Categories
Islam اسلام اعمال نماز نماز جنازہ

صلاۃ محمدی (جونا گڑھی)

صلاۃ محمدی (جونا گڑھی)

 

مصنف : محمد جونا گڑھی

 

صفحات: 40

 

نماز  انتہائی اہم ترین فریضہ اور سلام کا   دوسرا رکن ِ عظیم ہے جوکہ بہت زیادہ اہمیت کا حامل  ہے۔ نماز دین کاستون   ہے جس نے اسے قائم کیا اس نے دین کو قائم کیا  اور جس نے  اسے ترک کردیا ہے اس نے دین کی عمارت کوڈھادیا۔ نماز مسلمان کے افضل اعمال میں سے  ہے۔نماز ایک ایسا صاف ستھرا سرچشمہ ہے جس کےشفاف پانی  سے نمازی  اپنے  گناہوں اور خطاؤں کودھوتا ہے ۔کلمہ توحید کے  اقرار کےبعد سب سے پہلے  جو فریضہ  انسان  پر عائد ہوتا ہے وہ نماز ہی ہے۔ اسی سے ایک مومن اور کافر میں تمیز ہوتی  ہے۔ بے نماز کافر اور دائرۂ اسلام سے خارج ہے۔ قیامت کےدن  اعمال میں سب سے پہلے نماز ہی سے متعلق سوال  ہوگا۔ فرد ومعاشرہ کی اصلاح کے لیے  نماز ازحد ضروری ہے ۔ نماز فواحش و منکرات سے انسان کو روکتی ہے۔ بچوں کی صحیح تربیت اسی وقت ممکن ہے جب ان کوبچپن ہی سے نماز کا پابند بنایا جائے۔  قرآن  وحدیث میں  نماز کو بر وقت  اور باجماعت  اداکرنے کی  بہت زیاد ہ تلقین کی گئی ہے۔ اور نمازکی عدم ادائیگی پر وعید کی  گئی ہے ۔نماز کی ادائیگی  اور  اس کی اہمیت اور فضلیت اس قد ر  اہم ہے   کہ  سفر وحضر  اور میدان ِجنگ اور بیماری میں بھی نماز ادا کرنا ضروری  ہے۔ نماز کی اہمیت  وفضیلت کے  متعلق بے شمار  احادیث ذخیرۂ  حدیث میں موجود  ہیں او ر  بیسیوں اہل  علم نے  مختلف  انداز میں اس  موضوع پر  کتب تالیف کی ہیں۔ نماز کی ادائیگی کا طریقہ جاننا ہر مسلمان مرد وزن کےلیے  ازحد ضروری ہے  کیونکہ اللہ عزوجل کے  ہاں وہی نماز قابل قبول  ہوگی جو رسول اللہ ﷺ کے طریقے کے مطابق  ادا کی جائے گی ۔او ر  ہمارے لیے  نبی اکرمﷺ کی  ذات گرامی  ہی اسوۂ حسنہ   ہے۔ انہیں کے طریقے  کےمطابق نماز ادا کی جائے گئی تو  اللہ کے ہاں مقبول ہے۔ اسی لیے آپ ﷺ نے فرمایا  صلو كما رأيتموني اصلي  لہذا   ہر مسلمان کےلیے  رسول للہ ﷺ کے طریقۂ نماز کو جاننا بہت ضروری  ہے۔ زیر تبصرہ کتاب ’’صلاۃ محمدی‘‘ علامہ محمد بن ابراہیم جونا گڑھی کی مرتب شدہ ہے۔ اس مختصر کتاب میں انہوں نے وضو، تیمم، نماز پنجگانہ، نماز جمعہ، نماز جنازہ، نماز عیدین، بیمار اور مسافر کی نماز، نماز تراویح،  تہجد، چاند اور سورج گرہن، کی نماز، نماز استسقاء وغیرہ کے طریقے،  مسنون دعائیں مع ترجمہ حوالوں سمیت آسان اور سلیس انداز میں پیش کیے ہیں۔

 

 

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
3.5 MB ڈاؤن لوڈ سائز

Categories
Islam تراجم حدیث زبان محدثین نماز نماز جنازہ

صحیح مسلم شریف جلد دوم

صحیح مسلم شریف جلد دوم

 

مصنف : امام مسلم بن الحجاج

 

صفحات: 425

 

صحیح مسلم امام مسلم کی وہ مہتم بالشان تصنیف ہے ،جو صحاح ستہ میں سے ایک اور صحیح بخاری کے بعد سب سے صحیح ترین کتاب  ہے۔اس کی تمام روایات صحیح درجہ کی ہیں اور اس میں کوئی بھی روایت ضعیف یا موضوع نہیں ہے۔امام مسلم نے اس کتاب کو کئی لاکھ احادیث نبویہ کے مجموعہ سے منتخب فرما کر بڑی جانفشانی اور محنت سے مرتب فرمایا ہے۔اس کے بارے میں وہ خود فرماتے ہیں کہ میں نے ہر صحیح حدیث اپنی کتاب میں بیان نہیں کی بلکہ میں نےاس کتاب میں صرف وہ حدیث بیان کی ہے کہ جس کی صحت پر محدثین کا اجماع ہے۔ یہی وجہ ہے کہ آج چہار دانگ عالم میں ’صحیح مسلم‘ پوری آب وتاب کے کےساتھ جلوہ گر ہے۔ صحیح مسلم کا یہ طبع   کمپیوٹرائزڈچھ جلدوں اور علامہ وحید الزماں کے ترجمے پر مشتمل ہے،جسے خالد احسان پبلشرز لاہور نے شائع کیا ہے۔اس نسخے میں تمام احادیث کو نئے سرے سے کمپوز کیا گیا ہے اور راوی حدیث کے متن حدیث کا مرکزی حصہ الگ فونٹ میں لکھا گیا ہے تاکہ فرمان نبوی کا حصہ نمایاں ہو جائے۔تمام احادیث کی عالمی معیار کے مطابق نمبرنگ کی گئی ہےتاکہ قارئین کو حوالہ تلاش کرنے میں آسانی رہے۔عربی اعراب کی درستگی کے ساتھ ساتھ بعض جگہوں پر اردو زبان کے پرانے الفاظ کو جدید الفاظ میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔بارگاہ الہی میں دعا ہے کہ وہ مولف ،مترجم ،اورناشر  کی ان خدمات کو قبول فرمائے اور تمام مسلمانوں کو احادیث نبویہ پر عمل کرنے کی توفیق عطافرمائے۔آمین

 

عناوین صفحہ نمبر
کتاب الصلوۃ 11
نماز کے مسائل 11
اذان کی ابتداء 11
اذان کہنے کی ترکیب 13
دو مؤذن ایک مسجد کے لیے 14
ہر رکعت میں سورۃ فاتحہ پڑھنا واجب ہے 23
نماز میں تشہد پڑھنے کاحکم 32
امام سے پہلے رکوع و سجدہ کرنا حرام ہے 53
قرات سننے کا حکم 62
ظہر اور عصر میں قرات کا بیان 67
فجر کی نماز میں قرات کا بیان 69
عشا کی نماز میں قرات کا بیان 71
امام کی پیروی کرنے اور ہر ایک کا … لخ 78
سجدہ کی فضیلت و ترغیب 86
پہلے تشہد میں بیٹھنے کابیان 89
نمازی کے سامنے لیٹنا 100
کتاب المساجدو مواضع الصلوۃ 83
مسجدوں اور نماز کی جگہوں کا بین 103
نبی اللہ کا مسجد بنانے کا بیان 106
مسجد بنانے کی فضیلت اور اس کی …. الخ 111
نماز میں باتیں کرنا حرام ہے 115
قلیل کرنا درست ہے 121
جیسے نماز کی تعلیم وغیرہ 124
نماز میں کمر پر ہاتھ رکھنے کی ممانعت 125
سجدہ تلاوت کا بیان 145
نماز کے بعد کیا پڑھنا چاہیے 150
نماز میں پناہ مانگنے کے بیان میں 152
کتاب الصلوۃالمسافر
مسافر کی نماز کا بیان 219
مسافر کی نماز 219
تحقیق مقدار میل و فرسخ و گز 222
جمع صلوتین کی تحقیق 234
تحیۃ المسجد کا بیان 238
سنت فجر کی فضیلت ور غبت کا بیان 242
ایک وتر پڑھنے کا بیان 250
کتاب الجمعہ
جمعہ کا بیان 322
جمعہ کےدن خوشبو لگانے اورمسواک … الخ 324
جمعہ کے دن کی فضیلت 328
جمعہ کےدن اس امت کے لیے ہدایت 328
جمعہ چھوڑنے کی وعید کابی ان 333
نماز جمعہ میں کیا پڑھے . ؟ 341
جمعہ کےدن کیا پڑھے ؟ 342
کتاب صلوۃ العیدین
نماز عیدین کا باین 345
عیدگاہ میں نماز عید سے پہلے .. الخ 349
عیدین کی نماز میں کیا پڑھے .. الخ 350
کتاب صلوۃ الاستسقاء
نماز استسقاء کا بیان 355
استسقاء میں دعا کےلیے ہاتھ … 356
کتاب الکسوف
کسوف کابیان 362
نماز خسوف میں عذاب قبر کا بیان 362
نماز کسوف پکارنے کا بیان 373
کتاب الجنائز
جنازوں کا بیان 376
میت پر رونے کابیان 379
مریض کی عیادت کے بیان میں 381
قبر کے برابر کرنے کا بیان 412
خودکشی کرنے والے پر نماز جنازہ نہ پڑھنے کا بیان 419

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
26.2 MB ڈاؤن لوڈ سائز

Categories
Islam اسلام تراجم حدیث حج زبان سلفی عمرہ نماز

صحیح بخاری جلد دوم

صحیح بخاری جلد دوم

 

مصنف : محمد بن اسماعیل بخاری

 

صفحات: 654

 

امام بخاری  کی شخصیت اور  ان کی صحیح بخاری کسی تعارف کی  محتاج نہیں  سولہ سال کے طویل عرصہ میں امام  بخاری نے  6 لاکھ احادیث سے  اس کا انتخاب کیا اور اس کتاب کے ابواب کی ترتیب روضۃ من ریاض الجنۃ میں  بیٹھ کر فرمائی اور اس میں  صرف صحیح احادیث کو شامل کیا ۔ جسے اللہ تعالیٰ نے صحت کے اعتبار سےامت محمدیہ میں’’ اصح الکتب بعد کتاب اللہ‘‘ کادرجہ  عطا کیا بے شماراہل علم  اور ائمہ  حدیث  ننے  مختلف انداز میں  مختلف  زبانوں میں صحیح بخاری کی شروحات  لکھی ہیں  ان میں سے فتح الباری از ابن حافظ ابن حجر عسقلانی  کو  امتیازی مقام  حاصل  ہے  ۔اردو زبان میں سب سے پہلے  علامہ وحید الزمان نے  صحیح بخاری کا  ترجمہ کیا ہے ان کےبعد کئی شیوخ الحدیث  اور  اہل علم نے  صحیح بخاری  کا ترجمہ  حواشی اور شروح  کا کام  سرانجام دیا ۔ان میں سلفی منہج پر لکھی  جانے  والی فیض الباری  ازابو الحسن سیالکوٹی ، توفیق الباری  اور  حافظ عبدالستار حماد کی شرح بخاری  قابل ذکر ہیں ۔ زیر نظر  کتاب ’’ صحیح بخاری ‘‘ مو لانا  داؤد راز کے  ترجمے ساتھ سات مجلدات پر مشتمل یونیکوڈ  اور پی ڈی  ایف فارمیٹ میں  منفرد نوعیت  کی  حامل ہے ۔محترم سید شاہنواز حسن، محترم ابوطلحہ عبدالوحید بابر ،محترم محمد عامر عبدالوحید انصاری حفظہم  اللہ نے  بڑی محنت شاقہ سے اسے دعوتی  مقاصد کے لیے  تیا رکیا ہے  ۔کہ  جسے صحیح بخاری  مترجم سے  استفاد ہ کرنے کا تیز ترین سوفٹ وئیر کا درجہ حاصل ہے  ۔ اس پروگرام  میں  صحیح بخاری کے ابواب کی فہرست اور حدیث  نمبر پر کلک کرنے سے ایک  لمحہ میں  مطلوبہ باب  ،متنِ حدیث ، تک  پہنچ  کر  استفادہ کیا جاسکتاہے  ۔اور یونیکوڈ  فائل سے  کسی  بھی  مطلوبہ  حدیث کا  متن او راس کا ترجمہ کاپی کیا جاسکتا ہے ۔قارئین کی آسانی کی  کے پیش  نظر  حدیث کوتلاش کرنے کےلیے  صحیح بخاری کی احادیث کو سات حصوں میں  تقسیم  کر کے  فہارس  ابواب  اور حدیث نمبرز  پر لنک لگا  دئیے گئے  ہیں ۔اللہ تعالی ٰ کتاب ہذا کو تیار کرنے والوں کی تمام مساعی جمیلہ کو شرف  قبولیت سے  نوازے اور  اسے اہل اسلام کے  لیے نفع بخش بنائے ۔ (آمین)
سات حصوں میں موجود احادیث کی  تقسیم حسب  ذیل ہے ۔
حصہ 1 :  کتاب الوحی سے کتاب الجمعہ  احادیث:1سے941
حصہ2 :  کتاب صلاۃ الخوف سے کتاب فضائل مدینہ  احادیث 942 سے 1890
حصہ3 :  کتاب الصوم سے کتاب الوصایا  احادیث 8191سے 2781
حصہ4 :  کتاب الجھاد والسیر سے کتاب فضائل الصحابہ  احادیث 2782سے 3775
حصہ5 :  کتاب مناقب الانصار سے کتاب التفسیر  احادیث3776سے 4835
حصہ6 :  کتاب التفسیر (بقیہ) سے کتاب اللباس    احادیث4836سے 5969
حصہ7 :  کتاب الادب سے کتاب التوحید  احادیث5960سے 7563

 

عناوین صفحہ نمبر
کتاب نماز خوف کا بیان
کتاب عیدین کے مسائل کے بیان میں
کتاب نماز وتر کے مسائل کا بیان
کتاب استسقاء یعنی پانی مانگنے کا بیان
کتاب سورج گہن کے متعلق بیان
کتاب سجود قرآن کے مسائل
کتاب نماز میں قصر کرنے کا بیان
کتاب تہجد کا بیان
کتاب مکہ و مدینہ میں نماز کی فضیلت
کتاب نماز کے کام کے بارے میں
کتاب سجدہ سہو کا بیان
کتاب جنازے کے احکام و مسائل
کتاب زکوۃ کے مسائل کا بیان
کتاب حج کے مسائل کا بیان
کتاب عمرہ کے مسائل کا بیان
کتاب محرم کے روکے جانے اور شکار کا بدلہ دینے کے بیان میں
کتاب شکار کے بدلے کا بیان
کتاب مدینہ کے فضائل کا بیان

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
13 MB ڈاؤن لوڈ سائز

Categories
Islam اہل حدیث زبان سلفی سنت شروحات حدیث نماز نماز جمعہ وضو

صحیح بخاری (داؤد راز)۔جلد 2

صحیح بخاری (داؤد راز)۔جلد 2

 

مصنف : محمد بن اسماعیل بخاری

 

صفحات: 639

 

امام بخاری ﷫ کی شخصیت اور   ان کی صحیح بخاری کسی تعارف کی محتاج نہیں سولہ سال کے طویل عرصہ میں امام   بخاری نے 6 لاکھ احادیث سے اس کا انتخاب کیا اور اس کتاب کے ابواب کی ترتیب روضۃ من ریاض الجنۃ میں بیٹھ کر فرمائی اور اس میں صرف صحیح احادیث کو شامل کیا ۔ جسے اللہ تعالیٰ نے صحت کے اعتبار سےامت محمدیہ میں’’ اصح الکتب بعد کتاب اللہ‘‘ کادرجہ عطا کیا بے شماراہل علم اور ائمہ حدیث ننے   مختلف انداز میں مختلف زبانوں میں صحیح بخاری کی شروحات لکھی ہیں ان میں سے  فتح الباری از ابن حافظ ابن حجر عسقلانی ﷫ کو امتیازی مقام   حاصل ہے ۔اردو زبان میں سب سے پہلے علامہ وحید الزمان ﷫ نے صحیح بخاری کا ترجمہ کیا ہے ان کےبعد کئی شیوخ الحدیث اور اہل علم نے صحیح بخاری کا ترجمہ حواشی اور شروح کا کام سرانجام دیا ۔ان میں سلفی منہج پر لکھی جانے والی فیض الباری ازابو الحسن سیالکوٹی ، توفیق الباری اور   حافظ عبدالستار حماد ﷾ کی شرح بخاری قابل ذکر ہیں ۔ زیر تبصرہ صحیح بخاری کا سلیس ترجمہ مع مختصر فوائد بر صغیر پاک وہند کے مشہور ومعروف عالم دین شیخ الحدیث مولانا   محمدداؤد راز﷫ کا ہے جس کا لفظ لفظ قاری کومحظوظ کرتا ہے اور دامن دل کوکھینچتا ہے۔ مولانا نے اپنی زندگی میں ہی   1392ھ میں اسے   الگ الگ پاروں کی صورت میں شائع کروایا بعد ازاں 2004 ء میں مکتبہ   قدوسیہ نے بڑی محنت شاقہ سے کمپیوٹر ٹائپ کر کے بڑے اہتمام سے آٹھ   جلدوں شائع کیا تو اسے بہت قبول عام حاصل ہوا ۔ پھراس کے بعد کئی مکتبات نےبھی شائع کیا زیر تبصرہ نسخہ مرکزی جمعیت اہل حدیث ۔ہند کی طرف سے طبع شدہ ہے جسے انہوں نے مکتبہ قدوسیہ،لاہور کی اجازت سے ہندوستان سے شائع کیا ۔

 

فہرست مضامین
کتاب الاذان (صفۃ الصلوٰۃ)
21 نماز میں کپڑوں میں گرہ لگانا
21 نمازی بالوں کو نہ سمیٹے
22 نماز میں کپڑا نہ سمیٹنا چاہئے
22 سجدہ میں تسبیح اور دعا کرنا
23 دونوں سجدوں کے درمیان ٹھہرنا
25 نمازی سجدے میں اپنے بازو نہ بچھائے
25 نماز کی طاق رکعت میں تھوڑی دیر بیٹھے
26 رکعت سے اٹھتے وقت زمین کا سہارا لینا
26 جب دو رکعت پڑھ کر اٹھے تو تکبیر کہے
27 تشہد میں بیٹھنے کا مسنون طریقہ
29 جو تشہد اول کو واجب نہ جانے
30 پہلے قعدہ میں تشہد پڑھنا
31 آخری قعدہ میں تشہد پڑھنا
32 سلام پھیرنے سے پہلے کی دعاؤں کا بیان
33 تشہد کے بعد کی دعاؤں کا بیان
34 اگر نماز میں پیشانی یا ناک کو مٹی لگ جائے
34 سلام پھیرنے کا بیان
35 امام کے بعد مقتدی کا سلام پھیرنا
35 امام کو سلام کرنے کی ضرورت نہیں
38 نماز کے بعد ذکر الٰہی کرنا
39 امام سلام کے بعد لوگوں کی طرف منہ کر لے
40 سلام کے بعد امام اسی جگہ نفل پڑھ سکتا ہے
42 اگر امام لوگوں کو نماز پڑھا کر۔۔۔
42 نماز پڑھ کر دائیں یا بائیں دونوں طرف۔۔۔
43 لہسن، پیاز وغیرہ کے متعلق احادیث
45 بچوں کے لئے وضو اور غسل
49 عورتوں کا رات اور صبح کے وقت مساجد میں آنا
51 لوگوں کا نماز کے بعد امام کے اٹھنے کا انتظار کرنا
53 عورتوں کا مردوں کے پیچھے نماز پڑھنا
53 صبح کی نماز کے بعد عورتوں کا جلدی جانا
54 عورت مسجد جانے کے لئے خاوند سے اجازت لے
عورتوں کا مردوں کے پیچھے نماز پڑھنا
کتاب الجمعہ
61 جمعہ کی نماز فرض ہے
61 جمعہ کے دن نہانے کی فضیلت
63 جمعہ کے دن خوشبو لگانا
63 جمعہ کی نماز کو جانے کی فضیلت
65 نماز جمعہ کے لئے بالوں میں تیل کا استعمال
66 جمعہ کے دن عمدہ کپڑے پہننا
67 جمعہ کے دن مسواک کرنا
69 دوسرے کی مسواک استعمال کرنا
69 جمعہ کے دن نماز فجر میں کون سی سورت پڑھے
70 گاؤں اور شہر دونوں جگہ جمعہ درست ہے
78 جن کے لئے نماز جمعہ معاف ہے
81 بارش ہو رہی ہو تو نماز جمعہ واجب نہیں
81 جمعہ کے لئے کتنی دور والوں کو آنا چاہئے
83 جمعہ کا وقت کب شروع ہوگا
85 جمعہ جب سخت گرمی میں آپڑے
85 جمعہ کی نماز کے لئے چلنے کا بیان
87 نماز جمعہ کے دن جہاں دو آدمی بیٹھے ہوں۔۔۔
88 کسی مسلمان کو اس کی جگہ سے اٹھانا۔۔
88 جمعہ کے دن اذان کا بیان
89 جمعہ کے لئے ایک موذن مقرر کرنا
89 امام منبر پر بیٹھے اذان کا جواب دے
90 جمعہ کی اذان ختم ہونے تک امام منبر پر رہے
91 جمعہ کی اذان خطبہ کے وقت دینا
92 خطبہ منبر پر پڑھنا
93 خطبہ کھڑے ہو کر پڑھنا
94 امام خطبہ دے تو لوگ امام کی طرف رخ کریں
94 خطبہ میں حمد و ثنا کے بعد امابعد کہنا
99 جمعہ کے دن دونوں خطبوں کے بیچ میں بیٹھنا
99 خطبہ کان لگا کر سننا
100 امام خطبہ کی حالت میں کسی کو دو رکعت۔۔۔
101 دوران خطبہ دو رکعت پڑھنا
103 خطبہ میں دونوں ہاتھ اٹھا کر دعا کرنا
103 جمعہ کے خطبہ میں بارش کی دعا کرنا
105 خطبہ کے وقت چپ رہنا
105 جمعہ کے دن قبولیت دعا کی ساعت
106 اگر جمعہ کی نماز میں کچھ لوگ چلے جائیں
107 جمعہ کے پہلے اور بعد کی سنتوں کا بیان
107 سورۃ جمعہ میں فرمان باری کا بیان
108 جمعہ کی نماز کے بعد سونا
کتاب الخوف
خوف کی نماز کا بیان
112 خوف کی نماز پیدل و سوار پڑھنا
113 نماز خوف میں نمازی ایک دوسرے کی۔۔۔
113 جب فتح کے امکانات روشن ہوں۔۔۔
115 جو دشمن کے پیچھے یا دشمن اس کے۔۔۔
116 حملہ سے پہلے نمازفجراندھیرے میں پڑھنا
کتاب العیدین
120 عیدوں کا بیان، زیب و زینت کرنا
121 عید کے دن برچھیوں اور ڈھالوں سے کھیلنا
122 عید کے دن پہلی سنت کیا ہے؟
124 عید الفطر میں نماز سے پہلے کھانا
126 بقرہ عید کے دن کھانا
127 عیدگاہ میں منبر نہ لے جانا
128 نماز عید خطبہ سے پہلے اذان اور اقامت۔۔۔
130 عید میں نماز کے بعد خطبہ پڑھنا
131 عید کے دن اور حرم کے اندر ہتھیار باندھنا
132 عید کی نماز کے لئے سویرے جانا
133 ایام تشریق میں عمل کی فضیلت کا بیان
134 تکبیر منٰی کے دنوں میں۔۔۔
135 برچھی کا سترہ بنانا
135 امام کے آگے عید کے دن نیزہ لے کر چلنا
137 عورتوں اور حیض والیوں کا عیدگاہ جانا
137 بچوں کا عیدگاہ جانا
138 امام خطبہ عید میں لوگوں کی طرف منہ۔۔۔
138 عیدگاہ میں نشان لگانا
140 عید کے دن عورتوں کو نصیحت کرنا
141 عید کے دن اگر کسی عورت کے پاس دوپٹہ نہ ہو
142 حائضہ عورتیں نماز سےالگ رہیں
143 عیدگاہ میں نحر اور ذبح کرنا
144 عید کے خطبہ میں امام کا باتیں کرنا
145 عیدگاہ میں آمدورفت کے راستے مختلف ہوں
146 اگر جماعت سے عید کی نماز نہ ملے
147 عیدگاہ میں نماز سے پہلے نفل پڑھنا
148 کتاب الوتر
149 وتر کا بیان
150 وتر کےاوقات کا بیان
151 وتر کے لئےگھر والوں کو جگانا
152 نماز وتر تمام نمازوں کے بعد پڑھی جائے
153 وتر سواری پر پڑھنا
154 نماز وتر سفر میں پڑھنا
155 قنوت رکوع سے پہلے اور رکوع کے بعد
156 کتاب استسقاء
157 پانی کی نماز کے لئے جنگل میں نکلنا
158 قریش کے کافروں پر بددعا کرنا
159 قحط میں امام سے پانی کی دعا کا کہنا
160 استسقاء میں چادر الٹنا
161 اللہ قحط بھیج کر انتقام لیتا ہے
162 جامع مسجد میں بارش کی دعا
163 جمعہ کا خطبہ پڑھتے وقت۔۔۔
164 منبر پر پانی کے لئے دعا کرنا
165 پانی کی دعا کرنے میں نماز جمعہ۔۔۔
166 جب بارش کی کثرت سے راستے بند ہو جائیں
167 مسجد میں پانی کی دعا۔۔۔
168 جب لوگ دعاءے استسقاء کی درخواست کریں تو۔۔۔
169 جب مشرکین دعاءے استسقاء کی درخواست کریں تو۔۔۔
170 جب بارش حد سے زیادہ ہو۔۔۔
171 استسقاء میں کھڑے ہو کر خطبہ میں دعا
172 استسقاء کی نماز میں بلند آواز سے قرات
173 استسقاء میں نبی ﷺ نے لوگوں۔۔۔
174 نماز استسقاء دو رکعت ہیں
175 عیدگاہ میں بارش کی دعا کرنا
176 استسقاء میں قبلہ کی طرف منہ کرنا
177 امام کے ساتھ لوگوں کا بھی ہاتھ اٹھانا
178 امام کا استسقاء میں دعا کے لئے ہاتھ اٹھانا
179 بارش برستے وقت کیا کہے
180 اس شخص کے بارے میں جو بارش میں کھڑا رہا۔۔۔
181 جب ہوا چلتی
182 فرمان مبارک کہ پروا ہوا کے ذریعہ مدد۔۔۔
183 زلزلہ اور قیامت کی نشانیاں
184 آیت وتجعلون رزقکم انکم تکذبون کی تفسیر
185 اللہ تعالٰی کے سوا کسی کو نہیں معلوم بارش۔۔۔
186 کتاب الکسوف
187 سورج گرہن کی نماز کا بیان
188 سورج گرہن میں صدقہ خیرات کرنا
189 گرہن میں نماز کے لئے پکارنا
190 گرہن کی نماز میں امام کا خطبہ پڑھنا
191 کسوف اور خسوف دونوں کہہ سکتے ہیں
192 اللہ اپنے بندوں کوگرہن سے ڈراتا ہے
193 سورج گرہن میں عذاب قبر سے پناہ مانگنا
194 گرہن کی نماز میں لمبا سجدہ کرنا
195 سورج گرہن کی نماز جماعت کے ساتھ۔۔۔
196 سورج گرہن میں عورتوں کا مردوں کے ساتھ۔۔۔
197 سورج گرہن میں غلام آزاد کرنا
198 کسوف کی نماز مسجد میں پڑھنی چاہئے
199 سورج گرہن کسی کے پیدا ہونے یا مرنے۔۔۔
200 سورج گرہن میں اللہ کو یاد کرنا
201 سورج گرہن میں دعا کرنا
202 گرہن کے خطبہ میں امام کا اما بعد کہنا
203 چاند گرہن کی نماز پڑھنا
204 امام گرہن کی نماز میں پہلی رکعت لمبی۔۔
205 گرہن کی نماز میں پہلی رکعت کا لمبا کرنا
206 گرہن کی نماز میں بلند آواز سے قرات کرنا
207 کتاب سجود القرآن
208 سجدہ تلاوت کا بیان
209 سورۃ الم تنزیل میں سجدہ کرنا
210 سورۃ ص میں سجدہ کرنا
211 سورۃ نجم میں سجدہ کا بیان
212 مسلمانوں کا مشرکوں کے ساتھ سجدہ کرنا
213 سجدہ کی آیت پڑھ کرسجدہ نہ کرنا
214 سورہ اذالسلماء النشقت میں سجدہ کرنا

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
13.1 MB ڈاؤن لوڈ سائز

Categories
Islam نماز نماز جمعہ نماز قصر و نماز استسقاء

نماز استسقاء ( بارش کے لیے خاص نماز )

نماز استسقاء ( بارش کے لیے خاص نماز )

 

مصنف : محمد عبد اللہ طارق

 

صفحات: 35

 

ایک صاحب ایمان کایہ یقین ہونا چاہیے کہ کائنات کی چھوٹی سے چھوٹی او ربڑی سے بڑی ہر چیز اللہ رب العالمین کی ملکیت ہے ، وہ اس کا مالک بھی ہے اورمتصرف بھی یعنی وہی اس کا کنٹرول اور انتطام بھی سبنھالے ہوئے ہے اوراللہ تعالی نے بے شمار نعمتوں سے انسان کونوازا ہے اور روئے زمین کی ہر چیز انسا ن کے لیے پیدا کی ہے ۔اس لیے اپنی ضرورت کے لیے ہمیں اللہ کی طرف توجہ کرنی چاہیے اللہ تعالی نے انسان کوہر ضرورت پوری کرنے کے لیے اپنی طرف ہاتھ پھیلانے کی تعلیم دی ہے ۔بارشیں طلب کرنے کا خصوصی طریقہ کی بھی تعلیم دی ہے اور وہ اسباب بھی بتائے ہیں جن سے بارشیں روک دی جاتی ہیں اور پیدا وار کم کردی جاتی ہے ۔پانی کی کمی اور بارشوں کا رک جانابھی اللہ تعالی کی طرف سے پکڑ کی ایک صورت ہوتی ۔اسی صورت حال میں فورا ًانسانوں کو حقوق اللہ اور حقوق العباد میں پائی جانے کتاہیوں کو دور کر نا چاہیے اور اللہ تعالی سے اپنے گناہوں کی معافی مانگ کر اللہ کو راضی کرنا چاہیے ۔جب قط پڑ رہا ہو ،کھیت خشک ہو رہے ہوں،حیوانات ،چرند وپرند مر رہے ہوں ،نہریں خشک ہورہی ہوں، فصلیں سوکھ رہی ہوں ،پھلوں اور سبزیوں کا فقدان ہو رہا ہو تو ایسے درپیش حالات میں نبی کریم ﷺ نے مسلمانوں کو اللہ تعالیٰ سے ابرِ رحمت مانگنے کے لیے نماز استسقاء کا درس دیا ہے استسقاء کے لغوی معنی پانی مانگنے کےہیں لیکن عموما اس کا استعمال اللہ تعالیٰ سےبارش طلب کرنے کے لیے ہوتا ہےنبی کریم ﷺ نے صحابہ کرام کو نماز استسقاء پرھنے کا طریقہ او ردعائیں سکھائیں جوکہ کتب احادیث میں موجود ہیں ۔زیر نظر کتابچہ نماز استسقاء کے حوالے سے مولانا محمد عبد اللہ طارق ﷾ (انڈیا)کی کاوش ہے جس میں انہوں نے قرآن وحدیث کی روشنی میں بارگاہِ الہی میں بارش کی درخواست کا شرعی طریقہ اور اس سلسلے کی ضروری ہدایات وتعلیمات اور بارش نہ ہونے کے اسباب کو بیان کیا ہے ۔

 

عناوین صفحہ نمبر
پیش لفظ 3
استغفار اور نماز توبہ 12
ان حالات میں صدقہ خیرات کی اہمیت 15
عہد فاروقی کے ایک قحط کا ذکر 15
مادی تدبیر وانتظام کی اہمیت 20
عہد فاروقی کا ایک اور زبردست حادثہ 21
نماز استسقاء 24
استسقاء کا مختصر طریقہ 27
استسقاء کی دعا 28

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
5 MB ڈاؤن لوڈ سائز

Categories
Islam اسلام سنت معاملات نماز

نماز محمدی ﷺ

نماز محمدی ﷺ

 

مصنف : ابو عامر سیف اللہ

 

صفحات: 514

 

نماز دین ِ اسلام کا دوسرا رکن ِ عظیم ہے جوکہ بہت زیادہ اہمیت کا حامل ہے ۔ قرآن وحدیث میں نماز کو بر وقت اور باجماعت اداکرنے کی بہت زیاد ہ تلقین کی گئی ہے ۔نماز کی ادائیگی اور اس کی اہمیت اور فضلیت اس قد ر اہم ہے کہ سفر وحضر اور میدان ِجنگ اور بیماری میں بھی نماز ادا کرنا ضروری ہے ۔نماز کی اہمیت وفضیلت کے متعلق بے شمار احادیث ذخیرۂ حدیث میں موجود ہیں او ر بیسیوں اہل علم نے مختلف انداز میں اس پر کتب تالیف کی ہیں ۔ نماز کی ادائیگی کا طریقہ جاننا ہر مسلمان مرد وزن کےلیے ازحد ضروری ہے کیونکہ اللہ عزوجل کے ہاں وہی نماز قابل قبول ہوگی جو رسول اللہ ﷺ کے طریقے کے مطابق ادا کی جائے گی ۔او ر ہمارے لیے نبی اکرم ﷺکی ذات گرامی ہی اسوۂ حسنہ ہے ۔انہیں کے طریقے کےمطابق نماز ادا کی جائے گئی تو اللہ کے ہاں مقبول ہے ۔ اسی لیے آپ ﷺ نے فرمایا صلو كما رأيتموني اصلي لہذا ہر مسلمان کےلیے رسول للہ ﷺ کے طریقۂ نماز کو جاننا بہت ضروری ہے۔زیر نظر کتاب ”نمازِمحمدیﷺ مع مسائل طہارت،جنازہ اور مسنون اذکار ودعائیں” محترم ابو عامر سیف اللہ﷾(فاضل جامعہ لاہور الاسلامیہ ،لاہور) کی نماز کےموضوع پر تحقیقی وعلمی کاوش ہے ۔جو کہ نماز کے مسائل پر اپنی نوعیت کی واحد مستند ،آسان فہم جامع اور شاندار کتاب ہے۔شیخ الحدیث جناب حافظ محمد عبداللہ رفیق﷾ کی نظر ثانی سے اس کتاب میں مزید نکھار آگیا ہے ۔اللہ تعالیٰ اہلِ اسلام کو تمام معاملات میں سنت نبوی پر عمل کرنےکی توفیق عطا فرمائے ۔

 

عناوین صفحہ نمبر
تصدیر 20
ارکان اسلام میں نماز کی اہمیت 24
صلوۃ کا معنی و مفہوم 27
مسلمانوں اور مومنوں کی نماز 29
اقامت نماز اور اس کے فوائد 29
نماز اور خشوع و خضوع 31
غافل نمازیوں کو سرزنش 32
اسلامی نظام میں اہمیت نماز 33
مسائل نماز میں وجہ اختلاف 35
تقلید 35
اصطلاحی تعریف 35
امام ابو حنیفہ 37
امام مالک  38
امام شافعی 38
امام احمد بن حنبل 39
امام الحکم بن حتیبہ 40
امام ابن خزیمہ 40
امام عطاء بن رباح 40
حضرت شاہ ولی اللہ  40
سیدنا علی ، ابن مسعود اور معاذ بن جبل ؓ 41
امام الہند مولانا ابواکلام آزاد 42
توجہ طلب بات 45
اس کتاب کا اعزاز 46
تمہید 48
نماز کی فرضیت و اہمیت 48
نماز کی ابتداء کیسے ہوئی 50
فضائل نماز 52
نماز اسلام کا بنیادی رکن ہے 53
قیامت کے دن کا پہلا سوال 54
نماز اور اطاعت رسول ﷺ 54
نمازیوں کا اجر و ثواب 55
نماز چھوڑنا کفر ہے 56
بے نماز کی نماز جنازہ 57
بے نماز کا انجام 58
طہارت کے مسائل 59
غسل کا بیان 67
مسواک کا بیان 82
وضو کا بیان 87
نواقض وضو 104
تیمم 109
مساجد کا بیان 114
اوقات نماز 126
اذان کا بیان 143
شرائط نماز 161
قبلہ رخ ہونا 169
صف بندی 174
امامت کے مسائل 180
نماز کا آغاز 200
سورۃ الفاتحہ کا بیان 205
آمین 214
دیگر قراءت کا بیان 215
رفع الیدین 223
سجدہ شکر 310
سجدہ تلاوت 312
نماز سفر 314
تہجد 329
نماز تراویح 345
قنوت نازلہ کا بیان 361
نماز اشتراق چاشت 365
نماز استسقاء کا بیان 368
نماز توبہ کا بیان 381
نماز حاجت 386
نماز استخارہ کا بیان 386
نماز تسبیح 391
شعبان کی پندرھویں رات کا حکم 392
نماز جمعہ کا بیان 394
نماز عیدین کا بیان 408
جنازے کا بیان 421
احکام جنازہ 440
نماز جنازہ کا طریقہ 451
قبر کے مسائل 457
ایصال ثواب کا مسئلہ 465
تعزیت کے مسائل 470
مسنون جامع و ظائف اور دعائیں 473
کلمات تسبیح والے اذکار اور دعائیں 482
کلمات تحمید والی دعائیں 484
کلمات تہلیل کے اذکار 486
بار گاہ الہٰی میں سوال کرنے کی دعائیں 488
کلمات تعوذ کی دعائیں 489
قرآنی دعاؤں کے حوالہ جات مستند الاسماء الحسنیٰ 500

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
11 MB ڈاؤن لوڈ سائز

Categories
Islam اسلام زبان سیرت سیرت النبی ﷺ نماز

نبی کریم ﷺ کے لیل و نہار

نبی کریم ﷺ کے لیل و نہار

 

مصنف : امام حسین بن مسعود البغوی

 

صفحات: 562

 

رہبرانسانیت سیدنا محمد رسول اللہ ﷺ قیامت تک آنے والےانسانوں کےلیے’’اسوۂحسنہ‘‘ ہیں ۔ حضرت محمد ﷺ ہی اللہ تعالیٰ کے بعد ،وہ کامل ترین ہستی ہیں جن کی زندگی اپنے اندر عالمِ انسانیت کی مکمل رہنمائی کا پور سامان رکھتی ہے ۔سیرت نبویﷺ کا سب سے اعلیٰ اور مستند شاہکار قرآن مجید کی آیات بینات ہیں۔ ڈیڑھ لاکھ سے زائد صحابہ کرام بھی سیرت نبویﷺ کے عکاس اورترجمان ہیں ۔آپ ﷺ کی اتباع نے ان کی زندگیوں اورسیرتوں کو تبدیل کردیا تھا جس کے باعث انہیں راشدون، صادقوں، فائزون اور مفلحون جیسے القاب عطاکیے گئے۔ گزشتہ چودہ صدیوں میں اس ہادئ کامل ﷺ کی سیرت وصورت پر ہزاروں کتابیں اورلاکھوں مضامین لکھے جا چکے ہیں ۔اورکئی ادارے صرف سیرت نگاری پر کام کرنے کےلیےمعرض وجود میں آئے ۔اور پورے عالمِ اسلام میں سیرت النبی ﷺ کے مختلف گوشوں پر سالانہ کانفرنسوں اور سیمینار کا انعقاد کیا جاتاہے جس میں مختلف اہل علم اپنے تحریری مقالات پیش کرتے ہیں۔ ہنوذ یہ سلسلہ جاری وساری ہے ۔مشہور تابعی عروہ بن زبیر بن عوام ﷫ اولین سیرت نگار ہیں کہ جن کی ’’مغازی رسولﷺ‘‘ کا متن آج بھی ہمارے پاس محفوظ اورموجود ہے ۔سیرت نگار ی کے ضمن میں ایک باب تراجم کابھی ہے ۔ مختلف زبانوں میں سیرت کے بہت سےتراجم اردو زبان میں ہوئے ہیں۔اس سلسلے میں عربی زبان کی کتب سیرت کے اردو تراجم باقی زبانوں پر مقدار او رمعیار ہر دو اعتبار سے فوقیت رکھتے ہیں ۔ زیر تبصرہ کتاب ’’نبی کریم ﷺ کے لیل ونہار‘‘امام حسین بن مسعود بغوی ﷫ کی سیرت کے موضوع پر عربی کتاب ’’ الانوار فی شمائل نبی المختار‘‘ کاترجمہ ہے ۔اس کتاب میں وقائع سیرت او رسوانح کی بجائے آپ ﷺ کی عملی سیرت اور آداب وشمائل کے مختلف پہلوؤں کو بارہ ابواب میں تقسیم کیاگیا ہے ۔ان بارہ ابواب کے مطالعے سے سیرت نبویﷺ کا ایک ایسا نقشہ سامنے آتا ہے جس میں ایک عملی دلآویزی اور جمال آفریں کشش محسوس ہوتی ہے ۔اس کتاب سیرت کا سب سےبڑا وصف واقعات کی صحت اور استناد ہے ۔مترجم کتاب محترم جناب حافظ زبیر علی زئی ﷫ نے ترجمہ کے ساتھ حوالوں کی تخریج کا اہتمام کر کے کتاب کی علمی اہمیت میں اضافہ کیا ہے ۔ترجمے کا اسلوب دل نشیں اور شگفتہ ہے

 

عناوین صفحہ نمبر
عرض ناشر 13
باب ۔1
معجزات اورخصوصیات مصطفی ٰ ﷺ
گذشتہ نسل انسانی میں سےپیغمبر ﷺ کاچناؤ 15
مخصوص معجزات نبویہ 17
ابتدائے وحی اور کفیت نزول 22
مشرکین کودعنوت اسلام اوربے مثال صبر 29
علامات نبوت 34
معراد مصطفی ﷺ 48
روز قیامت اور خصوصیات پیغمبر ﷺ 67
پیشین گوئیوں کاظہور 82
مزید علامات ومعجزات 101
مقدس اسمائے گرامی 133
باب ۔2
جسمانی واخلاقی اوصاف مصطفی ﷺ
اوصاف مصطفی ﷺ 135
موئے ب(بال )مبارک 139
مہر نبوت 141
خوشبو دار جسم اطہر 143
اخلاق مصطفی ﷺ 145
بے مثال تحمل ودرگزر 154
ناپسندید ہ چیزوں سے اعراض 169
 نرم خوئی وکرم نوازی اورقبول عذر 170
رحمت شفقت مصطفی ٰﷺ 177
رسول اللہ ﷺ کےآنسو 185
رب کی خاطر غضب پیغمبر 193
رسول اللہ ﷺ کی مسکراہٹیں 201
پیغمبر ﷺ کی چھینک 216
پیکر حیاارو سکونت وکلام 217
چند عجمی کلمات 219
شعروں کی سماعت 221
جرا ت وشجاعت مصطفی ٰﷺ 225
سخاوت مصطفی ٰﷺ 227
تواضح اورعجز ہ انکسار 234
دنیا سے بے نیازی اور زہد مصطفی ٰﷺ 252
خوف خشیت مصطفی ٰﷺ 260
چند متفرق صفات پیغمبر ﷺ 263
پیغمبر ﷺ کی حسین چال 275
بیٹھے اور تکیہ لگانے کی ادائیں 276
رسول اللہ ہاشمی ﷺ کی نیند 280
باب ۔3
پیغمبر اطہر ﷺ کی طہارت
رسو ل مکرم ﷺ کاوضو اورغسل 282
وضو وغسل سے پہلے 286
قضائے حاجت کابیان 289
مسواک اوردائیں طرف سے محبت 290
باب ۔4
پیارے رسول اللہ ﷺ کی پیاری نماز
نماز رسول ہاشمی ﷺ 292
نماز کے بعد 306
امام الانبیاء ﷺ کےنوافل وتہجد 309
قیام اللیل میں قراءت وتعوذ 321
قیام اللیل میں میانہ روی اورذکر الہی 324
دن کےنوافل 326
سجدہ اورسجدہ تلاوت 331
امام کائنات ﷺ کی نماز سفر او ر نماز خوف 335
نماز جمعہ او خطبہ جمعہ 338
نماز عیدین 340
نماز خسوف (سورج اورچاند گرہن کی نماز) 343
نما ز استسقاء اروباران رحمت کانزول 344
تیمار داری اوردعائے مصطفی ٰﷺ 346
میت کےلیےدعااور نماز جنازہ 350
با ب ۔5
ہادی کائنات ﷺ کاروزہ حج  
نبی معظم ﷺ کاروزہ وافطار 353
اعتکاف مبارک 363
حج نبوی ﷺ 364
باب ۔6
پیکر حسن وجمال ﷺ کالباس
پیغمبر عربی ﷺ کالباس مبارک 379
ادنی لباس 388
نیا کپڑا اوردعائے پیغمبر ﷺ 391
ٹوپی اورعمامہ مبارک 392
سرڈھانپنے کی ادا 394
پیکر حسن کی انگوٹھی 396
موزے اورنعلین مبارک 400
تکیہ وبستر اورکمبل 405
چادر اروچٹائی 411
منبر ،کرسی اورچار پائی 413
شامیا نےکابیان 416
باب ۔7
محسن انسانیت ﷺکی جہادی زندگی
نیزہ وچھری اروعصائے پیغمبر ﷺ 420
تیرہ کمان اورنیز وتلوار 426
خود زرہ ڈھال کابیان 429
پیارے نبی ﷺ کا پیارا پرچم 431
جنگ کےدوران میں مخصوص کوڈ 433
پیغمبر ﷺ کاگھوڑا اورزین 434
خچر اورگدھے کابیان 437
اونٹنی کابیان 440
باب ۔8
رہبر انسانیت ﷺ کاکھانا پینا
کھانے کامہذب طریقہ 443
پیغمبر ﷺ کےپسندید ہ کھانے اورسالن 447
کھجور اورپھل 458
پاکیزہ مشروبات 461
پسندیدہ مشروب 465
میٹھے نبی ﷺاورمیٹھا پانی 468
پیالہ اور تھالی 470
طعام سے فراغت اور میزبان کےلیے دعا 474
ولیمہ اورضیافت مصطفی ٰﷺ 478
با ب ۔9
پاک دامن پیغمبر ﷺ کی ازدواجی زندگی
نکاح ومحبت اوروظیفہ زوجیت 481
معطر پیغمبر ﷺ کاعطر خوشبو 485
بالوں میں کنگھی اورتیل 487
کنگھی آئنیہ اور (کریدنے والی )چھٹری 489
سریگین آنکھوں میں سرمہ 491
حجامت اورتراش خراش 492
سفر کےلیے روانگی اور واپسی 496
نیک فال کابیان 503
باب ۔10
ادعیہ ماثورہ
پیارے رسول کی پیاری دعائیں 508

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
16.5 MB ڈاؤن لوڈ سائز

Categories
Islam ادب تراجم حدیث قربانی قرض معاشرت نماز

مسند امام شافعی

مسند امام شافعی

 

مصنف : ابو عبد اللہ محمد بن ادریس الشافعی

 

صفحات: 635

 

اللہ تعالیٰ نے حدیث او رحاملین حدیث کو بڑی عزت فضیلت اور شرف سے نوازا ہے او رحدیث رسول ﷺ کی خدمت او رحفاظت کےلیے اپنے انہی بندوں کا انتخاب فرمایا جو اس کے چنیدہ وبرگزیدہ تھے ان تمام عظیم المرتبت شخصیات میں بلند تر نام امام شافعی ﷫ کا ہے حضرت امام کی حدیث وفقہ پر خدمات اہل علم سے مخفی نہیں۔زیر نظر کتاب ”مسند امام شافعی ” اپنی افضلیت وفوقیت کی بناء پر جداگانہ مقام رکھتی ہے کیونکہ اس میں امام شافعی ﷫ کی روایت کردہ احادیث کو جمع کیاگیا ہے ان احادیث کا انتخاب ہی اس کی سب سےاہم خاصیت ہے ایسی احادیث کو منتخب کیا گیا ہے جن میں مختصر مگر جامعیت کے ساتھ جملہ احکام شریعت کو سمودیاگیا ہے ۔اس کتاب کے ترجمے کی سعادت محتر م حافظ فیض اللہ ناصر﷾ (فاضل جامعہ لاہور الاسلامیہ،لاہور) نے حاصل کی ہےموصوف اس کتاب کےعلاوہ بھی کئی کتب کے مترجم ومؤلف ہیں اللہ فاضل مترجم کی جہود کوقبول فرمائے اور ان کے زور قلم اور علم وعمل میں اضافہ فرمائے۔(آمین)

 

عناوین صفحہ نمبر
عرض ناشر 19
عرض مترجم 21
حالات زندگی امام شافعی 23
نام ونسب 23
ولادت 23
بچپن 23
تعلیم و تربیت 24
اخلاق وعادات 24
قناعت 25
سخاوت 25
تواضع 27
خدمت گزاری 27
بزرگوں کا ادب واحترام 28
قرات قرآن 29
ذہانت وفہم 30
مفتی حرم 31
حلیہ مبارک 32
وفات 33
طہارت کے مسائل 33
نماز کے مسائل 70
عیدین قربانی اور نماز استسقاء کے مسائل 188
نماز کسوف کے مسائل 209
جنازے کے مسائل 2114
روزوں کے مسائل 229
زکوۃ کے مسائل 248
حج کے مسائل 277
نذروں کے مسائل 358
نفلی صدقہ ، ہبہ اور مشرک والد اور بھائی سے صلہ رحمی کے مسائل 362
وقف عمریٰ اور رقبی کے مسائل 366
آزادی ، ولاء ، مدبر ، مکاتب اور اچھا برتاؤ کرنے کے مسائل 369
نکاح کے مسائل 381
عورتوں کے ساتھ معاشرت ، ایلاء اور خلع کا بیان 412
طلاق کا بیان 426
رجوع کے مسائل 440
عدتوں ، رہائش اور خرچ وخراجات کے مسائل 445
لعان کے مسائل 461
فرائض اور وصیت کے مسائل 471
خرید وفروخت کے مسائل 474
رہن ، قرض ، حجر ، تفلیس اور لقطہ کے مسائل 507
ماکولات شکار اور ذبیحوں کے مسائل 519
قتل قصاص دیت اور قسامت کے مسائل 551
قیدی فدیہ جزیہ کے تقرر اور اس کی وصولی کے مسائل 610
قریش وغیرہ کے فضائل اور متفرق موضوعات 614

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
16.3 MB ڈاؤن لوڈ سائز

Categories
Islam اعمال درود دینی مدارس زبان شروحات حدیث نفاق نماز وضو

مشکوۃ المصابیح مع الاکمال فی اسماء الرجال جلد اول

مشکوۃ المصابیح مع الاکمال فی اسماء الرجال جلد اول

 

مصنف : ولی الدین الخطیب التبریزی

 

صفحات: 721

 

مشکوٰۃ المصابیح  حدیث کی ایک  معروف کتاب ہے۔ جسے  اس کی تالیف کے دور سے ہی اس قدرشرفِ قبولیت حاصل ہے  کہ بہت سے لوگوں نے اس کی شروحات ،تعلیقات اور حواشی لکھے حتی خود مصنف کے استاذ محترم  نے بھی اپنے لائق  شاگرد کی تالیف کی ایک جامع شرح قلمبند فرمائی۔ یہ اعزاز بہت ہی کم لوگوں حاصل ہوا ہوگا۔’’مشکوٰۃ المصابیح‘‘ دراصل دوکتابوں کا مجموعہ ہے ایک کا نام مصابیح السنہ اور دوسری کا  نام مشکوٰۃ ہے۔کتبِ حدیث کےمجموعات میں اس کا نام سر فہرست ہے او ربہت سے دینی مدارس میں یہ  کتاب شاملِ  نصاب ہے ۔اس لیے  بہت سے اہل علم نے  اس کی عربی ،اردو زبان میں شروحات اور حواشی  لکھے ہیں ۔ صاحب  مشکوٰۃ نے  احادیث مشکوٰۃ کے راویوں اورمخرجین کے علاوہ ااحادیث کےضمن میں آنے والی شخصیات کا بھی ایک الگ کتاب میں بالاختصار تذکرہ کیا ہے  جس کا نام ’’ الاکمال فی اسماء الرجال‘‘ہے مدارسِ اسلامیہ میں پڑھائے جانے والے درسی نسخہ کےآخر میں یہ کتاب مطبوع ہے ۔مشکوٰۃ پڑھنے والے ہر شخص کےلیے  ’’الاکمال فی اسماء الرجال‘‘ کاپڑھنا  از حد ضروری ہے۔زیر تبصرہ  ’’مشکوٰۃ المصابیح‘‘ کے ترجمہ کے فرائض پروفیسر ابوانس محمد سرور گوہر نے سرانجام دئیے ہیں۔اور  انتہائی سلیس اور رواں ترجمہ پوری  احیتاط کےساتھ کیاہے۔اس ترجمہ کی  نظر ثانی شارح صحیح بخاری ،مفتی جماعت    شیخ الحدیث حافظ عبدالستار حماد نے  انتہائی  ذمہ داری سے   ادا کی  ہے۔ اور احادیث کی تخریج وتحقیق کا فریضہ عصر ِحاضر کےعظیم محقق علامہ حافظ زبیر علی زئی نے عرق ریزی سے سرانجام دیا ہے ۔اوراس  میں  شامل اشاعت  الاکمال کاترجمہ معروف اسلامی سکالر ومضمون نگار ،مترجم کتب کثیرہ  پروفیسر ابو حمزہ سعیدمجتبیٰ السعیدی (سابق استاذ حدیث جامعہ لاہورالاسلامیہ ،ورکن مجلس ادارت ماہنامہ  محدث،لاہور) کےقلم ہوا ہے  ۔کتاب  ہذا پر مذکورہ  معروف  علمی  شخصیات  کے کام کی وجہ  سے زیر تبصرہ ایڈیشن منفرد خصوصیات کا حامل ہے ۔اللہ تعالیٰ اس کتاب کےمصنف،مترجم، محقق ،ناشرین اور  کتاب کو تیار کرنے والے دیگر اہل علم کی  کاوشوں کو شرفِ قبولیت سے  نوازے (آمین)

 

عناوین صفحہ نمبر
عرض ناشر 7
حر ف اول 9
مقدمہ از : حافظ زبیر علی زئی 12
مقدمہ از: حافظ عبد الستار الحماد 14
مقدمہ از : امام خطیب تبریزی 28
کتاب الایمان 31
کبیر گناہوں اور نفاق کی علامتوں کا بیان 49
باب وسوسہ کےبیان میں ہے 54
تقدیر پر ایمان لانے کا بیان 59
عذاب قبر کے اثبات کا بیان 75
کتاب وسنت کے ساتھ تمسک اختیار کرنے کا بیا ن 83
کتاب العلم 102
علم اور اس کی فضیلت کا بیان 102
کتاب الطہارۃ 124
وجوب وضو کے اسباب کا بیان 130
قضائے حاجت کےآداب کا بیان 138
وضو کے طریقوں کا بیان 152
غسل کا بیان 161
جنبی شخص سے میل جول رکھنے اور اس کے لیے مباح امورکا بیان 167
پانی کے احکام کا بیان 173
نجاست دور کرنے کا بیان 178
موزوں پر مسح کرنے کا بیان 184
تیمم کا بیان 187
غسل مسنون کا بیان 191
حیض کا بیان 194
مستحاضہ کا بیان 198
کتاب الصلاۃ 201
نماز کے اوقات کا بیان 206
تعجیل نماز کا بیان ؍ اول وقت نماز پڑھنے کا بیان 210
فضائل نماز کا بیان 219
اذان کا بیان 223
اذان دینے اور اذان کا جواب دینے کی فضیلت 228
اذان کے بعض احکام کا بیان 235
مساجد او رنماز پڑھنے کے مقامات کا بیان 239
ستر کا بیان 257
سترہ کا بیان 262
نماز پڑھنے کا بیان 267
تکبیر تحریمہ کے بعد پڑھی جانے والی چیزوں کا بیان 275
نماز میں قراءت کا بیان 280
رکوع کا بیان 293
سجود اور ان کی فضیلت کا بیان 299
تشہد کا بیان 304
نبی ﷺ پر درود پڑھنے اور اس کی فضیلت کا بیان 308
تشہد کی دعا کا بیان 314
نماز کے بعد ذکر کا بیان 319
دوران نماز ناجائز اور مباح اعمال کا بیان 326
(نماز میں ) بھول جانے کا بیان 336
سجدہ تلاوت کا بیان 340
نماز کے لیے ممنوع اوقات کا بیان 344
جماعت اوراس فضیلت کابیان 350
صفیں برابر کرنے کا بیان 359
(نماز میں ) کھڑے ہونے کی جگہ کا بیان 365
امامت کا بیان 369
امام کی ذمہ داری کا بیان 373
مقتدی کے لیےامام کی متابعت اور حکم مسبوق کا بیان 376
دومرتبہ نماز پڑھنے والے آدمی کا بیان 382
سنتوں اور ان کی فضیلت کابیان 386
نماز تہجد کا بیان 394
نمازتہجد کے اذکار 402
عمل میں میانہ روی کا بیان 412
وتر کا بیان 416
قنوت کا بیان 425
ماہ رمضان کے قیام کا بیان 428
نماز چاشت کابیان 433
نفل نماز کا بیان 437
نماز تسبیح کا بیان 440
نماز سفر کا بیان 442
جمعہ کا بیان 448
وجوب جمعہ کا بیان 454
نظافت اور اول وقت آنے کا بیان 457
خطبہ اور نماز کا بیان 462
نماز خوف کا بیان 267
نما عیدیں کا بیان 471
قربانی کابیان 478
عتیرہ کا بیان 485
نماز خسوف 487
سجدہ شکر کا بیان 492
نماز استسقاء کا بیان 494
آندھیوں کا بیان 499

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
17.4 MB ڈاؤن لوڈ سائز

Categories
Islam تراجم حدیث دینی مدارس سنت علماء نفاق نماز

مشکوۃ المصابیح جلد اول

مشکوۃ المصابیح جلد اول

 

مصنف : ولی الدین الخطیب التبریزی

 

صفحات: 692

اللہ تعالی کی رسی یعنی  قرآن کریم  کے ساتھ انسان کا  تعلق اس وقت تک مکمل نہیں ہوسکتا جب  تک  قرآن کریم کی  تشریح وتفسیر رسول اللہ ﷺ کی سنت ،حدیث یعنی  آپ کے طریقہ سے نہ ہو  اور آپ ﷺ کےطریقہ کےساتھ وابستہ ہونا اس وقت تک ناممکن ہے  جب تک اس علم پر عمل  نہ کیا جائے ۔کتبِ حدیث کے مجموعات میں  سے   ایک مجموعۂ حدیث ’’مشکاۃ المصابیح‘‘  کے نام سے معروف    ہے ۔مشکاۃ المصابیح احادیث نبویہ ﷺ کا انمول ذخیرہ ہے جسے  امام بغوی  نے ’مصابیح السنۃ‘ کے نام سے حدیث کی مشہور کتابوں صحاح ستہ، مؤطا امام مالک، مسند امام احمد ، سنن بیہقی اور دیگر کتب احادیث سے منتخب کیا ہے۔ پھر علامہ  خطیب تبریزی ﷫نے ’مصابیح السنۃ‘ کی تکمیل کرتے ہوئے اس میں کچھ اضافہ کیا۔  اور راوی حدیث صحابی کا نام اور حدیث کی تخریج کی اور اس کو تین فصول میں تقسیم کیا ۔اس  کتاب کی افادیت کے پیش نظر اس  کے متعدداردو تراجم کیے گئے  اور  جید علماء کرام  نے اس پر تحقیق وتخریج کا کام بھی کیا  ہے ۔ یہ  مجموعہ جہاں دینی مدارس کے نصاب میں شامل ہے  تووہیں یہ عام پرھے لکھے افراد کےلیے  بھی  روشنی کامینارہ  ہے۔ اصولی طور پر اگر اس کی اہمیت کودیکھا جائے تواحادیث کا یہ  ایسا ذخیرہ ہے  کہ جوہر  ایک  مسلمان گھرانے کی ضرورت ہے  کیونکہ اس میں دین ِاسلام کےتقریبا ہر قسم کے مسائل درج ہیں کہ جن کو سمجھنا اور ان پر عمل کرنا ہر مسلمان کادینی فریضہ ہے ۔زیرتبصرہ   مشکوٰۃ المصابیح کا نسخہ   سیدمحمد  عبداللہ   غزنوی کے   فرزند جلیل   سید محمد عبدالاول غزنوی کا ترجمہ وفوائد   پانچ مجلدات پر مشتمل ہےاور اس میں احادیث کی تخریج  کےساتھ ساتھ شیخ ناصرالدین البانی کی  طرف سے حکم الحدیث کے عنوان  سے صحت وضعف کا حکم  لگا کر حدیث کی اہمیت کو واضح کیاگیاہے ۔محترم  حافظ عبد لخبیر اویسی اور  پروفیسر ابو انس محمدسرور گوہر نے  اس میں  تسہیل ترجمہ وحواشی کا  کام  انتہائی خوش اسلوبی سے کیا  ہے ۔جس  کی وجہ سے  قاری کےلیے     سید عبد الاول غزنویکے ترجمہ وفوائد سے  استفادہ کرنا آسان ہوگیا ہے ۔ اللہ  تعالیٰ اس کتاب کی تیاری میں شامل تمام احباب کی مساعی جمیلہ کو شرف ِقبولیت سے  نواز ے ۔جلد اول  کے  شروع میں  ائمہ  محدثین  کے  حالات واحوال پر  مشتمل  طویل  مقدمہ اور  جلد پنجم کے  آخر میں’’ الاکمال فی اسماء الرجال ‘‘کا ترجمہ بھی شامل  اشاعت  ہے  جو کہ طالبانِ حدیث کے لیے  انتہائی مفید ہے ۔(آمین)

 

عناوین صفحہ نمبر
کتاب الایمان
ایمان کے مسائل کا بیان 65
بڑے گناہوں اور نفاق کی نشانیوں کا بیان 90
وسوسہ کا بیان 97
تقدیر پر ایمان لانے کا بیان 103
عذاب قبر ثابت کرنے کا بیان 127
کتاب وسنت پر مضبوطی سے عمل کرنے کا بیان 137
علم کا بیان 163
پاکیزگی کا بیان 194
وضو کو واجب کرنے والی چیزوں کا بیان 202
مسواک کرنے کا بیان 226
نہانے کا بیان 244
پانی کے احکام کا بیان 260
تیمم کا بیان 279
حیض کا بیان 288
نماز کا بیان 298
اذان کا بیان 328
سترہ کا بیان 380
رکوع کا بیان 422
تشہد کا بیان 435
سجدہ سہو کا بیان 475
امامت کا بیان 515
مسبوق کے حکم کا بیان 531
رات کی نماز کا بیان 547
نماز وتر کا بیان 575
قنوت کا بیان 587
نفل نماز کا بیان 606
نماز سفر کا بیان 612
جمعہ کا بیان 619
عیدین کی نماز کا بیان 648
قربانی کا بیان 658
نماز استسقاء کا بیان 677
ہواؤں کا بیان 684

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
19.7 MB ڈاؤن لوڈ سائز