Categories
Islam اسلام توحیدوشرک سلفی علماء

شرک کا مرتکب کافر ہے

شرک کا مرتکب کافر ہے

 

مصنف : شیخ الاسلام محمد بن عبد الوہاب

 

صفحات: 42

 

شیخ الاسلام ،مجدد العصر محمد بن عبد الوہاب ﷫ کی شخصیت کسی تعارف کی محتاج نہیں ہے۔آپ ایک متبحر عالم دین،قرآن وحدیث اور متعدد علوم وفنون میں یگانہ روز گار تھے۔آپ نے اپنی ذہانت وفطانت اور دینی علوم پر استدراک کے باعث اپنے زمانے کے بڑے بڑے علماء دین کو متاثر کیا اور انہیں اپنا ہم خیال بنایا۔آپ نے قرآن وسنت کی توضیحات کے ساتھ ساتھ شرک وبدعات کے خلاف علمی وعملی دونوں میدانوں میں زبر دست جہاد کیا۔ آپ نے متعدد کتب تصنیف فرمائیں اور شرک وبدعات کے خلاف میدان کارزار میں کارہائے نمایاں سر انجام دئیے۔آپ نے خالصتا کتاب وسنت کی دعوت کو عام کیا اور لوگوں کو شرک وبدعات سے دور کرنے کے لئے کتب لکھیں۔آپ کی من جملہ کتب میں سے ایک زیر تبصرہ یہ کتاب (شرک کا مرتکب کافر ہے) ہے۔جو آپ کی عربی کتاب (کشف الشبہات فی التوحید) کا اردو ترجمہ ہے۔ترجمہ کرنے کی سعادت محترم ابو بکر صدیق سلفی نے حاصل کی ہے۔مسائل توحید پر یہ آپ کی یہ ایک بہترین کتاب ہے۔ان کتابوں کی تدوین وتالیف کا عظیم مقصد شیخ الاسلام محمد بن عبد الوہاب ﷫ کے پیش نظر یہ تھا کہ دنیائے اسلام کو اسلام کی اصل تعلیمات سے روشناس کروایا جائے ،اور وہ عقائد ورسم ورواج،جن کی تنسیخ کے متعلق قرآن وسنت اور آثار صحابہ سے ثبوت فراہم ہوتا ہے ،دلائل وبراہین سے قطعیت کے ساتھ ان کو رد کر دیا جائے۔اور صرف ان واضح احکامات پر ایمان وعمل کی اساس قائم کی جائے جو مسلمانوں کے لئے فلاح و خیر اور نجات اخروی کا باعث ہوں۔چنانچہ انہوں نے اپنی کتب میں ان تمام مسائل پر مدلل گفتگو کی ہے اور کسی قسم کے تعصب وعناد کے بغیر بہت ہی سادہ ودلنشیں پیرائے میں قرآن وحدیث کا نچوڑ نکال دیا ہے۔یہی وجہ ہے کہ اہل حق ،جو گروہی مفاد اور مذہبی تعصب نہیں رکھتے ہیں ،ان کتب کے پیش کردہ حقائق سے استفادہ کر کے اصل اسلامی تعلیمات یعنی کتاب وسنت کا راستہ اختیار کرتے رہے ہیں ،اور ان شاء اللہ آئندہ بھی کرتے رہیں گے۔اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ مولف موصوف کی ان تمام خدمات کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور ان کے میزان حسنات میں اضافہ فرمائے۔آمین

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
1.5 MB ڈاؤن لوڈ سائز

Categories
Islam اسلام زبان سیرت علماء

شیخ محمد بن عبد الوہاب کی سیرت ، دعوت اور اثرات

شیخ محمد بن عبد الوہاب کی سیرت ، دعوت اور اثرات

 

مصنف : جمال الدین زر ابوزو

 

صفحات: 381

 

شیخ الاسلام ،مجدد العصر محمد بن عبد الوہاب ( 1703 – 1792 م) کی شخصیت کسی تعارف کی محتاج نہیں ہے۔آپ ایک متبحر عالم دین،قرآن وحدیث اور متعدد علوم وفنون میں یگانہ روز گار تھے۔آپ نے اپنی ذہانت وفطانت اور دینی علوم پر استدراک کے باعث اپنے زمانے کے بڑے بڑے علماء دین کو متاثر کیا اور انہیں اپنا ہم خیال بنایا۔آپ نے قرآن وسنت کی توضیحات کے ساتھ ساتھ شرک وبدعات کے خلاف علمی وعملی دونوں میدانوں میں زبر دست جہاد کیا۔آپ متعدد کتب کے مصنف ہیں۔جن میں سے ایک کتاب’’کتاب التوحید‘‘ بڑی معر وف ہے۔شیخ موصوف کی  حیات وخدمات سے متعلق مختلف اہل علم نے عربی اردو زبان میں متعدد   کتب تصنیف کی ہیں ۔زیر نظر کتاب’’ شیخ  محمد بن عبد الوہاب  کی سیرت ،دعوت اور اثرات‘‘جمال الدین زرا بوزو کی عربی  کتاب  محمد بن عبد الوهاب حیاته تعالیمه وتأثيره کا اردو ترجمہ ہے ۔اردو ترجمہ کا فریضہ  اسد اللہ عثمان المدنی صاحب نے انجام دیا ہے۔ مصنف کی یہ کتاب ان کی اصل کتاب’’ امام محمد بن عبد الوہاب کی سیرت، دعوت اور اثرات‘‘ کااختصار شدہ نسخہ ہے۔اصل کتاب میں مذکور بہت ساری تفصیلات  ترک کرنےکے علاوہ طویل بحثوں کو مختصر کردیا گیا ہے اور شیخ محمد بن عبد الوہاب سےمتعلق انگریزی مواد زیر مطالعہ کتاب سے یکسر حذف کر کے تمام موضوعات کو مختصر اور جامع انداز میں پیش کرتے ہوئے شیخ محمد بن عبدالوہاب رحمہ اللہ کی سوانح حیات اور تعلیمات کو منصفانہ طور پر صحیح انداز میں مستند مصادر ومراجع سے اخذ کر کے پیش کرنے کی  کوشش کی  گئی ہے۔اللہ  تعالیٰ شیخ  محمد بن عبد الوہاب کی مرقد پر اپنی رحمت کی برکھا برسائے اور انہیں  جنت الفردوس  میں اعلی  ٰ  وارفع مقام عطا فرمائے ۔آمین 

 

عناوین صفحہ نمبر
نبذۃ مختصرۃ عن الکتاب 5
تعارف 6
شیخ محمد بن عبدالوہاب رحمہ اللہ کاخاندان اورابتدائی زندگی 14
خارجی دشمن 67
شیخ محمدبن عبدالوہاب کی وفات 84
شیخ محمد بن عبدالوہاب کی شخصیت 88
شیخ محمد کی کوششوں کےنتائج 101
3۔شیخ کی اہم اصلاحی تعلیمات 105
شیخ کےدورمیں اسلام 105
شیخ محمد بن عبدالوہاب اورعقیدہ 119
شیخ کاطریقہ کار 119
شیخ محمد اورمسئلہ مسلمانیت 134
شیخ محمد بن عبدالوہاب اورفقہ اسلامی،اجتہاداوراندھ تقلید 141
شیخ محمد بن عبدالوہاب اوردعوت امربالمعروف ونہی عن المنکر 152
اول ترین مسائل 156
شیخ محمد اورامربالمعروف ونہی عن المنکر کاعمل انجام دینےوالے کاصفات 158
خلاصہ 166
4۔شیخ محمد کی تاثیراوراثرات ’’وہابی‘‘اور’’وہابیت‘‘کےالفاظ پرایک نوٹ 168
نجدکےباہر شیخ محمد کےاثرات 179
دعوت شیخ محمد کی تاثیر سے متعلق چند تمہیدی باتیں 179
عرب علاقے 193
صحرائے افریقہ 207
برصغیر ہندوپاک 212
جنوب مشرقی ایشیاء 219
خلاصہ 224
5۔شیخ محمد بن عبدالوہاب پرتنقید اورالزامات کاجائزہ 225
1۔یہ الزام کہ شیخ محمد نےنبوت کادعوی کیا 226
2۔یہ الزام کہ شیخ محمد نےرسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی توہین کی 231
لوگوں کودائرہ اسلام سے خارج کرنےاوران سے جنگ کرنےکامسئلہ 236
3۔یہ الزام کہ شیخ محمد نے چند غیر کفریہ باتوں کوکفرقراردیا 243
4۔یہ الزام کہ شیخ محمد نے خلافت عثمانیہ کےخلاف بغاوت کی 255
مسئلہ توسّل اورغیراللہ سے استعانت 259
انہدام مزارات اورزیارت قبورکے مسائل 273
خلاصہ 277
شیخ کی سیرت آج کی دنیا کےلئے سبق 289
نظریاتی اورعملی طورپراپنے عقیدے کی اصلاح سے آغاز کرنےکی اہمیت 294
فسق وجہالت کےانتشار کےباوجودعدم مایوسی 298
ہرایک کےلئے تعلیم کی اہمیت 303
اللہ پرکامل بھروسہ کرتے ہوئے دنیوی اسباب کو اختیار کرنا 312
دعوت کےلئے پُشت پناہی کی ضرورت 318
بنیادی عقائد پرسمجھوتاکرنےسے انکار 325
حوالہ جات 373

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
11.8 MB ڈاؤن لوڈ سائز

Categories
Islam اسلام تاریخ تاریخ اسلام دعوت و تبلیغ سیرت علماء

شیخ محمد بن عبد الوہاب اور انکی دعوت

شیخ محمد بن عبد الوہاب اور انکی دعوت

 

مصنف : عبد العزیز بن عبد اللہ بن باز

 

صفحات: 42

 

شیخ الاسلام ،مجدد العصر محمد بن عبد الوہاب ﷫( 1703 – 1792 م) کی شخصیت کسی تعارف کی محتاج نہیں ہے۔آپ ایک متبحر عالم دین،قرآن وحدیث اور متعدد علوم وفنون میں یگانہ روز گار تھے۔آپ نے اپنی ذہانت وفطانت اور دینی علوم پر استدراک کے باعث اپنے زمانے کے بڑے بڑے علماء دین کو متاثر کیا اور انہیں اپنا ہم خیال بنایا۔آپ نے قرآن وسنت کی توضیحات کے ساتھ ساتھ شرک وبدعات کے خلاف علمی وعملی دونوں میدانوں میں زبر دست جہاد کیا۔آپ متعدد کتب کے مصنف ہیں۔جن میں سے ایک کتاب (کتاب التوحید) ہے۔مسائل توحید پر یہ آپ کی بہترین کتابوں میں سے ایک ہے،اور سند وقبولیت کے اعتبار سے اس کا درجہ بہت بلند ہے۔ شیخ موصوف کی دعوتی تحریک تاریخ اسلام کی ان تحریکوں میں سے ہے جن کو بہت زیادہ مقبولیت وشہرت حاصل ہوئی ۔اور یہی وجہ ہےکہ دنیائے اسلام کےہرخطہ میں میں ان کے معاندین ومؤیدین بہت کافی تعداد میں موجود ہیں ۔ زیر تبصرہ رسالہ’’ شیخ محمد بن عبدالوہاب﷫ اوران کی دعوت‘‘ شیخ عبد العزیز بن عبداللہ بن باز﷫ کی الجامعۃالاسلامیۃ مدینہ منورہ میں ایک تقریر کا ترجمہ ہے جو انہو ں نےیونیورسٹی کےہال میں علماء وطلبہ کےایک مجمع میں کی تھی اور بعد میں ٹیپ ریکارڈر سے تحریر میں لایاگیا ۔شیخ ابن باز ﷫ نے اپنی اس تقریر میں شیخ الاسلام محمد بن عبدالوہاب کی سوانح حیات اور انکی دعوت کو جامع الفاظ میں پیش کیا ہے۔اس رسالہ پر مدینہ یونیورسٹی کے استاد عطیہ محمد سالم نے جامع تقدیم وتعلیق فرمائی اور اس میں شیخ ابن باز ﷫ کا بھی مختصر تذکرہ وتعارف پیش کیا ہے۔اس اہم رسالہ کاترجمہ مولانا عبد العلیم بستوی نے کیا۔ محدث روپڑی﷫ کےتلمیذ رشید جناب ابو السلام محمد صدیق آف سرگودھا کےقائم کردہ ’’ادارہ احیاء السنۃ ‘‘ نے 1973ء میں اسے شائع کیا۔

 

عناوین صفحہ نمبر
عرض مترجم 3
پیش لفظ 4
شیخ ابن باز 7
پیدائش 8
تعلیم 9
شیخ محمد بن عبد الوہاب 13
شیخ کے سیرت نگار 13
پیدائش اور تعلیم و تربیت 15
ابتداء دعوت اور سازش قتل 17
دعوت سے قبل اہل نجد کی حالت 18
اظہار حق 19
جذبہ ایمان 21
امیر درعیہ کی بیعت 22
مخالفین کی تین قسمیں 27
وفات اور اس کے بعد 29
دعوت حق بسوئے حجاز 32
ترکی اور مصری فوجوں کی یلغار 33
حقیقت دعوت 35
حجاز میں دوبارہ داخلہ 36

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
2.1 MB ڈاؤن لوڈ سائز

Categories
Islam اسلام تاریخ سیرت علماء فقہ

شیخ محمد بن عبد الوہاب کی تصانیف کا انتخاب

شیخ محمد بن عبد الوہاب کی تصانیف کا انتخاب

 

مصنف : ڈاکٹر عبد العزیز بن عبد الرحمن السعید

 

صفحات: 369

 

شیخ الاسلام ،مجدد العصر محمد بن عبد الوہاب ﷫ کی شخصیت کسی تعارف کی محتاج نہیں ہے۔آپ ایک متبحر عالم دین،قرآن وحدیث اور متعدد علوم وفنون میں یگانہ روز گار تھے۔آپ نے اپنی ذہانت وفطانت اور دینی علوم پر استدراک کے باعث اپنے زمانے کے بڑے بڑے علماء دین کو متاثر کیا اور انہیں اپنا ہم خیال بنایا۔آپ نے قرآن وسنت کی توضیحات کے ساتھ ساتھ شرک وبدعات کے خلاف علمی وعملی دونوں میدانوں میں زبر دست جہاد کیا۔شیخ نے اپنی دعوت پر عقائدکی اصلاح پر سب سے زیادہ زور دیا ہے اور اس سلسلے میں کئی کتب تصنیف کی ہیں ۔شیخ الاسلام محمد بن عبد الوہاب کی تصنیفات کاجائزہ لینے سے معلوم ہوتا ہے کہ انہوں نےاجتہاد او راستنباط کے ہر علم اور فن میں طبع آزمائی کی ہے ۔ آپ نے قرآن کی فضیلت اور قرآنی علوم پر بھی قلم اٹھایا ۔ قرآن کے بعض مقامات کی تفسیر بھی کی اور کسی حد تک اجتہاد کو ترجیح دی ۔شیخ محمد بن عبدالوہاب نے علم فقہ کے ابواب کے مطابق احادیث نبوی کو پانچ جلدوں میں جمع کیا اور فقہ کی کتابوں کا بڑا عمیق مطالعہ کیا اور اس موضوع پر چند کتابیں مرتب کیں۔علم فقہ کی بعض آراء کاتنقیدی جائزہ بھی لیا اور چند مسائل میں اپنا اجتہاد پیش کیا اور بنیادی اصولوں کے بارے میں بھی قلم اٹھایا۔ سیرت ابن ہشام کو مختصر کیا اور اس میں دعوت اور جہاد کے موضوع پر تھوڑا بہت اضافہ کیاا ور زاد المعاد کی تلخیص بھی کی ۔ زیر تبصرہ کتاب شیخ الاسلام محمد بن عبدالوہاب ﷫کی مؤلفات کے انتخاب کا اردو ترجمہ ہے ۔ یہ انتخاب ڈاکٹر عبدالعزیز بن عبد الرحمٰن السعید نے ’’ مختارات من مؤلفات الشیخ محمد بن عبد الوہاب‘‘ کے نام سے مرتب کیا ۔یہ کتاب اپنے اندر بہت سارے موضوعات لیے ہوئے ہے ۔ ان میں قرآن وحدیث، توحید ، سیرت نبوی، حق وصداقت پر مبنی واقعات، تاریخ فقہ اورخطوط ورسائل سے متعلق جامع انتخاب ہے ۔اس انتخاب سے شیخ محمد بن عبد الوہاب کی تعلیمات اور ان کے تبلیغی مقاصد پر گہری روشنی پڑتی ہے ۔اس کتاب کو عربی سے اردو قالب میں ڈھالنے کے فرائض جامعۃ الامام محمد بن سعود الاسلامیہ ،الریاض کے استاد ڈاکٹر سمیر عبدالحمید ابراہیم نے انجام دئیے ہیں ۔

 

عناوین صفحہ نمبر
پیش لفظ ازچانسلر امام محمد بن سعود اسلامک یونیورسٹی
پیش لفظ اس مترجم 6
پیش لفظ از مرتب 8
قرآن کریم کی تفاسیر کاانتخاب
قرآن کی تلاو ت اوراس کےسیکھنے  سکھانے کی فضیلت 11
علماء قرآن کی تعظیم وتکریم 14
قرآن کریم کے سیکھنے سمجھنے اورسننے اوارس کےنہ پڑھنے والوں کےبارے میں 15
قرآن آیت کوتشریح 17
قرآن کی کی آڑ میں گناہ  کرنے والا 18
تفسیر بالرائے آنےوالوں بنانے  کےبارے میں 20
قرآن کو ذریعہ معاش بنانے  کےبارے میں 21
قرآن سے توجہی برتنے والوں کےبارے میں 22
قرآن کےعلاوہ کسی اور ہدایت چاہنے والے کےبارےمیں 22
قرآن میں غلو کرنے کابیان 24
ہدایت کی کھوج میں لگنے رہنے والوں کےبارے میں 25
قرآن مجید کےبارے میں بغیر علم کےمحض اپنی عقل سےکلام کرنے والوں کےبارے میں 26
قرآن کےسلسلہ میں کج بحشی کرنے کابیان 27
قرآن میں لفظ یامعنوں کےاختلاف کابیان
جب تمہارے درمیان اختلاف ہوتو اٹھ کٹھرے ہوں 28
ایک آیت کی تشریح 29
خوش الحانی سےقرآن پڑھنے کابیان 30
سورہ الفاتحہ 31
سورہ بقرہ کی بعض آیات کی تشریح 41
سورہ آل عمران  کی بعض  آیات کی تفسیر 48
سورہ طہ کی بعض آیات کی تفسیر 51
کچھ احادیث نبوی کےبارے میں 57
کتاب الصلوۃ
شیخ محمد بن عبدالوہاب اورعقیدہ 62
کتا ت التوحید
توحید کی فضیلت اوریہ کہ توحید گناہوں  کومٹا دیتی ہے 68
حقیقت  کی توحید اختیار کرنےوالا حسباب کے  بغیر جنت میں داخل ہوجائے گا 70
شرک سے ہوشیار رہنا ضروری ہے 72
بعض شبہا ت کاازالہ 75
 دین اسلام کے تین اصول 103
اللہ کی عبادت 118
چھ عظیم اورمفید اصول
سیرت نبوی
سیرت نبوی کےچھ اہم پہلوؤں کی تشریح 127
حلف الفضول کاواقعہ 155
مرتدین سےجنگ 169
بنی عبید القداح کاواقعہ 177
تاتاریوں کاواقعہ 179
شیخ محمد بن عبدالوہاب اورفقہ 181
قواعد فقہ اوراس کے اصول
پانی کے بارے میں 184
مسائل کاطریقے 189
اجتہاد اور اس سے متعلق امور 194
نماز کےلئے جانے کےآداب 230
نماز پڑھنے کاطریقہ 231
نفل نمازیں 245
نماز باجماعت 252
وقف  کے بارےمین 257
شیخ محمد بن عبدالوہاب کےرسائل کاانتخاب
اہل قصیم کےاستسقاء پرشیخ کے اپنے عقیدے کی وضاحت 268
شام کےشیخ خاتمل آل مزید کےنام شیخ محمد بن عبدالوہاب کاخط 274
منجانب محمد بن عبدالوہاب بنام عبدالرحمن بن عبداللہ 277
شہرمکہ کےتمام علماء کےنام شیخ کامکتوب 281
مدینہ کے ایک جید عالم کےنام شیخ کامکتوب 284
ابن صباح کےنام 291
عبداللہ بن سحیم کےنام 296
محمد بن عبدالوہاب کی جانب سےعبداللہ بن محمد ﷾ کےنام 313
شیخ محمد بن عبدلوہاب  کےخطبات کاانتخاب 232
شیخ محمد بن عبدالوہاب کاپہلا خطبہ
شیخ کاایک اورخطبہ 335
شیخ محمدبن عبدالوہاب کاایک خطبہ 337
ایک اورخطبہ 339
خطبہ رمضان 341
آخر رمضان میں خطبہ 343
خطبہ عیدالفطر 246
آخری خطبہ 349
خطبہ ترغیب حج 352
خطبہ عیدالاضحی 354
ایک اورخطبہ 358
دسویں ذی الحجہ کاخطبہ 360
اختتام 362

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
7.8 MB ڈاؤن لوڈ سائز

Categories
Islam سیرت علماء

سیرت شیخ محمد بن عبد الوہاب

سیرت شیخ محمد بن عبد الوہاب

 

مصنف : عبد العزیز بن عبد اللہ بن باز

 

صفحات: 48

 

شیخ الاسلام ،مجدد العصر محمد بن عبد الوہاب ﷫ کی شخصیت کسی تعارف کی محتاج نہیں ہے۔آپ ایک متبحر عالم دین،قرآن وحدیث اور متعدد علوم وفنون میں یگانہ روز گار تھے۔آپ نے اپنی ذہانت وفطانت اور دینی علوم پر استدراک کے باعث اپنے زمانے کے بڑے بڑے علماء دین کو متاثر کیا اور انہیں اپنا ہم خیال بنایا۔آپ نے قرآن وسنت کی توضیحات کے ساتھ ساتھ شرک وبدعات کے خلاف علمی وعملی دونوں میدانوں میں زبر دست جہاد کیا۔آپ نے متعدد کتب تصنیف فرمائیں اور شرک وبدعات کے خلاف میدان کارزار میں کارہائے نمایاں سر انجام دئیے۔آپ نے خالصتا کتاب وسنت کی دعوت کو عام کیا اور لوگوں کو شرک وبدعات سے دور کرنے کے لئے کتب لکھیں۔زیر تبصرہ کتاب(سیرت شیخ محمد بن عبد الوہاب﷫) سعودی عرب کے مفتی اعظم اور معروف عالم دین فضیلۃ الشیخ عبد العزیز بن عبد اللہ بن باز ﷫کی ایک تقریر پر مشتمل ہے،جو انہوں نے مدینہ یونیورسٹی کے طلباء سے خطاب کرتے ہوئے ارشاد فرمائی تھی۔شیخ ابن باز ﷫اس وقت مدینہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر تھے۔اس خطاب میں انہوں نے شیخ الاسلام ،مجدد العصر محمد بن عبد الوہاب ﷫ کی سیرت اور حالات زندگی کو مختصر مگر جامع انداز میں پیش کیا ہے،اور ان کی دینی واسلامی خدمات پر روشنی ڈالی۔جسے بعد میں کتابچے میں شکل میں طبع کر دیا گیا۔اس کا اردو ترجمہ کرنے کی سعادت محترم شیخ عبد الحلیم بستوی نے حاصل کی ہے۔اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ مولف﷫ اور شیخ الاسلام ،مجدد العصر محمد بن عبد الوہاب﷫ دونوں اہل علم کی قبروں کو منور فرمائے اور انہیں جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے۔آمین

 

عناوین صفحہ نمبر
عرض ناشر 3
دعوت و سیرت 5
شیخ کے سیرت نگار 6
پیدائش اور تعلیم و تربیت 8
ابتداء دعوت اور سازش قتل 11
دعوت سے پہلے اہل نجد کی حالت 14
اظہار حق 15
جذبہ ایمان 19
دعوت کا نیا مرکز درعیہ 24
دعوت کے مخالفین 27
وفات اور اس کے بعد 34
دعوت حق بسوئے حجاز 38
ترکی اور مصری فوجوں کی یلغار 40
حقیقت دعوت 43
حجاز میں دوبارہ داخلہ 45

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
7.3 MB ڈاؤن لوڈ سائز

Categories
Islam اسلام روزہ و رمضان المبارک نصابی کتب

روزہ (مطالعہ حدیث کورس)

روزہ (مطالعہ حدیث کورس)

 

مصنف : حبیب الرحمن

 

صفحات: 35

 

انیسویں اور بیسویں صدی میں غیر مسلم مستشرقین Goldzehar اور Guillau me وغیرہ نے دین اسلام کے دو بنیادی ماخذ میں سے ایک کو موضوع تحقیق بناتے ہوئے مغربی ذرائع علم اور اپنے زیر تربیت مسلم محققین کو بڑی حد تک یہ بات باور کرا دی کہ حدیث کی حیثیت ایک غیر معتبر تاریخی بلکہ قیاسی بیان کی سی ہے، اس میں مختلف محرکات کے سبب تعریفی و توصیفی بیانات کو شامل کر لیا گیا ہے اور بہت سی گردش کرنے والی افواہوں کو جگہ دے دی گئی ہے۔ اس سب کے پیچھے یہ مقصد کار فرما تھا کہ دینی علوم سے غیر متعارف ذہن اس نہج پر سوچنا شروع کر دے کہ ایک مسلمان کے لیے زیادہ محفوظ یہی ہے کہ وہ قرآن کریم پر اکتفا کر لے اور حدیث کے معاملہ میں پڑ کر بلاوجہ اپنے آپ کو پریشان نہ کرے۔ اس غلط فکر کی اصلاح الحمد للہ امت مسلمہ کے اہل علم نے بروقت کی اور اعلیٰ تحقیقی و علمی سطح پر ان شکوک و شبہات کا مدلل، تاریخی اور عقلی جواب فراہم کیا۔ دعوۃ اکیڈمی اسلام آباد کی جانب سے مطالعہ حدیث کورس ایک ایسی کوشش ہے جس میں مستند اور تحقیقی مواد کو سادہ اور مختصر انداز سے 24 دروس میں مرتب کیا گیا ہے۔ اس وقت آپ کے سامنے مطالعہ حدیث کا ساتواں یونٹ ہےجس میں روزہ کی اہمیت، فضیلت، فرضیت، روزہ کے احکام ماہ رمضان کے فضائل، اعتکاف کے احکام، نفلی روزے اور صدقہ فطر سے متعلق احادیث اور ان کا مفہوم پیش کیا گیا ہے۔ اس یونٹ کے مطالعہ کے بعد آپ دین اسلام کے بنیادی رکن روزہ اور اسلام کی ایک فرض عبادت کی حقیقت اور اہمیت سے آگاہی حاصل کر سکیں گے۔

 

عناوین صفحہ نمبر
پیش لفظ 5
تعارف 7
آیات قرآنی 8
احادیث نبوی 9
رمضان کے فضائل وبرکات 9
رمضان کی آمد پر رسول اللہ ﷺ کی سخاوت 9
رمضان کی آمد پر فرشتوں کی منادی 10
قیام رمضان کا اجر 14
بلاعذر رمضان کا ایک روزہ چھوڑ دینے کا نقصان 14
روزہ کے اصل مقاصد تقویٰ اور پرہیزگاری 15
رمضان سے ایک دو دن پہلے روزہ رکھنے کی ممانعت 16
سحری وافطاری کے بارے میں احکام وہدایات 17
افطار میں جلدی کرنے کی تاکید 18
سحری اور اذان کے درمیان وقفہ 18
افطار کس چیز سے بہتر ہے 19
افطار کی دعا 19
روزہ کی شفاعت 19
وہ ایام جن میں روزہ رکھنے کی ممانعت ہے 20
وہ ایام جن میں روزہ رکھنا مکروہ ہے 21
سفر میں روزہ 21
کن صورتوں میں روزہ رکھنے کا حکم ہے 22
بھول کر کھا پی لینے کی صورت میں روزہ کا حکم 22
رمضان کے عشرہ اخیر کی فضیلت 23
لیلۃ القدر کی دعا 24
اعتکاف 24
اعتکاف کے احکام 25
رویت ہلال 26
شہادت سے چاند کا ثبوت 27
نفلی روزے 28
خلاصہ 30
روزے کا مقصد،فوائد اور عملی زندگی پر اثرات 30
فہرست مراجع 32

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
1 MB ڈاؤن لوڈ سائز

Categories
Islam اسلام اعمال توحیدوشرک زبان سنت علماء

قرۃ عیون الموحدین جلد دوم

قرۃ عیون الموحدین جلد دوم

 

مصنف : عبد الرحمن بن حسن آل شیخ

 

صفحات: 355

 

اللہ تبارک وتعالیٰ کے تنہالائقِ عبادت ہونے ، عظمت وجلال اورصفاتِ کمال میں واحد اور بے مثال ہونے اوراسمائے حسنیٰ میں منفرد ہونے کا علم رکھنے اور پختہ اعتقاد کےساتھ اعتراف کرنے کانام توحید ہے ۔توحید کے اثبات پر کتاب اللہ اور سنت رسول ﷺ میں روشن براہین اور بے شمار واضح دلائل ہیں ۔ اور شرک کام معنی یہ کہ ہم اللہ کے ساتھ کسی کو شریک ٹہرائیں جبکہ اس نےہی ہمیں پیدا کیا ہے ۔ شرک ایک ایسی لعنت ہے جو انسان کوجہنم کے گڑھے میں پھینک دیتی ہے قرآن کریم میں شرک کوبہت بڑا ظلم قرار دیا گیا ہے اور شرک ایسا گناہ کہ اللہ تعالی انسان کے تمام گناہوں کو معاف کردیں گے لیکن شرک جیسے عظیم گناہ کو معاف نہیں کریں گے ۔شرک اس طرح انسانی عقل کوماؤف کردیتا ہےکہ انسان کوہدایت گمراہی اور گمراہی ہدایت نظر آتی ہے ۔نیز شرک اعمال کو ضائع وبرباد کرنے والا اور ثواب سے محروم کرنے والا ہے ۔ پہلی قوموں کی تباہی وبربادی کاسبب شرک ہی تھا۔ چنانچہ جس کسی نے بھی محبت یا تعظیم میں اللہ کے علاوہ کسی کواللہ کے برابر قرار دیا یا ملت ابراہیمی کے مخالف نقوش کی پیروی کی وہ مشرک ہے۔تردید شرک اور اثبات کےسلسلے میں اہل علم نے تحریر اور تقریری صورت میں بےشمار خدمات انجام دیں۔ ماضی میں شیخ الاسلام محمد بن الوہاب﷫ کی اشاعت توحید کےسلسلے میں خدمات بڑی اہمیت کی حامل ہیں ۔شیخ الاسلام ،مجدد العصر محمد بن عبد الوہاب ﷫ کی شخصیت کسی تعارف کی محتاج نہیں ہے۔آپ ایک متبحر عالم دین،قرآن وحدیث اور متعدد علوم وفنون میں یگانہ روز گار تھے۔آپ نے اپنی ذہانت وفطانت اور دینی علوم پر استدراک کے باعث اپنے زمانے کے بڑے بڑے علماء دین کو متاثر کیا اور انہیں اپنا ہم خیال بنایا۔آپ نے قرآن وسنت کی توضیحات کے ساتھ ساتھ شرک وبدعات کے خلاف علمی وعملی دونوں میدانوں میں زبر دست جہاد کیا۔آپ متعدد کتب کے مصنف ہیں۔جن میں سے ایک کتاب (کتاب التوحید) ہے۔مسائل توحید پر یہ آپ کی بہترین کتابوں میں سے ایک ہے،اور سند وقبولیت کے اعتبار سے اس کا درجہ بہت بلند ہے۔علماء کا اس بات پر اتفاق ہ کہ اسلام میں توحید کے موضوع پرکتاب التوحید جیسی کوئی کتاب نہیں لکھی گئی۔یہ کتاب توحید کی طرف دعوت دینے والی ہے ۔ایک طویل مدت سے دنیائے علم میں اس کی اشاعت جاری ہے اور اب تک عرب وعجم میں کروڑوں بے راہروں کو ہدایت کا راستہ دکھانے اور انہیں کفر وضلالت کے اندھیروں سے نکال کر توحید کی روشنی میں لانے کا فریضہ ادا کر چکی ہے۔ اس کتاب کی اہمیت کے افادیت کے پیشِ نظر متعد د اہل علم نےاس کی شروحات بھی لکھی ہیں اور کئی علماء نے اس کتاب کےمتعد د زبانوں میں ترجمہ بھی کیا ہے۔اردو زبان میں بھی اس کےمتعدد علماء نےترجمے کیے جسے سعودی حکومت اور اشاعتی اداروں نے لاکھوں کی تعداد میں شائع کر کے فری تقسیم کیا ہے۔ زیر تبصرہ کتاب ’’قرۃ عیون الموحدین ‘‘شیخ الاسلام محمد بن عبد الوہاب﷫ کے پوتے امام الموحّدین علامہ شیخ عبد الرحمٰن بن حسن ﷫ کے کتاب التوحید پر مختصر حاشیہ کا ترجمہ ہے ۔یہ حاشیہ اہل علم کے ہاں قرة عيون الموحّدين في تحقيق دعوة الانبياء والمرسلين‘‘ کے نام سےمشہور ومعروف ہے ۔محترم جناب عطاء اللہ ثاقب صاحب نے اس کتاب کو اردو قالب میں ڈھالا ہے۔

عناوین صفحہ نمبر
باب فضل التوحيد ومايكفي من السدنوب 53
باب من حقق التوحيد دخل الجنة بغيرحساب 78
باب الخوف من الشرك 98
باب الدعاءالي شهادة ان الااله الاالله 106
باب تفسيرالتوحيد وشهادة ان الااله الاالله 126
باب من الشرك لبس الحلقة والخيط ونحوهما 130
باب ماجاء في السرقي والتمائم 130
باب من تبرك  بشجر اورحجر ونحوهما 144
باب ماجاء في الذبح لغيرالله 158
باب لايذبح الله بمكان يذبيح فيه لغير الله 170
باب من الشرك النذرولغير الله 182
باب من الشرك الاستعاذة بغيرالله 195
باب من الشرك ان يسغيث بغيرالله لو يدعوبغيره 204
باب قول الله تعالي ايشركون مالايخلق شياوهم يخلقون 211
باب وقول الله تعالي حتي اذا فزع عن قلوبهم 218
باب لشفاعة 243
باب قو ل الله تعالي انك لاتهدي من احببت 256
باب ماجاء ان سبب كفر بني ادم وتركهم دينهم  هو الفق في الصالحيبن 267
باب ماجاء من القليظ فيمن عبدالله عند قبررجل  صالح فكيف اذاعبده 289
باب ماجاء الغلو في قبور الصالحين يصيترها اويشاناتعدي من دون الله 292
باب ماجاء في حيايةالمصطفي  جناب التوجيد رسدكل طريق يوصل الي شرك 306
باب ماجاء ان بعض هذا الامة يعبد الوثان 211
باب ماجاء في السحر 341

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
6.6 MB ڈاؤن لوڈ سائز

Categories
Islam اسلام اعمال توحیدوشرک زبان سنت علماء

قرۃ عیون الموحدین جلد اول

قرۃ عیون الموحدین جلد اول

 

مصنف : عبد الرحمن بن حسن آل شیخ

 

صفحات: 353

 

اللہ تبارک وتعالیٰ کے تنہالائقِ عبادت ہونے ، عظمت وجلال اورصفاتِ کمال میں واحد اور بے مثال ہونے اوراسمائے حسنیٰ میں منفرد ہونے کا علم رکھنے اور پختہ اعتقاد کےساتھ اعتراف کرنے کانام توحید ہے ۔توحید کے اثبات پر کتاب اللہ اور سنت رسول ﷺ میں روشن براہین اور بے شمار واضح دلائل ہیں ۔ اور شرک کام معنی یہ کہ ہم اللہ کے ساتھ کسی کو شریک ٹہرائیں جبکہ اس نےہی ہمیں پیدا کیا ہے ۔ شرک ایک ایسی لعنت ہے جو انسان کوجہنم کے گڑھے میں پھینک دیتی ہے قرآن کریم میں شرک کوبہت بڑا ظلم قرار دیا گیا ہے اور شرک ایسا گناہ کہ اللہ تعالی انسان کے تمام گناہوں کو معاف کردیں گے لیکن شرک جیسے عظیم گناہ کو معاف نہیں کریں گے ۔شرک اس طرح انسانی عقل کوماؤف کردیتا ہےکہ انسان کوہدایت گمراہی اور گمراہی ہدایت نظر آتی ہے ۔نیز شرک اعمال کو ضائع وبرباد کرنے والا اور ثواب سے محروم کرنے والا ہے ۔ پہلی قوموں کی تباہی وبربادی کاسبب شرک ہی تھا۔ چنانچہ جس کسی نے بھی محبت یا تعظیم میں اللہ کے علاوہ کسی کواللہ کے برابر قرار دیا یا ملت ابراہیمی کے مخالف نقوش کی پیروی کی وہ مشرک ہے۔تردید شرک اور اثبات کےسلسلے میں اہل علم نے تحریر اور تقریری صورت میں بےشمار خدمات انجام دیں۔ ماضی میں شیخ الاسلام محمد بن الوہاب﷫ کی اشاعت توحید کےسلسلے میں خدمات بڑی اہمیت کی حامل ہیں ۔شیخ الاسلام ،مجدد العصر محمد بن عبد الوہاب ﷫ کی شخصیت کسی تعارف کی محتاج نہیں ہے۔آپ ایک متبحر عالم دین،قرآن وحدیث اور متعدد علوم وفنون میں یگانہ روز گار تھے۔آپ نے اپنی ذہانت وفطانت اور دینی علوم پر استدراک کے باعث اپنے زمانے کے بڑے بڑے علماء دین کو متاثر کیا اور انہیں اپنا ہم خیال بنایا۔آپ نے قرآن وسنت کی توضیحات کے ساتھ ساتھ شرک وبدعات کے خلاف علمی وعملی دونوں میدانوں میں زبر دست جہاد کیا۔آپ متعدد کتب کے مصنف ہیں۔جن میں سے ایک کتاب (کتاب التوحید) ہے۔مسائل توحید پر یہ آپ کی بہترین کتابوں میں سے ایک ہے،اور سند وقبولیت کے اعتبار سے اس کا درجہ بہت بلند ہے۔علماء کا اس بات پر اتفاق ہ کہ اسلام میں توحید کے موضوع پرکتاب التوحید جیسی کوئی کتاب نہیں لکھی گئی۔یہ کتاب توحید کی طرف دعوت دینے والی ہے ۔ایک طویل مدت سے دنیائے علم میں اس کی اشاعت جاری ہے اور اب تک عرب وعجم میں کروڑوں بے راہروں کو ہدایت کا راستہ دکھانے اور انہیں کفر وضلالت کے اندھیروں سے نکال کر توحید کی روشنی میں لانے کا فریضہ ادا کر چکی ہے۔ اس کتاب کی اہمیت کے افادیت کے پیشِ نظر متعد د اہل علم نےاس کی شروحات بھی لکھی ہیں اور کئی علماء نے اس کتاب کےمتعد د زبانوں میں ترجمہ بھی کیا ہے۔اردو زبان میں بھی اس کےمتعدد علماء نےترجمے کیے جسے سعودی حکومت اور اشاعتی اداروں نے لاکھوں کی تعداد میں شائع کر کے فری تقسیم کیا ہے۔ زیر تبصرہ کتاب ’’قرۃ عیون الموحدین ‘‘شیخ الاسلام محمد بن عبد الوہاب﷫ کے پوتے امام الموحّدین علامہ شیخ عبد الرحمٰن بن حسن ﷫ کے کتاب التوحید پر مختصر حاشیہ کا ترجمہ ہے ۔یہ حاشیہ اہل علم کے ہاں قرة عيون الموحّدين في تحقيق دعوة الانبياء والمرسلين‘‘ کے نام سےمشہور ومعروف ہے ۔محترم جناب عطاء اللہ ثاقب صاحب نے اس کتاب کو اردو قالب میں ڈھالا ہے۔

 

عناوین صفحہ نمبر
باب فضل التوحيد ومايكفي من السدنوب 53
باب من حقق التوحيد دخل الجنة بغيرحساب 78
باب الخوف من الشرك 98
باب الدعاءالي شهادة ان الااله الاالله 106
باب تفسيرالتوحيد وشهادة ان الااله الاالله 126
باب من الشرك لبس الحلقة والخيط ونحوهما 130
باب ماجاء في السرقي والتمائم 130
باب من تبرك  بشجر اورحجر ونحوهما 144
باب ماجاء في الذبح لغيرالله 158
باب لايذبح الله بمكان يذبيح فيه لغير الله 170
باب من الشرك النذرولغير الله 182
باب من الشرك الاستعاذة بغيرالله 195
باب من الشرك ان يسغيث بغيرالله لو يدعوبغيره 204
باب قول الله تعالي ايشركون مالايخلق شياوهم يخلقون 211
باب وقول الله تعالي حتي اذا فزع عن قلوبهم 218
باب لشفاعة 243
باب قو ل الله تعالي انك لاتهدي من احببت 256
باب ماجاء ان سبب كفر بني ادم وتركهم دينهم  هو الفق في الصالحيبن 267
باب ماجاء من القليظ فيمن عبدالله عند قبررجل  صالح فكيف اذاعبده 289
باب ماجاء الغلو في قبور الصالحين يصيترها اويشاناتعدي من دون الله 292
باب ماجاء في حيايةالمصطفي  جناب التوجيد رسدكل طريق يوصل الي شرك 306
باب ماجاء ان بعض هذا الامة يعبد الوثان 211
باب ماجاء في السحر 341

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
6.7 MB ڈاؤن لوڈ سائز

Categories
Islam اسلام پاکستان دینی مدارس سیرت النبی ﷺ علماء

پاکستان کے لیے مثالی نظام تعلیم کی تشکیل تعلیمات نبوی ﷺ کی روشنی میں

پاکستان کے لیے مثالی نظام تعلیم کی تشکیل تعلیمات نبوی ﷺ کی روشنی میں

 

مصنف : ڈاکٹر لیاقت علی خان نیازی

 

صفحات: 244

 

تعلیم اپنے وسیع تر معنوں میں وہ چیز ہے جس کے ذریعے لوگوں کے کسی گروہ کی عادات اور اہداف ایک نسل سے دوسری نسل کو منتقل ہوتے ہیں۔ اپنے تکنیکی معنوں میں اس سے مراد وہ رسمی طریقہ کار ہے جس کے ذریعے ایک معاشرہ اپنا مجموعی علم ، ہنر ، روایات اور اقدار ایک نسل سے دوسری نسل کو منتقل کرتا ہے۔اسلامی نقطہ نظر سے تعلیم محض حصول معلومات کا نام نہیں ،بلکہ عملی تربیت بھی اس کا جزو لاینفک ہے۔اسلام ایسا نظام تعلیم وتربیت قائم کرنا چاہتا ہے جو نہ صرف طالب علم کو دین اور دنیا کے بارے میں صحیح علم دے بلکہ اس صحیح علم کے مطابق اس کے شخصیت کی تعمیر بھی کرے۔یہ بات اس وقت بھی نمایاں ہو کر سامنے آتی ہے جب ہم اسلامی نظام تعلیم کے اہداف ومقاصد پر غور کرتے ہیں۔اسلامی نظام تعلیم کا بنیادی ہدف ہی یہ ہے کہ وہ ایک ایسا مسلمان تیار کرنا چاہتا ہے،جو اپنے مقصد حیات سے آگاہ ہو،زندگی اللہ کے احکام کے مطابق گزارے اور آخرت میں حصول رضائے الہی اس کا پہلا اور آخری مقصد ہو۔اس کے ساتھ ساتھ وہ دنیا میں ایک فعال ،متحرک اور با عزم زندگی گزارے ۔ایسی شخصیت کی تعمیر اسی وقت ممکن ہے جب تعلیم کے مفہوم میں حصول علم ہی نہیں ،بلکہ کردار سازی پر مبنی تربیت اور تخلیقی تحقیق بھی شامل ہو۔ زیر تبصرہ کتاب ’’ پاکستان کے لیے مثالی نظام تعلیم کی تشکیل تعلیمات نبوی کی روشنی میں ‘‘ ڈاکٹر لیاقت علی نیازی کی تصنیف ہے اس کتاب میں انہوں نے اس بات کو واضح کیا ہے کہ معلم انسانیت ﷺ کے فن تدریس کے رہنما خطوط کو اگر ہم سامنے رکھیں تو ہمیں معلوم ہوتا ہے کہ آپﷺ نے درسگاہ صفہ میں دینی علوم کے ساتھ ساتھ سائنسی علوم کی بھی تعلیم دی آپﷺ کے تعلیمی اسوہ حسنہ کی وجہ سے دنیا میں ایک فقید المثال علمی اور سائنسی انقلاب برپا ہوا۔ علماء اسلام نے دینی علوم سے شغف کے ساتھ ساتھ سائنسی علوم میں بھی بہت دلچسپی لی ۔چنانچہ حضور اکرم ﷺ کی تعلیمات کی وجہ سے دینی مدارس کے ساتھ ساتھ دینوی علوم میں ترقی ہوئی۔ہم پاکستان میں تعلیمات نبوی ﷺ کی روشنی میں ایک مثالی نظام تعلیم تشکیل دے سکتے ہیں ۔کیونکہ پاکستان کی ترقی کا راز سائنسی علوم کے حصول میں مضمر ہے ۔ تعلیمات نبویﷺ کی روشنی میں سائنسی علوم وفنون کی تعلیم امت مسلمہ کے لیے لازم ہے

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
5.4 MB ڈاؤن لوڈ سائز

Categories
Islam اسلام روح نصابی کتب نماز

نماز(مطالعہ حدیث کورس)

نماز(مطالعہ حدیث کورس)

 

مصنف : حبیب الرحمن

 

صفحات: 35

 

انیسویں اور بیسویں صدی میں غیر مسلم مستشرقین Goldzehar اور Guillau me وغیرہ نے دین اسلام کے دو بنیادی ماخذ میں سے ایک کو موضوع تحقیق بناتے ہوئے مغربی ذرائع علم اور اپنے زیر تربیت مسلم محققین کو بڑی حد تک یہ بات باور کرا دی کہ حدیث کی حیثیت ایک غیر معتبر تاریخی بلکہ قیاسی بیان کی سی ہے، اس میں مختلف محرکات کے سبب تعریفی و توصیفی بیانات کو شامل کر لیا گیا ہے اور بہت سی گردش کرنے والی افواہوں کو جگہ دے دی گئی ہے۔ اس سب کے پیچھے یہ مقصد کار فرما تھا کہ دینی علوم سے غیر متعارف ذہن اس نہج پر سوچنا شروع کر دے کہ ایک مسلمان کے لیے زیادہ محفوظ یہی ہے کہ وہ قرآن کریم پر اکتفا کر لے اور حدیث کے معاملہ میں پڑ کر بلاوجہ اپنے آپ کو پریشان نہ کرے۔ اس غلط فکر کی اصلاح الحمد للہ امت مسلمہ کے اہل علم نے بروقت کی اور اعلیٰ تحقیقی و علمی سطح پر ان شکوک و شبہات کا مدلل، تاریخی اور عقلی جواب فراہم کیا۔ دعوۃ اکیڈمی اسلام آباد کی جانب سے مطالعہ حدیث کورس ایک ایسی کوشش ہے جس میں مستند اور تحقیقی مواد کو سادہ اور مختصر انداز سے 24 دروس میں مرتب کیا گیا ہے۔ اس وقت آپ کے سامنے مطالعہ حدیث کا چھٹا یونٹ ہے جس میں نماز کی اہمیت و فضیلت، نماز کے اوقات،مساجد اور ان کی عظمت و اہمیت، نماز باجماعت کی اہمیت اور اس کا شرعی حکم، امامت، نماز کے فوائد اور عملی زندگی پر اس کے اثرات اور نماز کی حقیقی روح کی وضاحت احادیث کی روشنی میں کی گئی ہے۔ اس یونٹ کے مطالعہ سے آپ دین اسلام میں نماز کے مرتبہ و مقام سے آگاہ ہو سکیں گے اور آپ پر یہ حقیقت بھی واضح ہوگی کہ ایک مسلمان کی زندگی میں نماز کو کیا اہمیت حاصل ہونی چاہیے۔(
 

عناوین صفحہ نمبر
پیش لفظ 5
تعارف 7
آیات بسلسلہ نماز 8
حدیث نبوی 9
محشر میں سب سے پہلا سوال 9
نماز گناہوں کو مٹاتی ہے 9
نماز کے اوقات 10
وہ اوقات جن میں نماز پڑھنا ممنوع ہے 12
کوئی بھول جائے یا نماز کے وقت سویا رہ جائے 13
مسجد میں شغف امیان کی دلیل ہے 14
مسجد کے آداب 14
مسجد میں خریدوفروخت اور گم شدہ چیز کا اعلان کرنا 15
اذان اور وعدہ مغفرت وجنت 16
فجر اور عصر کی نمازوں میں فرشتوں کا تبادلہ 18
نماز اور احساس ذمہ داری 18
ریاکاری کے لیے نماز 19
نماز کی چوری 20
نماز باجماعت کے تارک کے لیے وعید 21
نماز باجماعت کی فضیلت وبرکت 22
صف بندی کی تاکید اور اہمیت 23
پہلے اگلی صفیں مکمل کی جائیں 24
امامت کا زیادہ حقدار 25
امام ومؤذن کی ذمہ داری 26
مقتدیوں کو ہدایت 26
امام کے ساتھ رکوع کرلیا تو رکعت ادا ہو جائے گی 27
نماز کے مخصوص اذکار 27
رکوع وسجود 28
نماز کی اہمیت اور اس کے عملی زندگی پر اثرات 30
فہرست مراجع 32

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
1 MB ڈاؤن لوڈ سائز