاضے 166
اللہ تعالیٰ پر توکل اور اسباب اختیار کرنے کا بیان 172
مخلوق کی ایسی اطاعت حرام ہے جس سے خالق کی نافرمانی ہو 174
اطاعت اور اتباع رسول ﷺ کے تقاضے 178
کتاب وسنت کو لازم پکڑنے اور اسے رشد و ہدایت کی راہ سمجھنے کا وجوب 182
فروعات و عقائد میں خبر واحد حجت ہے 185
توحید باری تعالیٰ کی معرفت 188
بدعت کی مذمت 190
خواہش پرستوں کی صحبت سے بچنا چاہیے 197
مشرک کا موحد سے بحث وجدال اور اس کی مذمت 200
دین میں غلو اور شدت پسندی ممنوع و مذموم ہے 203
نیت اور عزم و ارادہ کی اہمیت 208
اخلاص کی فضیلت 211
ریکاری سے ڈرنے اور اس کے شرک ہونے کی وضاحت 213
جو کام نہ کیا ہو اس کا کریڈٹ لینے کی مذمت 218
چھپ کر عبادت کرنے کی فضیلت 220
ثواب کی نیت سے کیا گیا عمل ہی باعث اجر ہے 223
خود پسندی 226
اخلاص سے عمل کرنے والا مومن 230
اللہ تعالیٰ سے اچھا گمان رکھنا ضروری ہے 232
نماز میں دکھلاوے اور شرک سے بچنا ضروری ہے 235
اللہ تعالیٰ کے حضور سجدہ نہ کرنے کی سزا 240
نیکی کی طرف اٹھنے والے قدموں کے نشانات پر بھی اجر ہے 242
اذان دینے کی اجرت کا مسئلہ 244
مقابلہ بازی اور شہرت کے لیے مساجد بنانے کی حرمت کا بیان 245
تلبیہ توحید کی عظمت و فضیلت 250
دنیا کی خاطر اور دنیا و آخرت دونوں کی خاطر جہاد کرنے والے کا بیان 262
کون سا جہاد اللہ تعالیٰ کے لیے ہے 266
صرف اللہ تعالیٰ کے لیے گناہ چھوڑنے کا اجر و ثواب 268
دولت کے پجاری کی پہچان 271
بتوں اور مورتوں کی عبادت منع ہے 277
بتوں اور مورتیوں کو توڑنا واجب ہے 284
صلیب لٹکانا حرام اوراسے توڑنا ضروری ہے 287
جاندار کی تصویر کی حرمت اور اسے مٹانے کا حکم 290
آخری زمانے میں بتوں کی پوجا 301
قبروں کو پختہ کرنے اور ان پر قبے بنانے کی ممانعت 307
عورتوں کو قبرستان جانے کی اجازت دینے والوں کے دلائل 311
مرنے والے زندہ لوگوں کی بات نہیں سن سکتے 315
فوت شدہ لوگ خودزندہ لوگوں کی دعاؤں کے محتاج ہیں 320
مردوں کو زندہ لوگوں کے اعمال سے نفع پہنچنے کا بیان 322
غیر اللہ کے لیے نذر و نیاز کا بیان 326
غیر اللہ کے نام پر ذبح کرنا حرام اور شرک ہے 332
دعا ہی اصل عبادت ہے اور غیر اللہ سے دعا کرنا شرک ہے 340
اللہ تعالیٰ سے پورے یقین کے ساتھ مانگنا چاہیے 351
خبر دینا مقصود ہو تو دعا میں ان شاء اللہ کہنا جائز ہے 353
جو شخص اللہ تعالیٰ کا واسطہ دے کر مانگے اسے کچھ نہ کچھ ضرور دینا چاہیے 365
صحیح اور فاسد تاویل میں فرق 395
غیب کا علم صرف اللہ تعالیٰ کو ہے 401
السلام علی اللہ کہنا منع ہے 418
زرعت کہنا منع ہے 419
کسی کو طبیب کہنے کا عدم جواز 421
قبلہ رخ تھوکنے سے اللہ تعالیٰ کو اذیت ہوتی ہے 424
اعمال صالحہ کا وسیلہ پکڑنا مسنون ہے 434
نیک آدمی سے دعا کرانے کا وسیلہ جائز ہے 438
اللہ تعالیٰ کو مخلوق کے سامنے سفارشی کے طور پر پیش کرنا منع ہے 446
اللہ تعالیٰ کے سوا کسی اور کی قسم اٹھانا حرام اور شرک ہے 448
غیر اللہ کی قسم اٹھانے کو جائز یا صرف مکروہ قرار دینے کی دلیل 451
اہل کتاب سے قسم لینے کا طریقہ 458
قسموں کی حفاظت کرنا 464
غیر اللہ کو سجدہ کرنا حرام ہے 469
تبرک کی جائز صورتیں 478
تبرک کی ناجائز صورتیں 484
شفا صرف اللہ تعالیٰ دیتا ہے 490
جھاڑ پھونک کا بیان 491
دم کے کلمات علمائے حق سے پوچھے جائیں 495
مسنون وظائف 501
جس نے جادو کیا اس نے شرک کیا 510
علم نجوم کی ممانعت 524
اچھا شگون لینا جائز ہے 540
موت کے اعلان کا بیان 560
مرثیہ خوانی کی حیثیت 563
اللہ تعالیٰ کی نعمت کی ناشکری کفر ہے 571
شفاعت کا اثبات اور اس کی اقسام 576
اہل بیت رضی اللہ عنہم کی فضیلت 610
اختلاف کی مذمت 617
کفار سے مشابہت کی حرمت 628
نفاق اکبر کا بیان 636
نفاق اصغر کا بیان 639
خوارج اور ان کی خصلتیں 645
مسلمان حکمرانوں کے حقوق و فرائض 657
جہیمہ کی تردید 675
فرشتوں کا بیان 695
آسمانی کتابوں کا بیان 701
عذاب قبر اور اس کی نعمتوں کا بیان 707
حشر و نشر کا بیان 722
حساب کتاب اور بدلے کا بیان 727
حوض اور ترازو کا بیان 733
دوزخ کی ہولناکیاں 738
جنت کے نظارے 746

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
99.5 MB ڈاؤن لوڈ سائز

Categories
Islam اسلام تاریخ سپہ سالار قربانی قصص و واقعات

صالحین کرام کے دلچسپ اور ایمان افروز واقعات

صالحین کرام کے دلچسپ اور ایمان افروز واقعات

 

مصنف : ابو مسعود عبد الجبار سلفی

 

صفحات: 280

 

اسلامی تعلیمات کا یہ اعجاز ہے کہ ان کے ذریعے زندگی کے ہر شعبے میں انتہائی اعلیٰ درجے کے افراد پیدا ہوئے۔ چنانچہ اسلامی تاریخ اس امر پر شاہد ہے کہ مختلف ادوار میں بے مثال کردار اور خوبیاں رکھنے والے حکمران،علماء، سپہ سالار اور ماہرین فن موجود رہے،جن پر آج بھی انسانیت کا سر فخر سے بلند ہے۔ لیکن افسوس کہ بعض غیر محتاط اور متعصب مؤرخین نے اسلامی تاریخ کو اس طرح بگاڑا ہے کہ آج کی نئی نسل اپنے اسلاف سے بد ظن ہو چکی ہے اور ان کی روشن تاریخ کو اپنے ہی منہ سے سیاہ قرار دینے لگی ہے۔ زیر نظر کتاب ’’صالحین کرام کے دلچسپ اور ایمان افروز واقعات‘‘ مولانا ابومسعود عبدالجبارسلفی﷾ تاریخی معلومات پر مشتمل بڑی ہی دلچسپ کاوش ہے۔ انہوں نے اس کتاب میں ہمارے اسلاف کی شجاعت وبسالت، رافت ورحمت، فہم وفراست، جودوسخا، بدل وعطا، عفووحلم، حق گوئی وبیباکی، ہمدردی و غمگساری کے دلچسپ بے نظیر واقعات کو ایسے دل کش ادبی اسلوب میں بیان کیا ہے کہ قارئین ان واقعات کو اطمینان سے پڑھے بغیرسونا پسند نہ کریں اور انہیں یقین ہوجائے گایقیناً ہمارے اسلاف کے اندر یہی وہ خوبیاں تھیں جنہیں سن کر قیصر و روم اوراس کا فوجی دربار جھوم اٹھا تھا اور مان گیا تھا کہ یقیناً ان کی فتوحات کا سبب ان کی یہی خوبیاں ہیں۔

 

عناوین صفحہ نمبر
عرض مولف 5
ہم کون ہیں ملت اسلامیہ کےشاندار ماضی کی جھلکیاں 9
مسلمانان عالم کاقومی ترانہ 14
دانش مند خاتون ربع صدی سے زائد عرصہ تک میدان جہاد میں برسرپیکارمجاہد اسلام کی بیوی کاوجد آفرین اورسبق آموزکارنامہ 17
رزق حلال کی بارش ۔ابوبکرانصاری کی دیانت کابیش بہاصلہ 30
جہالت کی تاریک غاروں سےنور اسلام تک مفتوح ومقہور سمرقتدیوں سےعمربن عبدالعزیز کےعدل وانصا ف کاپر تاثیر تذکررہ 37
بجلی کاکڑکا۔سبط ابن جوزی کاتڑپا دینےوالا جہادی خطبہ 53
شیردل خاتون کی آرزو ئے شہادت ننھے مجاہد میسرہ اوراس کی والدہ کی شجاعت وبسالت کاوجدآفریں تذکرہ 60
شہید کےبیوہ کاایمان افروز خواب ۔رحمت بنت ابراہیم خوارزمی کاخواب میں اپنے شہید خاوند کےہاتھوں جنتی کھانا تناول کرنے کاایمان افروز واقعہ 64
گمنام مجاہد اسلام کااخلاص ۔نقاب پوش مجاہد اسلام کی لازوال قربانی اورقلعے کی فتح کاحیرت انگیز واقعہ 70
اصلاح کاسلیقہ ۔ابو القاسم عثمانی کی سلیقہ مندی کاادب آموز واقعہ 74
بےمثال حسن الجوار حضرات شیخین کریمین   اورسعید بن العاص کابے مثال حسن الجوار 78
شہادۃ الحق ۔امیر المومنین حضرت علی المرتضی کی جرات آفرین شہادۃ الحق 82
حضرت امیرمعاویہ ؓکااعتراف عظمت سیدعلی ؓ کےاوصاف جمیلہ کاولی اعتراف 87
ناگہانی مسرت ابووداعہ کی شادی کامسرت افرزاوالقعہ 89
غار والوں کی کہانی زندہ درگور مسافروں کی نجات کاحیرت انگیز تذکرہ 93
مظلوم کاانتقام مسافر خاتون اوراس کی معصوم بیٹیوں سے درندگی کرنےوالے کاملاح کااعبرت آموز اورالمناک انجام 105
عالم ربانی کی بےنیازی ۔شام کےمحدث کی خودداری کاایمان کاافروزواقعہ 112
افضل جہاد ۔فقیہان   شہرکی موجودگی میں حاکم کےسامنے کلمہ حق کی جرات رندانہ 118
حج مبرور ۔حضرت عبداللہ بن مبارک  کاایمان افروز اورتعجب انگیز سفر حج 125
گوہر نایاب کی واپسی۔بلند اقبال تاجر کا تڑپا دینےوالا حیرات انگیز واقعہ 134
رحم دل فاتحین ۔صلیبی مفتوحین سے صلاح الدین ایوبی کے عفو وکرم کادلاویزاورنصرانیوں کی درندگی کاالمناک تذکرہ 143
دیانت داری کاصلہ ۔ گمنام مرومومن کی دیانت داری کاایمان افروز وقعہ 155
بےمثال وفاداری ۔مومنون الرشید کےانسپکٹر پولیس کی کہانی اس کی اپنی زبانی 166
سہم مسموم ۔ دوشیزہ کی خاطر ایما ن سےہاتھ دھو بیٹھنے والے عابد وزاہدکی کہانی 172
بےمثال سخاوت ۔ سعید بن العاص ؓاورعبداللہ بن عامر کی فیاضی کاواقعہ 179
جنون علم ۔ محدث جلیل بقیبن مخلد اندلسی کےحصول علم کی داستان 184
ثری ٰ سےثریا تک۔قاضی ابویوسف کامام ابو حنیفہ کی زریں نصیحتیں 191
امام جعفر بن محمد ہاشمی کی سبق آموز نصیحتیں ۔پاکیزہ زندگی گزارنےکےاصول 198
امیرمدینہ کاعدل اونصاف ۔حضرت عمربن عبدالعزیز کےجداامجد مروان بن الحکم کےعدل وانصاف کانادر واقعہ 200
نوخیز مجاہد اسلام کاشوق شہادت 204
طوائفوں کی توبہ ۔حضرت شاہ اسماعیل شہید کےپرتاثیروعظ طلسمی اثر 215
زواج میمون ۔عراق کےچیف جسٹس کی پر لطف ازدواجی زندگی 232
استقامت کی برکات ۔نوجوان مجاہداسلام کی بےمثال استقامت 234
محدث خراسان کاایثار 241
پردہ پوشی 244
بےمثال وضع داری 248
مومنہ خاتون کی بےمثال استقامت 254
گورنر عراق کاحلم وکرم 259
مزدور کاایمان ویقین 263
بےمثال فقاہت 269
اصحاب الرسول کاحلم وکرم 272
اداب واحترام کی برکات 278

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
5.1 MB ڈاؤن لوڈ سائز

Categories
Islam اعمال حدیث وعلوم حدیث قرآن وعلوم قرآن

رباعیات قرآن و حدیث

رباعیات قرآن و حدیث

 

مصنف : انجینئر عبد المجید انصاری

 

صفحات: 327

 

یہ قرآن کریم کا اعجاز ہے کہ اس پر ہر دور میں الگ الگ انداز میں کام ہوا ۔تقریبا ڈیڑھ ہزارسال قرآن مجید نازل ہونے کوہیں لیکن قرآن مجیدکے نکتے اور رموزامڈے ہی چلے آرہے ہیں۔نئے سے نئے انداز میں اس پر کام سامنے آرہےہیں اور ان شاء اللہ قیامت تک یہ سلسلہ جاری رہے گا۔ زیرنظر کتاب ’’رباعیات قرآن وحدیث‘‘محترم انجینئر عبدالمجید انصاری صاحب کی تصنیف ہے۔جس میں انہوں نے قرآن وحدیث کے ذخیرے میں ان آیات واحادیث کوجمع کردیا ہے جن میں ان چیزوں کابیان ہے کہ جو قرآن وحدیث میں چار چار مرتبہ یا چار کی تعداد کے حوالے مذکور ہیں۔اس قبل مصنف موصوف کی ’’ثلاثیات قرآن وحدیث ‘‘کے نام سے   بھی   کتاب منظر عام پر چکی ہے جس میں انہوں نے قرآن کریم کی وہ آیات اور نبی کریم ﷺًکی وہ احادیث جمع کی تھیں جن میں 3؍3 چیزوں کا ذکر ہے۔اللہ تعالی ٰ ان کی تما م مساعی حسنہ کو قبول فرمائے۔ آمین

 

عناوین صفحہ نمبر
حرف اول 15
انتساب 16
پیش لفظ 17
حصہ اول بحوال قرآن مجید
سورۃ الفاتحہ میں اللہ تعالیٰ کے چار صفاتی نام 21
زمین میں خلیفہ بنانے کی خبر پر فرشتوں کی چار باتیں 22
سورۃ البقرہ میں ’’التواب الرحیم‘‘ کا چار بار ذکر 22
بنی ا سرائیل کو چار با ر مخاطب کیا گیا 23
قیامت کے دن چار چیزیں کام نہیں آئیں گی 24
سورۃ البقرہ میں بچھڑے کا چار ہا ذکر 24
بنی اسرائیل کے مغضوب ہونے کی چار وجوہات 25
ایک آیت میں چار مذاہب کا ذکر 26
’’اللہ علیم بالظلمین ‘‘ کا چار بار ذکر 27
’’محسن ‘‘ کا چار با ر ذکر 28
سورۃ ا لبقرہ میں ’’واسع علیم ‘‘ کا چار بار ذکر 29
نبی کریم ﷺ کی تعلیم و تزکیہ کے منصب کا چار بار ذکر 30
سورۃ البقرہ میں حضرت یعقوب ﷤کا چار بار ذکر 31
’’ہمارے اعمال ہمارے لیے اور تمہارے اعمال تمہارے لیے‘‘ کا چار بار ذکر 32
نبی کریم ﷺ کے چار فرائض منصبی 33
’’اللہ مع الصابرین ‘‘ کا چار بار ذکر 33
چار چیزیں کی حرمت 34
غذاؤں کی حرمت کا چار بار ذکر 35
کتاب اللہ کے احکام چھپانے اور انہیں تھوڑی قیمت پر بیچنے والوں کو چار قسم کا عذاب 37
چار آسمانی کتابیں 38
کفار کے چار بداعمال حرمت کے مہینوں میں جنگ کرنے سے بھی بڑے گناہ ہیں 39
’’غفور حلیم ‘‘ کا چار بار ذکر 40
ایلاء میں چار مہینوں کا تعین 41
ایک آیت میں ’’حدود اللہ ‘‘ کا چار با ر ذکر 42
طلاق قبل از خلوت پر چار احکام 42
حضرت ابراہیم ﷤ کے چار پرندے لینے کا حکم 43
’’عزیز ذوانتقام ‘‘ کا چار بار ذکر 44
اللہ تعالیٰ نے چار خاندانوں کو منتخب فرمایا 45
حضرت یحیی ﷤ کی چار فضیلتیں 46
حضرت عیسیٰ﷤ کی چار چیزیں سکھانے کا وعدہ 46
حضرت عیسیٰ﷤سے چار وعدے 47
حضرت ابراہیم ﷤ کے چار ا وصاف 47
’’طوعا کرھا‘‘ کا چار بار ذکر 48
حضرت محمدﷺ کا چار بار ذکر 49
ایک دعا میں چار باتیں 50
کامیابی کے لیے چار باتوں ذکر 51
تعداد ازواج چار تک محدود 51
نادان لوگوں کومال نہ دینے کے چار احکام 52
بدکاری کی مرتکب عورتوں پر چار آدمیوں کی گواہی 52
لونڈی سے نکاح کی چار شرائط 53
’’العلیم الخبیر ‘‘ کا چار بار ذکر 54
’’مختال فغور ‘‘ کے وصف میں چار باتیں 55
چار اشخاص کو تیمم کرنے کی اجازت 56
’’عفو غفور‘‘ کا چار بار ذکر 57
اسلامی نظام کے چار بنیادی اصول 58
چار انعام یافتہ گروہ 59
مومن کے قتل خطا کے چار قانون 59
مومن کے قتل عمد کی چار سزائیں 60
نبی کریم ﷺ پر چار انعامات 61
منافقین کا مومنین کے ساتھ ہونے کی چار شرائط 61
اصلی کافروں کے چار خواص 62
چار وجوہات سے یہودیوں پر حلال چیزیں حرام کر دی گئیں 63
چار صفات کی وجہ سے راسخ العلم اہل کتاب کے لیے بڑا اجر 63
حضرت ایوب﷤ کا چار بار ذکر 64
حضرت یونس ﷤کا چار بار ذکر 65
اہل کتاب کے لیے چار احکام 66
چار فرائض وضو 66
حضرت آدم ﷤ کے بیٹے کی اپنے قاتل بھائی سے چار باتیں 67
زمین میں فساد پھیلانے والوں کے لیے چار قسم کی سزا 68
ایک آیت میں تبلیغ اور عصمت سے متعلق چار باتیں 69
بنی اسرائیل کے چار اعمال کی وجہ سے دو انبیاء کرام کی لعنت 69
حلال و حرام میں چار باتوں کا حکم 70
ایک آیت میں چار شیطانی کام کا ذکر 70
شیطانی کام شراب اور جوئے کے چار نقصانات 71
لوگوں کو قائم رکھنے والی چار چیزیں 71
بتوں کو نذر کیے جانے والے چار جانور 72
’’علام الغیوب ‘‘ کا چار بار ذکر 73
حضرت عیسیٰ﷤ کے چار معجزات 74
مائدہ کی خواہش پر حضرت عیسیٰ﷤ کے حواریوں کی چار وضاحتیں 75
اللہ تعالیٰ کےسوال پر حضرت عیسیٰ﷤کے چار جواب 76
’’ ؓ ورضواعنہ ‘‘ کا چار بار ذکر 77
’’الحکیم الخبیر‘‘ کا چار بار ذکر 78
مشرکین کا چار قسم کا طرز عمل 79
قرآن مجید کی چار صفات 80
اللہ تعالیٰ کی اولاد کی تردید میں چار دلائل 81
مشرکین کے عذر مشیت الہٰی کے خلاف چار دلائل 81
مال کی حفاظت کے لیے چار احکام 82
موحد انسان کے چار افعال اللہ تعالیٰ ہی کے لیے ہیں 83
انسانوں کو چار اطراف سے گھیرنے کا شیطان کا اعلان 83
اللہ تعالیٰ چار اعمال کی وجہ سے جہنمیوں کو بھلا دے گا 84
’’خوف و طمع ‘‘ کا چار بار ذکر 84
سورۃ الاعراف میں چار انبیاء کرام کا حق تبلیغ ادا کرنے کا ذکر 85
حضرت شعیب ﷤ کی دعوت میں چار چیزیں 87
تکبر و تکذیب کے چار نتائج 88
حضرت موسیٰ﷤ کی ناراضگی پر حضرت ہارون ﷤ کی چار وضاحتیں 89
’’ارحم الراحمین ‘‘کا چار بار ذکر 90
کا میاب لوگوں کی چار صفات 91
اللہ تعالیٰ کے لیے ’’اسماء الحسنیٰ‘‘ کا چار بار ذکر 91
نبی کریم ﷺ کی چار صفات 92
مشرکین کے باطل معبودوں کی چار چیزیں میں بے بسی 93
جنگ بدر میں بارش کی چار اغراض 93
سورۃ الانفال میں ’’السمیع العلیم ‘‘ کا چار بار ذکر 94
اللہ تعالیٰ کے راستے سے روکنے پر خرچ کرنے والوں کے لیے چار سزائیں 95
مال غنیمت کے پانچ میں سے چار حصے مجاہدین کے لیے 96
’’منام ‘‘ کا چار بار ذکر 96
فضیلت میں صحابہ کرام کے چار گروہ 97
مشرکین کو چار ماہ کی مہلت 98
عہد شکنی پر مشرکین کو چار قسم کی سزا کا حکم 99
ہجرت او رجہاد کرنے والوں کی چار فضیلتیں 100
چار شرائط پر اہل کتاب سے جنگ کرنے کا حکم 100
حرمت والے مہینے 101
جہاد میں شریک ہونےوالے مسلمانوں کی چار قسمیں 102
نبی کریمﷺکی چار صفات 103
جہاد سے معذور چار شخص 104
مسجد ضرار بنانے کے چار مقاصد 105
جہنم میں جانے والی لوگوں کی چار خصلتیں 105
نیکی کرنےوالوں کے لیے چار چیزیں 106
بدی کرنے والوں کے لیے چار چیزیں 106
مشرکین کے اقرار توحیدمیں چار باتیں 107
ایک آیت میں قرآن مجید کی چار صفات 107
حضرت نوح ﷤ کی اپنی قوم کو چیلنج میں چار چیزیں 108
حضرت موسیٰ ﷤ اور ان کے بھائی کی طرف وحی میں چار احکام 109
حضرت یونس﷤کے واقعہ کا چار بار ذکر 109
سورۃھود میں چار انبیاء کرام کی توبہ استغفار کی دعوت 111
حضرت نوح ﷤ کی چار چیزیں کی تردید 113
حضرت لوط ﷤ کی اپنی قوم سے خطاب میں چار باتیں 113
ایک آیت میں چار قوموں پر عذاب کا ذکر 114
حضرت یوسف ﷤ کی اپنے بھائیوں سے چار باتیں 114
حضرت یعقوب ﷤ کےاپنے بیٹوں کو نصیحت میں چار باتیں 115
بھائیوں کی حضرت یوسف ﷤ سے چار باتیں 116
نبی کریم ﷺ کو چار باتوں کاحکم 116
نبی کریم ﷺ کو چار باتوں کےاعلان کاحکم 117
چار گروہ 117
بستی سے نکلتے وقت حضرت لوط﷤ کو چار احکام 118
سمندروں کے چار فوائد 118
آخرت کے بڑے اجر والوں کی چار صفات 119
’’العلیم القدیر ‘‘ کا چار بار ذکر 120
قرآن مجید کی چار صفات 121
مسلمانوں کی قسموں کو آپس میں فساد کا موجب بننے کے چار نقصانات 121
قرآن مجید کی چار صفات 122

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
10 MB ڈاؤن لوڈ سائز

Categories
Islam احکام ومسائل اسلام روزہ و رمضان المبارک عبادات نماز وتر و تہجد و تراویح اور سجدہ سہو

روزہ، تراویح اور زکوٰۃ کے متعلق اہم احکام و مسائل

روزہ، تراویح اور زکوٰۃ کے متعلق اہم احکام و مسائل

 

مصنف : محمد بن صالح العثیمین

 

صفحات: 67

 

روزہ ارکان اسلام میں سے ایک اہم ترین رکن ہے،جو اللہ تعالی نے تقرب الہی کے حصول کے لئے اہل ایمان کو ایک تحفہ دیا ہے۔تمام اہل علم کا اس بات پر اتفاق ہے کہ ماہ رمضان کا روزہ ہر عاقل وبالغ شخص پر فرض ہے۔جو شخص اس کی فرضیت کا انکار کرتا ہے وہ مرتد اور کافر ہے۔اس سے توبہ کرائی جائے گی ،اگر وہ توبہ کرلیتاہے اور اس کی فرضیت کا اقرار کر لیتا ہے تو ٹھیک ہے،ورنہ اسے مرتد ہونے کی وجہ سے قتل کر دیا جائے گا۔روزہ جہاں تقرب الہی کا ذریعہ ہے ،وہاں متعدد فوائد اور حکمتوں کا بھی حامل ہے۔اس سے انسان کے اندر صبر وتحمل اور برداشت کا مادہ پیدا ہوتا ہے۔غریبوں کی بھوک اور پیاس کا اندازہ ہوتا ہے اور انسان کی زندگی میں ڈسپلن کی تربیت ہوتی ہے۔یہی وجہ ہے کہ صبح سے بھوکا آدمی اپنے سامنے بے شمار مشروبات اور ماکولات کی موجودگی کے باوجود ٹائم سے ایک دو منٹ بھی پہلے روزہ افطار نہیں کرتا ہے،بلکہ ٹائم پورا ہونے کا انتظار کرتا ہے۔زیر تبصرہ کتاب” روزہ،تراویح اور زکوۃ سے متعلق اہم احکام ومسائل”سعودی عرب کے معروف عالم دین سماحۃ الشیخ محمد بن صالح العثیمین﷫ کی تصنیف ہے ،جس کا اردو ترجمہ مولانا عطاء الرحمن ضیاء اللہ نے کیا ہے۔مولف نے اس کتابچے میں رمضان المبارک جیسے عظیم الشان مہینے میں روزے سمیت کی جانے والی تراویح اور زکوۃ جیسی عبادات کے احکام ومسائل کو قرآن وسنت کی روشنی میں پیش کیا ہے۔تاکہ عامۃ الناس کو اپنے مسائل کے حل میں آسانی ہوسکے۔اللہ تعالی مولف کی ان محنتوں کو قبول فرمائے اور اس کتاب کو ہمارے لئے مفید بنائے۔آمین

 

عناوین صفحہ نمبر
مقدمہ 3
پہلی فصل: روزے کےحکم کے بیان میں 4
دوسری فصل: روزہ کی حکمتوں اور اس کے فوائد کے بیان میں 7
تیسری فصل مریض اور مسافر کے روزے کے حکم کے بیان میں 12
چوتھی فصل مفسدات صیام (روزہ توڑنے والی چیزیں) کے بیان میں 20
پانچویں فصل: تروایح کے بیان میں 27
چھٹی فصل: زکوٰۃ اور اس کے فوائد کے بیان میں 30
ساتویں فصل: زکوٰۃ کے مصارف کے بیان میں 42
آٹھویں فصل: زکوٰۃ فطر کے بیان میں 48
چند منتخب فتاوے 51
کیفیت زکوٰۃ کے متعلق ایک ضمیہ 57
فہرست موضوعات 67

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
1.5 MB ڈاؤن لوڈ سائز

Categories
Islam اہل حدیث روح عبادات

روح عبادت قرآن و حدیث کی روشنی میں

روح عبادت قرآن و حدیث کی روشنی میں

 

مصنف : عبد الرحمن عاجز ملیر کوٹلی

 

صفحات: 212

 

عام طور پر مشہور ہے کہ بس نماز،روزہ،حج زکوۃ عبادت ہے۔یہ صحیح ہے کہ یہ عبادت ہے ،لیکن یہ صحیح نہیں ہے کہ صرف یہی عبادت ہے۔عبادت کی بہت سی اقسام ہیں مثلا جہاد فی سبیل اللہ،امر بالمعروف والنہی عن المنکر،رشتہ داروں سے حسن سلوک،عام مسلمانوں سے تکلیف دور کرنا،رزق حلال کمانا ،یہ عبادت کی بے شمار صورتیں ہیں۔الغرض ہر وہ کام جسے کرنے کا اللہ نے حکم دیا ہو اسے بجا لانا ،اور جس کام سے منع کیا ہو اس سے رک جانا یہ سب عبادت ہے۔زیر تبصرہ کتاب “روح عبادت” جماعت اہل حدیث کے معروف عالم دین  کی تصنیف ہے ،جس میں محبت،اطاعت اور خشیت کو موضوع سخن بنایا گیا ہے،اور انہیں عبادت کی اساس اور روح قرار دیا  گیا ہے۔مولف فرماتے ہیں کہ جب تک کوئی شخص ہر چیز سے اور ہر ایک سے زیادہ اللہ تعالی سے محبت نہیں کرتا ،اس کی اطاعت نہیں کرتا ،اس کی خشیت نہیں رکھتا ،حقیقت میں وہ اللہ تعالی کی عبادت نہیں کر رہاہے، اوراپنی پیدائش کے مقصد سے انحراف کر رہا ہے۔جس کی بڑی ہولناک سزا بھی ہو سکتی ہے۔اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ مولف کی اس کاوش کو قبول فرمائے اوران کے میزان حسنات میں اضافہ فرمائےاور تمام مسلمانوں کو بدرجہ غایت اپنی محبت،اطاعت اور اپنی خشیت(خوف) کی نعمت سے سرفراز فرمائے۔آمین

 

عناوین صفحہ نمبر
حروف اول 12
انتساب 14
تبصرہ 15
روح عبادت میں درج شدہ آیات 15
روح عبادت محبت اطاعت خشیت 19
روح عبادت محبت 21
عبادت محبت کی صورت میں 22
سبحان اللہ 23
ذکر محبوب 25
اہل ایمان اللہ کی محبت میں بہت سخت ہوتے ہیں 25
انتہائی محبت کا حقدار 26
محبت کا معیار 27
نیکی کا مرتبہ محبوب کے اشارے پر محبوب چیز قربان 28
محب صادق کو محبوب کی تنبیہ 31
اللہ و رسول ﷺ کے مقابلہ میں اپنے عزیزوں اور مال سے محبت 31
کمال ایمان کی علامت 32
صبر و شکر 33
محبوب کی اطاعت و خشیت 33
محبت الہی کے لیے حضرت داؤد ؑ کی دعا 34
طلب محبت الہی کے لیے رسول اللہ ﷺ کی دعا 36
محبت کی علامات و شواہد 36
نفس کی تین قسمیں 39
نفس سماویہ کے ساتھ فرشتے محبت کرتے ہیں 41
محبوب کی نافرمانی 43
محبت کا عنوان 43
حزن یعنی غم 44
رسول اللہ ﷺ کا آٹھ چیزوں سے پناہ مانگنا 45
محبت کی امیں نوک سناں ہے 47
محبوب کے کلام سے محبت 48
تلاوت قرآن 48
محبوب کے گھر سے محبت 52
مسکن دیار حبیب ﷺ مدینہ منورہ 54
قائم و دائم پروردگار عالم سے محبت کرنے والے فانی دنیا سے محبت نہیں کرتے 58
اللہ سے محبت کرنے والے فانی دنیا سے محبت نہیں کرتے 59
آخرت سے غفلت انسان 59
دنیوی زندگی کی رونق 60
دنیا سے محبت اور آخرت سے غفلت 63
دنیا میں آخر کب تک 63
دنیا کی زندگی کو آخرت کی زندگی پر ترجیح دینا 64
جس نے دنیا سے محبت کی اس نے اپنی آخرت تباہ کی 66
دنیوی زندگانی چند دن کا سازو سامان ہے 67
دھوکا کا سرمایہ 67
دنیا میں ایسے رہو جسے کہ تو پردیسی ہے 68
اللہ کے رسول ﷺ اور دنیا 70
لمبی امید اور دنیا کی حرص 71
مومن کا قید خانہ اور کافر کی بہشت 72
مرغوبات کی محبت 74
دنیا کی قدر و قیمت 76
دنیا سے سفر آخرت کا خرچ لے لو 77
دنیا میں کتنا وقت صرف ہوا اور کتنا باقی ہے 77
اللہ کے لیے محبت اور اللہ تعالیٰ کے لیے نفرت 79
محبت او ربغض 80
اللہ تعالی کے لیے کسی سے محبت اللہ تعالیٰ کی تعظیم ہے 80
مقام محبت رسول ﷺ 81
میری عظمت کے لیے آپس میں محبت کرنے والے 82
تکمیل ایمان کی علامت 83
رحم وکرم کی تصویر 84
اللہ کو سب سے زیادہ محبوب عمل 84
میری محبت ان پر واجب ہو گی 85
اللہ تعالی کا محبوب ترین بندہ 86
جو شخص دوسرے سے اللہ تعالیٰ کے لیے زیادہ محبت کرتا ہے 87
جو اپنے لیے پسند کرو وہی دوسروں کے لیے پسند کرو 88
تم میں سے اس وقت تک کوئی مومن نہیں 89
ایمان کی پائیداری کڑی 90
آسمانی فرشتہ انسانی شکل میں 91
مریض کی عیادت کا ثواب 92
ستر ہزار فرشتوں کی دعائیں 93
آپس میں محبت کرنے والوں کے لیے جنت میں محلات 94
اللہ کن لوگوں سے محبت کرتا ہے اور کن لوگوں سے نفرت 96
اللہ احسان کرنے والوں سے محبت کرتا ہے 97
اللہ عہد پورا  کرنے والوں سے محبت کرتا ہے 98
اللہ صبر کرنے والوں سے محبت کرتا ہے 99
اللہ توکل کرنے والوں سے محبت کرتا ہے 100
مومنوں کو چاہیے کے وہ اللہ پر بھروسہ کریں 102
اگر تم مومن ہو تو صرف اللہ پر بھروسہ کرو 102
اللہ پر توکل مشکلات کا حل 103
اللہ  اپنی راہ میں لڑنے والوں سے محبت کرتا ہے 104
اللہ انصاف کرنے والوں سے محبت کرتا ہے 105
اللہ پرہیز گاروں سے محبت کرتا ہے 105
اللہ پاک رہنے  والوں سے محبت کرتا ہے 107
اللہ توبہ کرنے والوں سے محبت کرتا ہے 108
اللہ کن لوگوں سے محبت نہیں کرتا 111
اللہ تعالیٰ حد سے نکل جانے والوں سے محبت نہیں کرتا 111
اللہ تعالیٰ  فساد کرنے  والوں سے محبت نہیں کرتا 112
اللہ تعالیٰ  فضول خرچی کرنے  والوں سے محبت نہیں کرتا 112
اللہ تعالیٰ  خیانت کرنے  والوں سے محبت نہیں کرتا 113
اگر تمہارے باپ اور بھائی کفر سے محبت کریں تو تم ان سے محبت نہ کرو 114
عبادت اطاعت کی صورت میں 117
اطاعت عبادت کی اساس 118
اللہ اور رسول ﷺ کی اطاعت کرو 119
اللہ اور رسول ﷺ کی اطاعت کرو تاکہ تم پہ رحم کیا جائے 120
عظیم کامیابی 120
بہترین دوست 121
حق عبادت 123
انعام  و اکرام کا مستحق 124
حقیقی راحت 124
رسول اللہ کی اطاعت 125
یوم آخرت پر ایمان 125
پروردگار کی قسم یہ لوگ مومن نہیں 128
رسول کریم ﷺ سے زیادہ کوئی متقی نہیں 132
آپ ﷺ حاکم عادل بھی تھے 133
حضرت زبیر ؓ اور انصاری کے کھیت کا قصہ 134
اللہ و رسول ﷺ کے بلانے پر فورا جواب دو ہم حاضر ہیں 135
سنتے ہوئے کہنا ہم نہیں سن رہے 136
اہل ایمان کی علامت 137
عمل کے لیے نمونہ تقلید 138
اتباع سنت 139

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
5.8 MB ڈاؤن لوڈ سائز